BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 January, 2008, 09:42 GMT 14:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریکھا کا عشق اور دو ستاروں کا ملن

ریپکا پڈوکون شاہ رخ کے ہمراہ (فائل فوٹو)
دیپکا پڈوکون بالی ووڈ کی نئی اداکارہ ہیں اور کرکٹ کھیلاڑی یوراج سنگھ کے ساتھ ان کے عشق کے چرچے خوب چل رہے ہیں۔
دو ستاروں کا ملن
بالی وڈ کی گلیاروں میں ہی نہیں سڈنی کے پررونق ہوٹلوں میں بھی دو ستاروں کے ملن کے بارے میں سرگوشیاں جاری ہیں۔جی ہاں آپ ٹھیک سمجھے، ہم بات کر رہے ہیں دیپکا پڈوکون اور کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ کی۔یوراج نے دھونی ہی نہیں کئی جوانوں کو پچھاڑ دیا۔ سڈنی کے ایک ہوٹل میں لوگوں نے دیکھا کہ کس طرح دیپکا کی سالگرہ کا جشن یوراج نے منایا۔ہمارے خبرو کے مطابق اگر دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک رہے گا ( ہماری تو دعا ہے کہ پیار کی یہ کشتی کبھی بھنور میں نہ پھنسے) تو دو سال بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔۔۔۔ کہیں بہت سے دل ٹوٹنے کی آوازیں آرہی ہیں۔۔۔۔آپ نے سُنیں۔۔۔

عامر تو عامر ہیں
عامر آخر عامر ہیں۔ایک بہت ہی کامیاب دل کو چھو لینے والی فلم تارے زمین پر دینے کے بعد بھی وہ اپنی ضد پر اڑے ہیں کہ وہ ایوارڈ نہیں لیں گے۔خبرو کے مطابق سکرین اخبار نے گزشتہ برس کی فلموں کو ایوارڈ دینے کے لیے عامر کی فلم تارے زمین کو ایک دو نہیں سترہ زمروں میں نامزد کیا ہے لیکن عامر تو عامر ہیں۔انہوں نے کہا انہیں ایوارڈز میں دلچسپی نہیں ہے۔آپ کو یاد ہے نا کہ اپنی ہوم پروڈکشن فلم لگان کے لیے ایوارڈ لینے ان کے والد طاہر حسین آئے تھے۔پتہ نہیں اب شاید ہم چائلڈ آرٹسٹ درشیل سفاری کو سارے ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھیں۔۔۔۔

موم کے سلمان

سلمان خان (فائل فوٹو)
اس سے قبل امیتابھ بچن ، ایشوریہ رائے اور شاہ رخ خان کا لندن کے مدام تساد میوزیم میں موم کا مجسمہ لگا ہوا ہے۔
سلمان خان چودہ جنوری کو موم کے ہو جائیں گے۔ لندن کے مادام تُساد میوزیم میں ان کے مجسمے کی نقاب کشائی ہو گی اور دور دیس میں ان کے پڑوسی ہوں گے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے۔۔۔۔کیا ہوا اگر انڈیا میں ایش سے ملنا ممکن نہیں، لندن میں تو آپ دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں لیکن سلو بھیا ذرا ہوشیار رہنا بچن جی کی نظریں آپ پر ہی ہوں گی۔۔۔۔

اور جب شاہد رو پڑے
ہمیں پتہ تھا جیسے ہی آپ نے پڑھا آپ نے سمجھ لیا ہو گا کہ ہم کرینہ کی بات کر رہے ہیں لیکن نہیں بھئی ایسا نہیں ہے۔وہ تو شاہد اپنے ماڈل ہیرو عامر کی فلم تارے زمین پر دیکھنے کے لیے تھئیٹر پہنچے۔فلم کے کئی مناظر میں وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور رو پڑے۔

محبت کی نشانیاں
لیلی مجنوں شیریں فرہاد ہیر رانجھا کی طرح نہ سہی لیکن آج کے مجنوں اپنے ہاتھوں پر اپنے محبوب کا نام لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔(ارے بابا نام کھدوانے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔)خیر یہاں ہم بات کر رہے ہیں چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان کی اور انہوں نے اپنی تین ماہ کچھ دن پرانی محبوبہ کرینہ کا نام اپنے بائیں ہاتھ پر لکھوایا ہے۔بالکل اسی طرح جس طرح ڈیوڈ بیکہم نے اپنی بیوی وکٹوریہ کا۔

امتیاز کی ہمت
امتیاز علی کی ہمت دیکھئے کہ انہوں نے سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم میں ان کی ہی قریبی دوست کرینہ کو لینے کے بجائے دیپکا کو لے لیا۔اب غصہ تو آنا ہی تھا اور غصہ آیا بھی کرینہ کپور کو بھی اور سیف کو بھی۔ سیف نے ایک لمبی بحث بھی کی لیکن امتیاز بضد تھے کہ فلم میں وہ دیپکا کو ہی لیں گے کیونکہ فلم میں ہیروئین کے کردار کے لیے کرینہ بالکل فٹ نہیں تھیں اور۔۔۔۔۔۔ آخر امتیاز جیت گئے۔

ملکہ بنیں انارکلی
انارکلی کا نام لیا جاتا ہے تو اپنے وقت کی خوبصورت قلوپطرہ یعنی مدھوبالا کا چہرہ نظروں میں گھوم جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آج کی انارکلی کون ہے؟ نہیں ایشوریہ بھی نہیں۔فلم’ مان گئے مغل اعظم ‘ میں ملکہ شیراوت انارکلی کے کردار میں ’ پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ گیت پر رقص بھی کرتی نظر آئیں گی۔آپ کو نہیں لگتا انارکلی اور مدھوبالا کی روح قبر تڑپ جائے گی۔۔۔۔۔۔

ریکھا (فائل فوٹو)
بالی وڈ میں ریکھا کا شمار ایک سدا بہار اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔
ریکھا کا عشق
سدا بہار خوبصورت ریکھا کو کس سے عشق ہے؟ ہمیں پتہ ہے کہ آپ سب جانتے ہیں۔ لیکن ہم یہاں اس عشق کی بات ہی نہیں کر رہے ہیں۔ریکھا آج کل فلم ’ صدیاں‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور فلم کا سیٹ نتن دیسائی نے کرجت میں بنایا ہے۔ روزانہ ممبئی سے وہاں جانا مشکل ہے اس لیے ریکھا کے لیے وہاں سیٹ کے پاس ہی ایک چھوٹا سا مکان بھی بنا دیا گیا ہے۔اب ریکھا نے گزارش کی ہے کہ ان کے گھر کے اطراف ایک چھوٹا سا باغیچہ بھی بنایا جائے کیونکہ انہیں پیڑ پودوں اور ہریالی سے بہت رغبت ہے۔

موبائیل بند
فلمساز مدھر بھنڈارکر نے فلم ’فیشن‘ کے سیٹ پر کسی بھی اداکار تیکنیشئن کو موبائیل لے کر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کی وجہ ان کی فلم کی ماڈلز ہیں۔فلم میں نامور ماڈلز کام کر رہی ہیں اور مدھر کو خطرہ ہے کہ کہیں کوئی میک اپ کے دوران یا کپڑے تبدیل کرتے وقت ماڈلز کا کسی بھی طرح کوئی فوٹو نہ کھینچ لے۔

سشمیتا عامر کے نقش قدم پر
جھانسی کی رانی سشمیتا سین اب عامر خان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ہم نے سشمیتا کو جھانسی کی رانی اس لیے کہا کہ وہ اپنی پہلی ہوم پروڈکشن فلم رانی لکشمی بائی بنا رہی ہیں جس میں وہ اداکاری بھی کریں گی۔ بے بی یہ دو باتیں تو ٹھیک تھیں لیکن یہ ہدایت دینے کا فیصلہ کیا عامر کی فلم کامیاب ہونے کے بعد کیا ہے؟ سشمیتا کی ہمت کی تو آپ کو بھی داد دینی ہو گی۔ ایک بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی اس کے باوجود اتنی ہمت جھانسی کی رانی ہی کر سکتی ہے۔۔۔

میں باپ بننا چاہتا ہوں
فلم تارے زمین پر دیکھ کر جذباتی ہو گئے فلمساز کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ باپ بننا چاہتے ہیں۔جوہر کا کہنا ہے کہ ایک باپ بن کر وہ اپنے بیٹے کی مشکلات سمجھنے اور اسے حال کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔جوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلم دیکھ کر اتنا روئے کہ فلم ختم ہونے کے بعد وہ دس منٹ تک سیٹ سے اُٹھ نہیں سکے۔کرن وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن باپ بننے والی بات ۔۔۔آپ نے اچھی طرح سوچ لیا ہے نا۔۔۔

رنبیر اور سونم (فائل فوٹو)
رنبیر بالی وڈ کے نئے ستارے ہيں۔
رنبیر کے بلند ستارے
رنبیر آج کل بہت مصروف ہیں ان کی پہلی فلم ’سانوریا‘ چاہے فلاپ ہو گئی ہو لیکن ان کے ستارے بہت بلند ہیں اور اس لیے تو انہیں پہلے یش راج کی فلم میں کام ملا تو اب روی چوپڑہ نے بھی انہیں اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو سائن کر لیا ہے۔دو بڑے بینر کی فلمیں اتنی جلد تقدیر والوں کو ہی ملتی ہیں۔
کرینہ کپوربالی وڈ اور ہیروئین
ہیرو کے مقابلے ہیروئین کو کم پیسے ملتے ہیں
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
جان کے انڈرویئر، کرینہ کی فِیس، سوہا کا رشتہ
تارے زمیں پر’تارے زمیں پر‘
اداکار عامر خان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم
شاہ رخ اور دیپیکا پدوکونبالی وڈ ڈائری
فراخ دل شاہ رخ، اکشے کا کمال، سیف کا تحفہ
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
سلمان بنے لکھاری اور عامر کی آنکھ میں آنسو
امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
باہمی رقابتیں اور بوسوں کے مناظر کے مسائل
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
پریشان سنجو، چھوٹے عامر اور ایشا کا تھپڑ
اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری
22 October, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد