BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 August, 2007, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور کی ہیرا منڈی پر فلمیں

ہیرا منڈی
بالی ووڈ میں پہلے بھی طوائفوں پر فلمیں بن چکی ہیں لیکن ہیرا منڈی پریہ پہلی فلم ہوگی
پاکستان کے شہر لاہور کی ہیرا منڈی پر بیک وقت ایک نہیں دو فلمیں بننے جا رہی ہیں۔معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور مہیش بھٹ دونوں اس فلم کو بنانے کی تیاری میں ہیں۔

خبریں ہیں کہ بھنسالی نے فلم بنانے کے لیے مینک آسٹن صوفی کے ناول ' اے سڈن وزٹ ٹو پاکستان : ہیرا منڈی اے ڈریم آف دی ہوورز‘ کے حقوق خرید لیے ہیں۔ بھنسالی اس وقت فلم ’سانوریا‘ کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں لیکن اس کے بعد وہ اس موضوع پر فلم بنائیں گے۔

مہیش بھٹ آج کل اپنی فلموں کا سکرپٹ خود لکھ رہے ہیں لیکن ہیرا منڈی پر فلم بنانے کے لیے کہانی ان کی اپنی نہیں بلکہ فوزیہ سعید کے ناول ’ ٹیبو‘ پر مبنی ہے۔

بھٹ کہتے ہیں کہ فوزیہ کی یہ کتاب ان کے دل کو چھو گئی تھی کیونکہ اس میں ریڈ لائٹ علاقے کو بیباک نگاہوں سے نہیں دیکھا گیا ہے بلکہ مصنف نے یہاں کے رہنے والوں کے اندر موجود تہذیب اور کلچر کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ قاری شاہی محلہ میں آباد لوگوں کی ّآنکھوں سے ہیرا منڈی کو دیکھتا ہے جو ہیرا منڈی کے پاس ایک آباد علاقہ ہے۔

بھٹ کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے صرف فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس پر کافی ریسرچ باقی ہے۔بھٹ کی کمپنی وشیش فلمز پاکستانی فلمساز سہیل خان کے ساتھ ایک بار پھر اشتراک کرے گی۔اس سے پہلے دونوں کمپنیوں نے مل کر فلم آوارہ پن بنائی تھی جو پاکستان کے مختلف سنیما گھروں میں اس وقت دکھائی جا رہی ہے۔

لاہور کی ہیرا منڈی پر مبنی فلم کی شوٹنگ لاہور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھنسالی دیوداس کی طرز پر اسے بہت بڑے بجٹ کے ساتھ بنائیں گے اور فلم کی مکمل شوٹنگ لاہور میں ہی ہو گی۔اور اس کے لیےکسی اول درجہ کی ہیروئین کو سائن کیا جائےگا۔

بالی وڈ میں کوٹھوں پر طوائفوں کی زندگی اور ریڈ لائٹ علاقوں میں اپنے جسم کا کاروبار کرنے والی عورتوں پر کئی فلمیں بن چکی ہیں۔ریکھا نے فلم امراؤ جان میں طوائف کا رول کر کے اس میں جان ڈال دی تھی۔رانی مکھرجی نے منگل پانڈے اور اب لاگا چنری میں داغ میں اسی طرح کا رول کیا ہے۔ شبانہ اعظمی نے فلم منڈی میں کام کیا تھا جس میں ان کے کام کی بہت تعریف ہوئی تھی۔

بھٹ کہتے ہیں کہ بالی وڈ میں حالانکہ اس موضوع پر فلمیں بنی ہیں لیکن کسی نے اس منڈی کے موضوع کو اس خوبصورتی کے ساتھ پردے پر نہیں اتارا جس طرح فوزیہ سعید کے ناول نے اسے پیش کیا ہے۔

اسی بارے میں
منڈی کا حال
10 July, 2005 | پاکستان
تاریخ ، ادب اور بالی وڈ
25 July, 2005 | فن فنکار
رقص کے بدلتے رنگ
02 December, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد