تارے آسماں پر، جودھا کی تقدیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تارے آسماں پر عامر کے تارے آسمان کی بلندیوں پر آب و تاب کے ساتھ چمک رہے ہیں۔ بعض ناقدین کے مطابق عامر کی فلم ’ تارے زمین پر‘ اس سال کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو سکتی ہے۔ مسٹر پرفیکٹ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک پرفیکٹ اداکار ہی نہیں ایک بہترین ہدایت کار بھی ہیں۔ سال میں صرف ایک لیکن منفرد موضوع کی فلم بنانے والے عامر نے بتا دیا کہ سنیما کمرشل اور ہلکی پھلکی تفریح کے ساتھ بھی کتنا بامقصد ہو سکتا ہے۔آفریں! جان اور انڈروئیر جان ابراہام اب انڈروئیر بیچیں گے۔آپ ہمیں یا جان کو غلط مت سمجھیے۔دراصل جان اپنے نام کا استعمال کر کے اپنی برانڈ JA کے لیبل کے ساتھ جینس پینٹس بیچ چکے ہیں اور اب اس سال وہ بیلٹ اور انڈروئیر لانچ کریں گے۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ گول اور نو سموکنگ جیسی چند فلمیں فلاپ ہو گئیں تو شاید جان نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی۔ نہیں بھئی، ایسا نہیں ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جان دوسرے ساتھی اداکاروں سے زیادہ عقلمند ہیں۔وہ شاید اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہی وقت ہے نام اور روپیہ کیش کرلو ورنہ پتہ نہیں کل کیا ہو۔ اُف ۔۔پھر غلطی وویک نے پھر غلطی کر دی۔اگر انہیں غلطیوں کا پُتلا کہا جائے تو شاید غلط نہیں ہو گا۔امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر وویک شمشان بھومی پہنچ گئے اور انہیں دیکھ کر کئی چہروں پر ناگواری اور حیرت کے تاثرات آسانی سے دیکھے جا سکتے تھے۔وویک نے ان سب کو نظر انداز کر کے ابھیشیک کو گلے لگایا اور ہاتھ جوڑ کو باہر چلے آئے۔وویک کی موجودگی نے ایشوریہ کو مضطرب کر دیا۔وویک۔۔۔اگر جگہ شمشان بھومی نہیں ہوتی تو پتہ نہیں آپ کے ساتھ کیا ہوتا۔بھئی کوئی تو سجھائے وویک کو۔۔۔۔۔ رنبیر کی سانوریا رنبیر اور سونم کی’سانوریا‘ چاہے فلاپ ہو گئی ہو لیکن محبت کے دیوتا کا تیر نشانے پر بیٹھ گیا۔ہمارے خبرو نے اکثر دونوں کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے کبھی ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا ہے تو کبھی لانگ ڈرائیو پر۔بالی وڈ کی ایک اور جوڑی نے جنم لے لیا ہے لیکن اسی کے ساتھ اب ان افواہوں پر بھی روک لگ گئی کہ دیپکا پڈوکون اور رنبیر ’اچھے دوست‘ ہیں۔
ملکہ سیاسی میدان میں چونکیے مت ملکہ شیراوت اصلی زندگی نہیں بلکہ پردے پر سیاست کریں گے۔ ویسے یہ اور بات ہے کہ وہ ہمیشہ ہی سیاستدانوں کی طرح بیان دے کر پلٹ جانے میں ماہر رہی ہیں۔ خیر اصل بات یہ ہے کہ وہ کندن شاہ کی فلم میں اہم رول کریں گی۔ کہانی کے مطابق ملکہ ایک عصمت فروش خاتون ہیں اور سیاست کے گلیاروں میں داخلے کے بعد وہ سیاسی چالیں چلتے ہوئے وزیراعلیٰ کی کرسی تک پہنچ جاتی ہیں۔واہ شاہ صاحب بہت سمجھداری سے ہیروئین کا انتخاب کیا۔ سوہا کی خوشی سوہا نےباندرہ میں اپنے نئے گھر میں جب اپنے پاپا منصور علی خان پٹوڈی، مما شرمیلا ٹیگور اور بھیا سیف کو ایک ساتھ دیکھا تو حیرت کے ساتھ ان خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور یہ خوشی اس وقت دوگنی ہو گئی جب سب نے انہیں سدھارتھ کے ساتھ شادی کی اجازت دے دی۔ سدھارتھ آپ کو یاد ہے نا۔ فلم رنگ دے بسنتی میں کام کے دوران ان میں دوستی ہوئی اور یہ دوستی اب جلد ہی رشتے میں بدل جائے گی۔شہنائی بجنے کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ لٹکے جھٹکے چاہیئے قطرینہ کیف اب خود کو دیسی رنگ میں رنگنا چاہتی ہیں۔ شاید اسی لیے تو انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خواہش ظاہر کی کہ وہ کسی فلم میں بالکل دیسی انداز میں لٹکے جھٹکے والا رقص کرنا چاہتی ہیں۔حیرت انگیز نا! ویسے دیکھا جائے تو حیرت کی بات ہی نہیں ہے۔کیٹ بے بی نے سلمان خان کو انگریزی لب و لہجہ دے دیا تو سلمان نے انہیں دیسی انداز۔ ویسے کیا کوئی فلمساز سن رہا ہے کیٹ کی فرمائش۔۔۔
چند منٹ اور ایک کروڑ روپے شاہ رخ خان کا بالی وڈ میں طوطی بول رہی ہے۔ان کی شہرت کے ڈنکے امریکہ لندن جرمنی ہی میں نہیں بلکہ خلیج میں بھی سنائی دے رہے ہیں۔شاید اسی لیے گلف فائنانس ہاؤس نے خان کو اپنی پارٹی میں مدعو کیا اور انہیں محض تیس منٹ کی شرکت کے لیے ایک کروڑ روپے دیے۔اس طرح خان امیتابھ بچن سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔فلم انڈسٹری، اشتہاری کمپنیوں اور اب نجی صنعت کاروں کی اولین پسند خان ہیں۔ اور آخر کار ملائکہ ارورہ خان نے فلم میں آئٹم رقص کرنے پر اکتفا کرنے کے بجائے فلم سائن ہی کر لی۔اب وہ بہت جلد پردے پر اداکاری بھی کرتی نظر آئیں گی۔ادھر ملائکہ نے فلم ایزی منتھلی انسٹالمینٹ سائن کی اور وہیں ارباز خان کو ہدایت کار مدھربھنڈارکر نے اپنی فلم ’فیشن‘ میں بطور ہیرو سائن کر لیا۔وہ پرینکا چوپڑہ اور کنگنا رناوت کے ساتھ کام کریں گے لگتا ہے دونوں کا کرئیر ایک ساتھ بلندی پر پہنچے گا۔ ابھیشیک کا آئٹم آپ سب جانتے ہیں کہ ابھیشیک مہمان اداکار کے طور پر فلموں میں زیادہ کامیاب مانے جاتے ہیں لیکن اب ابھیشیک خصوصی طور پر آئٹم رقص کریں گے۔ اسی کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ایکشن سے بھر پور فلم ’مشن استنبول‘ میں ابھیشیک آئٹم پیش کریں گے۔کوئی بات نہیں ابھیشیک فلم گرو کے بعد ویسے بھی آپ کو ایک کامیاب فلم کی ضرورت ہے کیا پتہ آئٹم رقص کے طور پر ہی سہی لوگ آپ کو یاد رکھیں۔ جودھا اکبر کی تقدیر پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ جودھا اکبر کی نصیب میں پردے پر نظر آنا کیوں نہیں لکھا ہے۔ایشوریہ رائے اور رتیک روشن کی یہ فلم پہلے اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی تھی لیکن ایش اپنی فلم پنک پینتھر اور سرکار راج کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئیں اور فلم کی ڈبنگ نہیں ہو سکی۔پھر خبر آئی کہ فلم جنوری میں پیش ہو گی لیکن اب ہمارے خبرو کے مطابق فلم مارچ تک ریلیز ہو جائے تو غنیمت ہے، لیکن اس مرتبہ غلطی ایش کی نہیں ہدایت کار گواریکر کی صحت کی ہے۔ کرینہ سب سے مہنگی اداکارہ کرینہ اس وقت فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں جی ہاں انہیں کرن جوہر نے اپنی فلم کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپیوں میں سائن کیا ہے۔رانی مکھرجی ،ایشوریہ رائے ، پرینکا چوپڑہ ایک فلم کے دو کروڑ روپے لیتی ہیں لیکن کرینہ نے بازی مارلی۔ |
اسی بارے میں سنجے کی کمائی، مادھوری کا دیوانہ03 December, 2007 | فن فنکار خان کا جادو اور عرفان کی چھلانگ12 November, 2007 | فن فنکار کرینہ کی بکنی اور زید کی فراخدلی29 October, 2007 | فن فنکار بالی وڈ سٹارز میں فلمسازی کا رحجان24 October, 2007 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری 22 October, 2007 | فن فنکار فلم’ایکلویہ‘ آسکر کے لیے نامزد 25 September, 2007 | فن فنکار چھوٹے نواب، بےبُو کی آنکھ مچولی24 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||