BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 January, 2008, 13:49 GMT 18:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر کی زندگی پر فلم کی تیاریاں

بے نظیر بھٹو
’یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے اور فلم بنانے کے لیے محترمہ بھٹو کے خاندان سے اس بات کی اجازت لینی ہو گی‘

ایک پاکستانی پروڈکشن ہاؤس اور مہیش بھٹ کیمپ نے مشترکہ طور پر پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی فلمساز انیلا خان مہیش بھٹ کی کمپنی وشیش فلمز کے ساتھ مشترکہ طور پر فلم بنانے کی تیاریوں میں ہیں جس کی کہانی پاکستانی مصنف لکھیں گے۔

فلمساز مہیش بھٹ نے فلم بنانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ اس کا اعلان کرنا نہیں چاہتے کیونکہ’ابھی زخم تازہ ہیں اور وہاں حالات اب بھی ٹھیک نہیں کہے جا سکتے ایسے میں یہ باتیں کچھ زیب نہیں دیتی ہیں‘۔

مہیش بھٹ کے مطابق بینظیر پر فلم بنانے کا خیال ان سے پہلے پاکستانی فلمساز انیلا خان کو آیا۔ انہوں نے فون کر کے ان سے کہا تھا کہ وہ بینظیر پر فلم بنانا چاہتی ہیں اور بھٹ اس کی ہدایت دیں۔’میں نے ہدایت دینا بند کر دی ہے۔میری ہدایت میں بنی آخری فلم زخم تھی‘۔

بھٹ نے بتایا کہ فلم کی ہدایات دینے کی بجائے انہوں نے خان سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی’وشیش فلم کمپنی‘ کے بینر تلے تخلیقی اور تیکنیکی کام میں ان کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

فلم کی ہیروئین کے لیے شبانہ اعظمی کا نام لیا جا رہا ہے۔ بھٹ کا کہنا ہے کہ شبانہ سے بہتر یہ کردار شاید ہی کوئی ادا کر سکے’ کیونکہ شبانہ خود ممبر پارلیمنٹ رہ چکی ہیں اور انہیں سیاست کی سمجھ بوجھ ہے۔اس کے علاوہ پردے پر جذبات کی صحیح عکاسی وہ بخوبی کرتی ہیں‘۔

حساس معاملہ
 ابھی زخم تازہ ہیں اور وہاں حالات اب بھی ٹھیک نہیں کہے جا سکتے ایسے میں یہ باتیں کچھ زیب نہیں دیتی ہیں
مہیش بھٹ،فلم ساز

بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس فلم کا اعلان پاکستان کی جانب سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ’یہ بہت ہی حساس معاملہ ہے اور فلم بنانے کے لیے محترمہ بھٹو کے خاندان سے اس بات کی اجازت لینی ہو گی‘۔

مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی طرح کی پریشانی میں الجھنا نہیں چاہتے اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کسی طرح کا کوئی اعتراض نہ ہو اور انہیں فلم بنانے کی اجازت ملے کیونکہ’بہر حال شوٹنگ تو پاکستان میں ہی ہو گی‘۔

مہیش بھٹ نے اس سے قبل فلم ’آوارہ پن ‘پاکستانی فلمساز کے ساتھ مشترکہ طور پر بنائی تھی اور وہ فلم پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش ہوئی تھی۔ بھٹ آج کل پاکستانی فلمسازوں کے ساتھ مشترکہ فلمیں بنانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔’پاکستان میں فلمی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے یہ ان کی چھوٹی سی کوشش ہے‘۔

مہیش بھٹ کیمپ ہمیشہ ہی زندگی اور حقیقی زندگی سے متاثر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔اداکارہ پروین بابی پر بنی فلم’وہ لمحے‘ مافیا سرغنہ ابو سالم کی زندگی سے متاثر فلم’گینگسٹر‘ ان کی حالیہ فلمیں ہیں۔

بینظیر بھٹونہرو-گاندھی اور بھٹو
دونوں خاندانوں میں کیا مشترک؟
ہندوستانی میڈیا’جمہوریت کا قتل‘
بینظیر بھٹو کے قتل پر انڈین میڈیا کا ردعمل
لگے رہو منا بھائیگاندھی گیری
بے نظیر نے فلم' لگے رہو منا بھائی' کو ہتھیار بنایا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد