سلمان کی شادی، بپاشا کی دیوانگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلے پیسہ پھر فوٹو اگر آپ سلمان خان کی تصویر کھینچنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اپنی جیب ڈھیلی کرنی ہو گی۔حیران مت ہوں، یہ صحیح ہے۔ایک اخبار کے فوٹو گرافر نے جب سلمان کی تصویر کھینچی تو سلمان نے انہیں بلایا پھر ان کی کھینچی گئی تصویر کو ڈیلیٹ کرایا۔ان سے سو روپیوں کا مطالبہ کیا۔فوٹوگرافر نے کہا ان کے پاس صرف بیس روپے ہیں۔ سلمان نے وہ روپے قریب ایک بیٹھے اپاہج شخص کو دینے کے لیے کہا۔اس کے بعد سلمان واپس اپنے موڈ میں آئے اور اپنی تصویر کھنچوائی۔ ساتھ میں شاہ رخ کو بھی آواز دی اور ساتھ میں تصویر کھنچوانے کے بعد کہا کہ یاد رکھنا میری تصویر شاہ رخ سے اچھی ہونی چاہئے۔اس لیے اب آپ بھی یاد رکھیئے سلو کی تصویر کھینچنی ہو تو پہلے کچھ رقم خیرات کیجیئے پھر چاہے درجنوں تصاویر اتار لیجیئے۔ ایس ایم ایس سر آنکھوں پر
جی ہاں کرینہ کا ہر ایس ایم ایس سیف کے سر آنکھوں پر ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ سیف نے اپنی پہلی محبت امریتا سنگھ سے بھی شاید اتنی ٹوٹ کر محبت نہیں کی تھی۔ کسی بھی پروگرام میں جانا ہو کرینہ ایک ایس ایم ایس کرتی ہیں اور سیف انہیں وہاں تک چھوڑ آتے ہیں اور تو اور جب پروگرام ختم ہو جاتا ہے تب صرف ایک ایس ایم ایس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے سیف وہاں پھر پہنچ جاتے ہیں اور اکثر دیر تک گاڑی میں بیٹھے انتظار کرتے رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان کا اعزاز لگتا ہے شاہ رخ خان پر دنیا بھر سے اعزازات کی جھڑی سی لگ گئی ہے۔ فرانسیسی اعزاز کے بعد خان کا اب پیرس کے گریوین میوزیم میں موم کا مجسمہ تیار کیا جا رہا ہے۔خان کا ایک مجسمہ پہلے ہی لندن کے تساؤ میوزیم میں لگایا جا چکا ہے۔اس میوزیم میں مہاتما گاندھی کے بعد خان کو یہ اعزاز حاصل ہو گا۔ کنگنا کا وارڈروب مالفنکشن مدھر کی فلم فیشن کا ایک شاٹ لیا جارہا تھا۔ سیٹ سے مدھر نے سب کو ہٹا دیا سوائے کنگنا اور فوٹوگرافرز کے۔کیونکہ جو شاٹ فلمایا جانا تھا وہ بہت ہی حساس منظر تھا۔ آپ کو یاد ہے لیکمے فیشن ویک جب نامور ماڈل کیرل گریشیز ریمپ پر چل رہی تھیں اور اچانک ان کا گاؤن سرک گیا۔بس یہی منظر فلمایا گیا اور کنگنا نے بہت ہی بولڈ ہو کر اس منظر کو دہرایا بھی۔ ہاں بھئی کنگنا ویسے بھی بہت بولڈ ہی ہیں۔ عاطف کی دیوانی بپاشا
بپاشا باسو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اتنی بڑی مداح ہوں گی یہ پتہ نہیں تھا۔ بپاشا کو عاطف کے سارے نغمے پسند ہیں اور اپنی کار میں بھی وہ عاطف کے نغمے سنتی رہتی ہیں۔خیر ایسا تو بہت لوگ کرتے ہیں لیکن بپاشا نے اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنی فلم ’ ریس‘ کے ایک نغمے ’ جان جاناں‘ میں اپنے ساتھ اداکاری کا موقع بھی دے دیا۔ویسے یہ گیت عاطف نے ہی گایا ہے۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اب آپ عاطف کو ایشیا کی سیکسی گرم کا خطاب پا چکی بپاشا کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔واہ عاطف بازی مار لی۔ اب سیف کی باری سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بعد اب سیف علی خان کی باری ہے۔نہیں مادام تساؤ میوزیم کے لیے نہیں بلکہ سکس پیک ایبز حاصل کرنے کے لیے سیف دن رات محنت کر رہے ہیں۔سیف روزانہ اپنے ٹرینر ستیہ جیت کی ورزش گاہ میں کسرت کر رہے ہیں۔ اب تک ان کے چار ایبز تیار ہو چکے ہیں اور آپ چھوٹے نواب کو ان کی آنے والی فلم تشان کے ایک گیت میں بغیر شرٹ اور سکس پیکس ایبز کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔واہ بھئی اس فلم میں کرینہ بکنی میں اور سیف بغیر شرٹ کے۔کیا لگتا ہے یش راج کو اس سے زیادہ پبلسٹی کرنے کی ضرورت ہے؟ بینیگل کی ہنسی
کون سوچ سکتا تھا کہ آرٹ فلموں کے خالق شیام بینیگل بھی کامیڈی فلموں کے جادو سے نہیں بچ پائیں گے۔ گزشتہ ہفتہ ہی انہوں نے اپنی کامیڈی فلم ’مہادیو کا سجن پور‘ کا پہلا شاٹ اوکے کیا۔ خیر کئی یادگارفلموں اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ فلمساز سے یہ امید کر سکتے ہیں کہ بے معنی کامیڈی فلموں کے اس دور میں ان کی کامیڈی معنی خیز ہو گی۔بیسٹ آف لک بینیگل جی۔ شاہد نے نام بدلا نہ۔۔۔نہ۔۔۔شاہد نے اپنا نام نہیں نام کے ہجے بدل دیے۔آپ تو جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں لوگ اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنے ناموں کے ہجے بدلا کرتے ہیں اور سنا ہے کہ شاہد نے پرانے دور کی ناکامیوں کو ختم کرنے لیے اپنے نام KAPUR کو بدل کر KAPOOR کر دیا۔چلیے دیکھتے ہیں اب ان کی زندگی میں ایسی کون سے حسینہ آتی ہے جو ان کی زندگی کو کامیاب راہیں دے۔ سلمان کی شادی سلماں خان شادی کریں گے یا نہیں یہ سوال ہر برس اٹھتا ہے لوگ قیاس آرائیاں کرتے ہیں، میڈیا ہر موقع پر ان سے ایک ہی سوال پوچھتا ہے ’ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟‘ لیکن ہمارے ذرائع کہتے ہیں کہ سلمان اس سال کے آخر تک شادی ضرور کر لیں گے اور ہم اتنے یقین کے ساتھ یہ بات اس لیے کہہ رہے ہیں کہ سلمان کے والد سلیم خان اور والدہ نے انہیں الٹی میٹم دے دیا ہے مجال ہے کہ سلو اسے ٹال سکیں۔۔۔تو پھر قطرینہ کیا آپ تیار ہیں۔۔۔! کھلاڑی اکشے
چار سال تک کامیڈی فلمیں کرنے کے بعد اب اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہیں یعنی اب وہ اپنے پرانے اور اصلی چولے میں نظر آئیں گے۔انہوں نے اس سال چار ایکشن فلمیں سائن کر لی ہیں۔ویسے اکشے وہ واحد اداکار رہے جنہوں نے خان برادران کو ٹکر دی۔گزشتہ برس چار فلمیں اور وہ سب بہت کامیاب۔ اکیلی کرن راؤ کرن راؤ بیچاری اکیلی ہو گئی ہیں ۔۔۔ناں ۔۔۔ناں عامر کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں وہ ان کے گھر میں بھی رہتی ہیں ۔ہم نے تو انہیں بیچاری اس لیے کہا ہے کہ وہ بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم بنانے جا رہی ہیں اور عامر خان ان کی فلم میں سرمایہ نہیں لگا رہے ہیں۔ان کی پہلی سکرپٹ عامر پہلے ہی ٹھکرا چکے ہیں لیکن دوسری سکرپٹ پر فلم بننے جا رہی ہے۔ویسے کرن اس بات سے غمزدہ نہیں۔ وہ اس بات سے خوفزدہ تھیں کہ اگر عامر ان کی فلم میں سرمایہ لگاتے تو پھر ان سے اتنی ساری توقعات لگاتے کہ وہ پریشان ہو جاتیں۔۔۔۔ٹھیک ہے کرن جی عامر کو ایسے ہی پرفیکشنسٹ نہیں کہا جاتا ہے۔ |
اسی بارے میں کریزی شاہ رخ اور ہاٹ کرینہ 28 January, 2008 | فن فنکار گووندہ کا طمانچہ اور سلمان کی ادا 21 January, 2008 | فن فنکار نئے سال کا جشن اور شلپا کا نیا ساتھی 31 December, 2007 | فن فنکار بالی وڈ: فلاپ اور بے معنی کامیڈی فلموں کا سال30 December, 2007 | فن فنکار سنجے کی کمائی، مادھوری کا دیوانہ03 December, 2007 | فن فنکار خان کا جادو اور عرفان کی چھلانگ12 November, 2007 | فن فنکار کرینہ کی بکنی اور زید کی فراخدلی29 October, 2007 | فن فنکار بالی وڈ سٹارز میں فلمسازی کا رحجان24 October, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||