فراخدل شاہ رخ،امرتا کی لاٹری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہ رخ کی فراخدلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی کامیابی سے سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا؟ ارے بھئی شاہ رخ کی گھریلو خادمہ کو۔ خان نے خوشی میں اسے پورے ایک لاکھ روپے کا بونس دیا۔اس پر ہی اکتفا نہ کرتے ہوئے فراخدل خان نے اپنے شاہانہ انداز میں اپنے ملازمین میں پورے ڈیڑھ کروڑ روپے تقسیم کر دیے اور ساتھ ہی اپنی پروڈکشن کمپنی کے تمام سٹاف اور گھریلو ملازمین کے لیے خصوصی پارٹی بھی دی۔اب ہمیں یقین ہے کہ خان کی ہر آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے صرف ان کے پرستار اور دوست ہی نہیں ان کے ملازمین بھی دعائیں کریں گے۔ راجستھان کا چاندنی چوک ہمارے جغرافیہ بہت کمزور ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ ہم دہلی کے چاندی چوک کو راجستھان میں لے آئیں لیکن کیا کریں راکیش اوم پرکاش مہرہ نے یہی کرنے کی کوشش کی ہے۔وہ فلم ' دلی سکس ' بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے چاندنی چوک پر مناظر فلمانا ہے لیکن اتنی بھیڑ بھاڑ والی جگہ پر ابھیشیک اور سونم کپور کے ساتھ عکس بندی بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔ اس لیے ایک سال تک انہوں نے ایسے علاقہ کی تلاش کی جہاں وہ چاندنی چوک کا منظر پیدا کر سکیں۔ان کی تلاش راجستھان کے سمبھر علاقے پر جا کر ختم ہوئی۔اب وہاں چاندنی چوک کا سیٹ بنے گا۔ سلمان کی قیمت سلمان کو اپنی قیمت کا اندازہ ہے اس لیے ہی شاید انہوں نے زی ٹیلی فلمز کی جانب سے سو کروڑ روپوں کی پیشکش ٹھکرا دی۔ہمارے خبرو نے خبر دی کہ زی نے سلمان کے ساتھ سو کروڑ روپوں کا معاہدہ کرنے کی بات کہی۔ ابھی بات چیت جاری تھی کہ سلمان کو پتہ چلا کہ یہ قیمت تین فلموں کے لیے ہے تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔اور کیوں نہ ہو جب سلمان اب رائٹر بھی بن چکے ہیں اور انہیں ایک فلم کے لیے پینتیس کروڑ روپے مل رہے ہیں تو پھر وہ اس وقت اس قیمت پر ایک ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کر کے اپنا نقصان کرنا نہیں چاہ رہے ہیں۔صحیح جا رہے ہوں سلو بھیا۔
گلوکار فرحان اکشے کا کمال اکشے کمال کرنے میں ماہر ہیں۔سٹنٹ کرنے اونچی لمبی چھلانگ لگانے میں کوئی اداکار ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ وہ روزانہ اسی سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے ہیں۔آسٹریلیا میں ' سنگ از کنگ ' نامی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اکشے اور یونٹ کے کچھ ممبرز وہاں کی طویل ترین عمارت کے ایک فلیٹ میں رہتے ہیں۔ اور اکشے روزانہ گھنٹوں کام کرنے کے بعد اسی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر پہنچتے ہیں۔ یش راج فلمزکی پریشانی اس سال ایک دو نہیں چار فلاپ فلمیں دینے کے بعد یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑہ بہت پریشان ہیں۔ان کی صرف ایک ہی فلم کامیاب ہوئی وہ تھی شاہ رخ خان کی ’چک دے انڈیا ‘۔ یش راج نے اپنے تین لکی سٹارز شاہ رخ ، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی اور اس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک بار پھر خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کو لے کر ایک فلم بنائی جائے۔ویسے آدتیہ ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔ اگر رانی آپ کے لیے لکی ہیں تو پھر ان کے ساتھ کی گئی دو فلمیں فلاپ کیوں ہوئیں؟
اڈلی سامبھر مچھلی ہم کسی ہوٹل کا مینو نہیں پڑھ رہے ہیں بلکہ ہم یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سب آج کل کرینہ کپور کے ڈائٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔گوا میں فلم گول مال رٹینز کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ وہاں کرینہ اور امرتا ارورہ ڈائٹنگ کر رہی ہیں اور ان کے کھانے کا شیڈول پڑھ کر آپ پریشان ہو جائیں گے صبح صرف چائے یا کافی ۔دو گھنٹوں بعد اڈلی سامبھر ، دوپہر میں گوا میں بنی مچھلی کا سالن اور تھوڑا سا چاول، شام کے وقت مونگ پھلی اور چنا چائے کے ساتھ اور رات میں پنیر ٹکہ ،ٹماٹر سوپ اور سویا ڈائٹ۔اس لیے دونوں نے اپنا دس کلو وزن کم کر لیا۔ سیف کا تحفہ سیف نے اس مرتبہ کرینہ کو نہ تو سالٹیر ہیرا دیا نہ ہی کوئی لباس بلکہ اس مرتبہ سیف نے کرینہ کو لیپ ٹاپ تحفہ میں دیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ جلد از جلد کمپیوٹر سیکھ لیں۔ارے بھئی اگر آپ کسی ایسے جگہ پہنچ گئے جہاں فون کا نیٹ ورک کام نہ کرتا ہو تو ؟ حال دل سنانے کے لیے لیپ ٹاپ پر چیٹ کرنا سب سے آسان ہے۔ امرتا راؤ کی لاٹری امرتا راؤ نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں کسی روز سلمان خان کا فون آئے گا اور وہ ان کی خوبصورتی کی تعریف کریں گے۔جی ہاں امرتا کو جب سلمان خان نے فون کر کے کہا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ' مائی نیم از انتھونی گونسالویز 'میں بہت حسین لگ رہی ہیں تو انہیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا۔ انہیں لگا کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے لیکن جب سیٹ پر موجود فلمساز بونی کپور نے بھی بات کی تو امرتا کے ہوش ہی اُڑ گئے۔دراصل اس فلم میں امرتا نے اپنی سیدھی سادی شلوار اور ساڑھی امیج والی لڑکی کے ایک ماڈرن لڑکی کی طرح جدید لباس پہنے ہیں۔اب پتہ نہیں کہ قطرینہ کا اس پر کیا رد عمل ہوتا ہے۔ لکی بائے چانس خبریں یہ تھیں کہ جاوید اختر کی بیٹی اور فرحان کی بہن زویا فلم ' لکی بائے چانس ' بنانے کے لیے تبو کے پاس گئیں۔باتیں طے ہو گئیں لیکن اس دوران تبو نے زویا سے فلم کے سکرپٹ کو بدلنے کے لیے کہہ دیا۔ زویا نے تبو کے کہنے پر عمل کیا انہوں نے تبدیلی کی لیکن سکرپٹ بدلنے کے بجائے ہیروئین بدل دی۔اور اب ان کی فلم میں کونکنا سین کام کریں گی۔ مسالہ فلم کا سوال ہے مادھوری ڈکشت اور سری دیوی کی طرح اب کرشمہ کپور بھی فلموں میں واپسی چاہتی ہیں لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ وہ فلم مسالہ فلم ہو کیونکہ آج کل ایسی ہی فلمیں پسند کی جا رہی ہیں۔ویسے کئی فلمساز کرشمہ کے پاس سکرپٹ لے کر پہنچے ہیں لیکن اب تک کرشمہ کو کسی کی بھی سکرپٹ پسند نہیں آیا۔ بی بی کیا آپ جانتی نہیں کہ بالی و ڈ کی زیادہ تر فلمیں مسالہ فلمیں ہی ہوتی ہیں یا پھر آپ فلموں کے انتخاب میں اتنی دیر نہ کر دیں کہ پھر پ کے پاس ہیروئین نہیں ہیروئین کی ماں کے رول کے لیے لوگ آنے لگیں۔ |
اسی بارے میں سنجے کی کمائی، مادھوری کا دیوانہ03 December, 2007 | فن فنکار خان کا جادو اور عرفان کی چھلانگ12 November, 2007 | فن فنکار کرینہ کی بکنی اور زید کی فراخدلی29 October, 2007 | فن فنکار بالی وڈ سٹارز میں فلمسازی کا رحجان24 October, 2007 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری 22 October, 2007 | فن فنکار فلم’ایکلویہ‘ آسکر کے لیے نامزد 25 September, 2007 | فن فنکار چھوٹے نواب، بےبُو کی آنکھ مچولی24 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||