BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 February, 2008, 09:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خان بنام خان اور جودھا اکبر تنازع

شاہ رح خان اور سلمان خان، فائل فوٹو
بالی وڈ میں خان اداکاروں کی مقبولیت بہت ہی زیادہ ہے
خان بنام خان
بالی وڈ کے چار بڑے خان ہیں۔ شاہ رخ، عامر، سلمان اور سیف علی خان۔ لیکن ان میں کبھی مقابلہ نہیں ہوا کیونکہ انڈسٹری میں سب کی اپنی اپنی پوزیشن ہے، لیکن اب یہ ایک دوسرے کے سامنے آئے ہیں اور ان میں مقابلہ بھی ہو رہا ہے لیکن اداکاری کے میدان میں نہیں بلکہ بزنس میں۔

شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ تہتر کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی جو اب تک کی سب سے مہنگی ہندی فلم تھی لیکن اب اسے مات دینے کے لیے عامر خان بینر کی فلم سامنے آئی ہے۔

تمل فلم کی ری میک ’گجنی‘ کے لیے پورے ترانوے کروڑ روپے کی بولی لگی ہے۔اب اس کی وجہ آپ سب جانتے ہی ہوں گے۔ویسے ہمیں سلمان اور سیف کی کمپنی کے بھی مقابلہ میں اترنے کا انتظار ہے۔

مانیتا کو مانیتا نہیں

کیا کریں بیچاری مانیتا کو ابھی تک مانیتا ( قبولیت) نہیں ملی۔شاید سنجے کے گھر والوں نے انہیں نہیں اپنایا اس لیے شادی میں کوئی شریک نہیں تھا دوسری جانب خود مانیتا ( دلنشیں ) کے گھر والے اس شادی سے ناراض ہیں اس لیے ان سے بات تک نہیں کر رہے ہیں اور ستم بالائے ستم گوا انتظامیہ نے اب ان کی قانونی شادی پر ہی روک لگا دی ہے۔

جودھا اکبر کی یا۔۔۔۔

جودھااکبرفلم کی تصویر
جودھا اکبر گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے اور اس پر تنازعہ شروع ہوگيا ہے

اب جودھا اکبر کی تھی یا سلیم کی، اس پر بحث چھڑی ہے۔جگہ جگہ فلم ’جودھا اکبر‘ کی مخالفت ہو رہی ہے۔ جب سے یہ ٹی وی چینل آگئے ہیں لوگ اپنی تصویر دیکھنے کے لیے روز کسی نہ کسی طرح کا احتجاج کرتے رہتے ہیں۔

ارے بھئی فلم دیکھئے ایشوریہ کا حسن دیکھنے کے لیے فلم دیکھئے، رتیک کی اداکاری اور دونوں کے عشق کی داستان کے لیے۔فلم کو فلم کی طرح کیوں نہیں دیکھا جاتا ہمیں پتہ نہیں۔

ماڈرن مجنوں

کرینہ کے لیے سیف کی دیوانگی کے واقعات کئی مرتبہ ہم نے اپنی ڈائری میں لکھے سوچا اب بس۔ لیکن نہیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ سیف روزانہ ایسا کام کرتے ہیں کہ ہم سے لکھے بغیر نہیں رہا جاتا۔

اب دیکھئے سیف اس وقت ممبئی سے کچھ دور علی باغ میں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں وہاں سے روزانہ ممبئی بذریعہ روڈ آنا یعنی گھنٹوں ٹریفک میں اُلجھے رہنا اس لیے سیف نے ایک راستہ ڈھونڈھ نکالا اب وہ پانی کے راستے بوٹ میں بیٹھ کر ممبئی آتے ہیں اپنی لیلی سے ملنے۔ہاؤ رومانٹک۔

ویلنٹائنس ڈے

فائل فوٹو
ہندوستان میں ویلنٹائنس ڈے نہایت مقبول ہے

ویلنٹائنس ڈے ہو اور ایشوریہ کے ساتھ ان کے ویلنٹائن نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ابھیشیک نے راجستھان میں فلم ’دلی سکس‘ کے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرہ سے خصوصی طور پر دو دنوں کی چھٹی لی اور ممبئی پہنچ گئے اپنی ملکہ حسن کے پاس۔

اب اگر آپ انہیں فلمی پارٹیوں میں بھی کھلے عام پیار بھری باتیں کرتے دیکھیں تو برا مت مانئے گا کیونکہ ان کے پاس ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتانے کا وقت ہی کہاں ہے؟

پایا سوپ اور کباب

ہفتوں سے دوپہر کے کھانے میں اگر آپ سینڈوچ یا دال چاول اور سبزی کھا رہے ہوں اور یکایک آپ کے سامنے پایا سوپ چکن کباب اور سندھی کڑھی آجائے تو آپ کے کیا تاثرات ہوں گے۔ہم سے زیادہ فلم ’ صدیاں ‘ کے یونٹ ممبران کے چہرے پر خوشی دیکھنے لائق تھی۔

اداکارہ ریکھا، کے ساتھ پورا یونٹ اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب رشی کپور کے گھر سے پایا سوپ اور چکن کباب لائے گئے۔اور شتروگھن سنہا کی بیوی پونم نے سندھی کڑھی سے لوگوں کا دل۔۔۔نہیں پیٹ خوش کیا۔

سلمان کا سینہ

بالی وڈ کے اصلی ماچو مین سلمان خان اب اپنی لکھی فلم ’ ویر‘ میں ہیرو کا رول کرنے کے لیے کسرت کر رہے ہیں۔فلم میں انہیں فاتح سپاہی کا کردار کرنا ہے اس لیے اب انہوں نے کسرت شروع کر دی ہے۔چند ہی دنوں میں انہوں نے اپنا سینہ چار انچ بڑھا لیا ہے۔اب کہیں دوسرے ہیرو ایک بار پھر ان کی نقل میں سینہ چوڑا کرنے کی کسرت نہ شروع کر دیں۔

ایشوریہ کی سوانح حیات

شاہ رخ، دیوآنند ہیما مالنی اور کئی ستاروں کے بعد اب ایشوریہ رائے کی سوانح حیات لکھی جائے گی لیکن ایش اپنی زندگی کے سفر کی کہانی کسی اور سے لکھوانے کے بجائے خود لکھنا چاہتی ہیں۔لیکن ایش کیا آپ پوری ایمانداری سے زندگی کے واقعات اور اپنے جذبات کو اجاگر کر سکیں گی؟

کرینہ کی پسند

کرینہ کپور، فائل فوٹو
کرینہ آج کل اپنے پیار کی وجہ سے زیادہ سرخیوں میں ہے

ہمیں پتہ ہے کرینہ کو سیف پسند ہے لیکن ہم یہاں کھانے کی بات کر رہے ہیں۔ویسے ہم جو بتانے جارہے ہیں اس پر آپ شاید یقین بھی کریں لیکن کیا کریں یہی سچائی ہے کہ کرینہ کو تِل کے لڈو اور چِکی پسند ہیں۔ دیکھا ہم نے کہا تھا نا کہ آپ یقین نہیں کریں گے ویسے کیا آپ یقین کرتے کہ کرینہ کی ماں ببیتا کو اِملی اور کیری بہت پسند تھی!!!

رتیک کے ساتھ کروز

ایکشن ہیرو رتیک کے سامنے ہالی وڈ کی سینسی خیز اداکارہ پینی لوپ کروز بطور ہیروئین کام کرنے والی ہیں۔پاپا راکیش روشن اپنی آئندہ فلم میں بیٹے رتیک کے لیے ہالی وڈ ہیروئین کروز کو لینا چاہتے ہیں اس لیے وہ اس مقصد کے لیے کروز سے بات کرنے بھی پہنچے۔سنا ہے کروز بھی بالی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں اگر بات فائنل ہو گئی تو یہ بالی وڈ پرستاروں کے لیے روشن کا ایک تحفہ ہو گا۔

پتھروں کا کمال

آپ کو پرسکون رہنا ہے یا اپنی شخصیت نکھارنا ہے تو فیروزہ پہنیئے۔آپ کو یقین نہیں آرہا ہے تو آپ خود گووندہ سے پوچھ لجیئے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے فیروزہ پہننا شروع کیا ہے ان کی شخصیت بدل گئی ان میں خوداعتمادی آگئی ہے اور اب ان کا دماغ بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔گووندہ جی ایک بات بتایئے کہیں ایسا تو نہیں کہ فلم کی شوٹنگ دیکھنے آئے اس نوجوان کو تھپڑ مارنے کے بعد آپ نے یہ فیروزہ پہننا شروع کیا؟اگر ایسا ہے تو یہ آپ کا صحیح فیصلہ ہے۔۔۔

سنجے دت کی شادیبالی وڈ ڈائری
سنجے کی شادی، کرینہ کا حسن اور سلمان کا جنون
سلمان خان، فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
سلمان خان کی شادی اور بپاشا باسو کی دیوانگی
کرینہ کپور (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
کریزی شاہ رخ، بلیو فلم اور ہاٹ کرینہ
گووندہ (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
گووندہ کا طمانچہ، سیف کا تحفہ اور سلمان کی ادا
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
گلیمر کے ساتھ یوگا, وزنی لارا، اور لاپتہ تبو
ریکھا فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
ریکھا کا عشق، ستاروں کاملن اور موم کے سلمان
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
جان کے انڈرویئر، کرینہ کی فِیس، سوہا کا رشتہ
اسی بارے میں
سنجے کی شادی اور کرینہ کا حسن
11 February, 2008 | فن فنکار
کریزی شاہ رخ اور ہاٹ کرینہ
28 January, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد