’بینظیرکی زندگی پر فلم نہ بنا سکوں گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے متماز فلم ہدایت کار اور فلمساز مہیش بھٹ ممکنہ طور پر پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چئرپرسن مرحومہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی مجوزہ فلم نہيں بنا سکیں گے۔ انہوں نے بی بی سی اردو کو فون پر بتایا’ مجھے ایک پاکستانی فلم کمپنی سکائز نےان کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کی پیش کش کی تھی۔ اس فلم کمپنی کو امید تھی کہ ان کو بینظیر کی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور زرداری صاحب نے منع کر دیا ہے۔’ اب میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں بینظیر کی زندگی پر فلم بنا سکوں۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے اس قسم کی جانکاری ملی تھی کہ بینظیر نے اپنی زندگی میں ہی ہالی وڈ میں رابرٹ ریڈفورڈ کی کمپنی کے ساتھ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے بارے میں وعدہ کر چکی تھی لیکن شروعات میں بعض حلقوں سے اس خبر کی نفی کی گئی تھی۔ ’اس لیے میں ان کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے لیے پر امید ہوگیا تھا۔‘ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ کون سی وجوہات ہوسکتی ہيں جس کے باعث زرداری نے انہيں فلم بنانے کی اجازت نہیں دی تو ان کا کہنا تھا ’ميں نہیں جانتا کہ ان کے کیا تحفظات تھے لیکن یہ ان کا حق ہے اور ان کی کچھ مجبوریاں ہو سکتی ہيں۔‘ مہیش بھٹ سے جب یہ سوال کیاگيا کہ آیا بینظیر سے متاثر ہو کر یا دیگر ذرائع سے مواد حاصل کر کےاب وہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے واضح کیا ’ میں برِصغیر کی اتنی بڑی رہنما کے ساتھ اس طرح کی نازیبا حرکت نہيں کرسکتا اور نہ ہی یہ مجھے یہ زیب دیتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی کو بھی اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین اور بینظیر بھٹو کے شوہرآصف علی زرداری نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ وہ بینظیر کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے ہيں کیوں کہ بقول زرداری محترمہ بینظیر اپنی زندگی میں ہی ہالی ووڈ کی ایک کمپنی سے اس کے متعلق وعدہ کرچکی تھیں۔ مہیش بھٹ نے اس سے قبل فلم ’آوارہ پن ‘پاکستانی فلمساز کے ساتھ مشترکہ طور پر بنائی تھی اور وہ فلم پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش ہوئی تھی۔ اس بات چیت کے دوران مہیش بھٹ نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ’جنت‘ نامی فلم پروڈیوس کر رہے ہیں جو میچ فکسنگ پر مبنی ہے اور جس میں عشق و محبت کو دکھایا گيا ہے۔ دیگر آنے والی فلموں میں’ راج دو‘ اور’ کجرارے‘ شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں بینظیر کی زندگی پر فلم کی تیاریاں04 January, 2008 | فن فنکار بنتے بگڑتے تعلقات کی آئینہ دار فلمیں16 August, 2007 | فن فنکار لاہور کی ہیرا منڈی پر فلمیں04 August, 2007 | فن فنکار مہیش بھٹ کی سب سے مہنگی فلم18 June, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||