BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 December, 2007, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے سال کا جشن اور شلپا کا نیا ساتھی

قطرینہ
قطرینہ سلمان خان کی نیوایئر پارٹی میں شرکت کے لیے بنکاک سے واپس آ رہی ہیں
نئے سال کا جشن

نئے سال کا جشن منانے بالی وڈ ستارے ممبئی کو تنہا چھوڑ جاتے ہیں. ہمارے خبرو کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ان کے قریبی دوست کرن جوہر اور ٹیم گوا کے ساحل پر موج مستی کریں گے. سلمان خان اور ان کی فیلمی اپنے پنویل فارم ہاؤس پر ہی پارٹی کریں گے۔جس میں ان کے دوست بھی شامل رہیں گے۔اکشے کمار اور ان کی فیملی کیربین میں ایک جہاز پر نئے سال کا جشن منائیں گے۔(کتنا رومانوی منظر ہوگا) سنیل شیٹی اپنی فیملی کے ساتھ کھنڈالا میں اپنے بنگلہ میں ہی جشن منانے والے ہیں لیکن ہاں آئٹم گرلز اس نئے سال کو بھی کیش کرنے سے نہیں چوکی ہیں۔ایشیاء کی سب سے سیکسی خاتون کا خطاب حاصل کر چکی بپاشا باسو ممبئی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں رقص کر رہی ہیں۔ملائکہ ارورہ خان دہلی کے کلب میں اور ہاٹ راکھی ساونت برازیلیا کی رقصاؤں کے ساتھ ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے رقص کے جلوے بکھیریں گی۔جشن کا جشن اور۔۔۔۔۔

عامر کا ایس ایم ایس

عامر خان اپنی فلم کی کامیابی سے بے انتہا خوش ہیں۔ جس طرح ایک بچہ اپنی کارگزاری سب کو دکھا کر خوش ہوتا ہے بس اسی طرح عامر اپنے دوستوں کو ایس ایم ایس کر کے انہیں اپنی فلم دیکھنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے شاہ رخ اور امیتابھ بچن کو ایس ایم ایس کیا لیکن دونوں جگہ سے جواب نہیں ملا۔ عامر جواب کیسے ملتا آپ خود سوچئے آپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آپ نے ابھی اوم شانتی اوم نہیں دیکھی۔تو شاہ رخ تو چاہتے ہوں گے نا کہ پہلے آپ ان کی فلم دیکھیں۔رہا سوال بگ بی کا تو آپ نے انہیں پہلے ہی ان کی فلم بلیک پر ریمارکس پاس کر کے ناراض کر دیا تھا عامر کبھی کبھی مصلحت سے بھی تو کام لیا کیجئے۔۔۔۔۔

فائل فوٹو
شاہد اور کرینہ ابھی حال تک ایک اچھے دوست رہے ہیں۔

شاہد کی قسمت
شاہد اور کرینہ ابھی حال تک ایک اچھے دوست رہے ہیں۔

جی ہاں آج کل شاہد کی قمست کے ستارے بہت بلند ہیں۔ہدایت کار عزیز مرزا کی فلم ' قسمت کنکشن ' کے ساتھ ہی انہیں یش راج بینر کی فلم مل گئی ہے۔یش راج نے نئے چہرے کے بجائے شاہد کو اپنی آنے والی فلم کے لیے سائن کیا جس میں انہیں ایک نوجوان اور فریش چہرے کی تلاش تھی۔اسی لیے تو شاہد اپنی اس فلم کی تیاری کے لیے خود کو بالکل فٹ رکھنا چاہتے ہیں۔اس وقت وہ اپنے ٹرینر کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں۔نئے سال پر بھی گوا میں جشن منانے کے بجائے اپنے ٹرینر کے ساتھ گئے ہیں۔۔۔۔شاہد وہ تو ٹھیک ہے لیکن نئے سال کا جشن اور ٹرینر۔ہاؤ بورنگ ۔۔۔۔۔

رانی اور کرینہ میں کشمکش

رانی مکھرجی اور کرینہ کے درمیان سردی کے ان دنوں میں بھی سرد جنگ چل رہی ہے۔(مذاق کا برا مت مانئے ) رانی ان دنوں بنکاک میں سیف علی خان کے ہمراہ کنال کوہلی کی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔بچوں کی چھٹیاں تھیں تو سیف سارہ اور ابراہیم کو بھی ساتھ لے گئے۔ماحول ٹھیک ٹھاک تھا لیکن جیسے ہی کرینہ بھی وہاں پہنچیں، ماحول گرما گیا۔ہمارے خبرو کا کہنا ہے کہ شوٹ کے دوران سیٹ پر کرینہ کا ہنسی مذاق بلا تکان گفتگو سے رانی کا پارہ چڑھ گیا اور رانی نے کرینہ سے بات بند کر دی حتی کہ ان کی ڈنر کی دعوت بھی ٹھکرا دی۔رانی ہمیں پتہ ہے کہ آج کل آپ خود اپنے رشتوں کو لے کر ناراض رہتی ہیں لیکن دوسروں کو تو کچھ جگہ دینی ہو گی نا!

سلمان یہ کیا ہو گیا؟

سب جانتے ہیں کہ سلمان خان کی برتھ ڈے پارٹی میں کھانا پینا دھوم دھڑکا ساری رات چلتا ہے۔ بے بی قطرینہ بھی بنکاک سے پنویل کے فارم ہاؤس پر پہنچ گئیں۔مغلائی، چائینیز ، انٹرکانٹی نینٹل پکوان کے ساتھ دوستوں کی محفل جمی لیکن صرف تین بجے رات تک ہی۔ہمارے خبرو کا کہنا ہے کہ سلو بھیا پہلے صبح پانچ بجے تک پارٹی کرتے تھے پھر یہ وقت چار بجے اور اب تین بجے تک آخر یہ کیوں سلو؟

فائل فوٹو
تارے زمین پر عامر خان کی ہدایت کاری میں بنی پہلی فلم ہے۔

جان کے بعد کرینہ

نئی خبر ہے۔ جان ابراہام کے بعد اب کرینہ کپور اپنے لباس کو اپنا نام دے کر بازار میں داخل ہو رہی ہیں۔شاہد کے ساتھ ان کی فلم ' جب وی میٹ ' کے لباس کے بازار میں کافی چرچے ہیں اور اسی بات کو کرینہ کیش کرنا چاہتی ہیں۔صحیح جارہی ہو بے بی۔۔۔۔۔

عامر اور واکی ٹاکی
تارے زمین پر عامر خان کی ہدایت کاری میں بنی پہلی فلم ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر کو گھر میں شورغل پسند نہیں اس لیے وہ اپنے ہی گھر نوکروں کو بلانے کے لیے زور سے آواز لگانے کے بجائے والی ٹاکی کا استعمال کرتے ہیں اور گھر کا ہر ملازم اپنے کان میں ایئرفون لگا کر چلتا ہے۔ہاؤ سویٹ۔۔۔۔۔

سنجے دت کی قسم

آج کل سنجے دت سے زیادہ کون سٹار خود کو اتنا خوش قمست سمجھ سکتا ہے۔جیل سے کم سے کم ڈھائی تین سال تک انہیں مہلت مل گئی ہے اور اب وہ شاہ رخ کے سکس پیک ایبز کے بجائے آٹھ پیک بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے آئندہ برس سے شراب چھوڑ دینے کی بھی قسم کھائی ہے۔واہ سنجو بابا یا واہ منا بھائی کیا گاندھی گیری ہے۔۔۔۔

کِس کو کِس نہیں

فائل فوٹو
شلپا شیٹی نے بھی ساتھی چن لیا

شلپا شیٹی نے بھی ساتھی چن لیا

پردے پر بوسہ دینے سے کچھ اداکار ہمیشہ ہی منع کرتے ہیں جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور جمی شیر گل شامل ہیں لیکن کچھ ستارے ایسے ہیں جنہوں نے پہلے بوسہ دینا تو دور کافی بیباک مناظر بھی دئے اور اب وہ کِس دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ان میں کبھی آئٹم گرل رہ چکیں ایشا کوپیکر کا بھی نام شامل کر لیجئے۔اب بیچارے فلمساز پریشان ہیں کیونکہ وہ ان ہیروئین کو ان کی آئٹم گرل کی امیج دیکھ کر ہی تو سائن کرتے ہیں۔

آخرکار شلپا شیٹی کو بھی ان کا ہمسفر مل ہی گیا۔خود شلپا نے ایک غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا۔ویسے ان کے پرستار اس بات سے خوش ہوں یا نہ ہوں لیکن ہمیں یقین ہے کہ بالی وڈ میں ان کے دوست ضرور اس بات سے خوش ہوں گے۔ بے بی یہ شاید آپ کے لیے بھی صحیح وقت ہے۔

انیل کپور کا انکار

انیل کپور نے راکیش اوم پرکاش مہرہ کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ہمیں لگا کوئی بے وقوف ہی ہوگا جو رنگ دے بسنتی کے فلمساز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرے لیکن انیل کے انکار کی وجہ ؟ ان کی اپنی بیٹی جی ہاں اس فلم میں سونم ہیروئین ہیں اور اسی لیے انیل نے اپنی بیٹی کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا۔

نہ تم ہمیں جانو۔۔۔

کبھی گہرے دوست رہ چکے لوگ جب ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں تو اس طرح نظر انداز کرتے ہیں جیسے نہ تم ہمیں جانو نہ ہم تنہیں جانیں۔۔۔یہ گیت ہم رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کے لیے گا رہے ہیں۔دونوں جب ایک پارٹی میں آمنے سامنے آئے تو جیسے ایک دوسرے کو جانتے ہی نہ ہوں کیونکہ رنبیر آج کل سونم کے دوست ہیں تو دیپکا کا نام کبھی دھونی تو کبھی یوراج کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔۔۔۔

کرینہ کپوربالی وڈ اور ہیروئین
ہیرو کے مقابلے ہیروئین کو کم پیسے ملتے ہیں
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
جان کے انڈرویئر، کرینہ کی فِیس، سوہا کا رشتہ
تارے زمیں پر’تارے زمیں پر‘
اداکار عامر خان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم
شاہ رخ اور دیپیکا پدوکونبالی وڈ ڈائری
فراخ دل شاہ رخ، اکشے کا کمال، سیف کا تحفہ
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
سلمان بنے لکھاری اور عامر کی آنکھ میں آنسو
امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
باہمی رقابتیں اور بوسوں کے مناظر کے مسائل
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
پریشان سنجو، چھوٹے عامر اور ایشا کا تھپڑ
اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری
22 October, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد