BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 April, 2008, 07:28 GMT 12:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی آر چوپڑہ کے لیے پھالکے رتن ایوارڈ

بی آر چوپڑا اور دلپ کمار
چوپڑہ بھارتی فلمی صنعت کی ایسی تیسری شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے
نامور فلمساز اور ہدایت کار بلدیو راج چوپڑہ عرف بی آر چوپڑہ کو پھالکے رتن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چورانوے سالہ چوپڑہ بھارتی فلمی صنعت کی ایسی تیسری شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے اس سے پہلے سنیل دت اور دلیپ کمار کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔

بی آر چوپڑہ کو انڈین فلمی صنعت میں ایک کامیاب اور بہترین فلمساز ہدایت کار اور مصنف کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انیس سو چودہ میں لدھیانہ میں پیدا ہونے والے بی آر چوپڑہ نے لاہور یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ انہیں فلموں سے لگاؤ تھا اسی لیے وہ پہلے فلمی صحافی بنے اس کے بعد انہوں نے انیس سو پچپن میں ’بی آر پروڈکشن ‘ نامی اپنی کمپنی قائم کی۔

چوپڑہ اپنے وقت کے سماجی مسائل اور گھریلو معاملات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ان کی فلموں ’نیا دور‘،’ایک ہی راستہ‘ ، ’دھول کا پھول‘، ’گمراہ‘ اور’ قانون‘ کا شمار بہترین فلموں میں کیا جاتا ہے۔

بی آر پروڈکشن کمپنی نے ٹی وی کی دنیا میں ایک تہلکہ مچایا تھا۔انہوں نے ٹی وی سیریل ’مہا بھارت ‘ بنائی جو اب تک کی ٹی وی کا سب سے مشہور سیریل مانا گیا ہے۔

 چوپڑہ اپنے وقت کے سماجی مسائل اور گھریلو معاملات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ان کی فلمیں ’نیا دور‘،’ایک ہی راستہ‘ ، ’دھول کا پھول‘، ’گمراہ‘ اور’ قانون‘ کا شمار بہترین فلموں میں کیا جاتا ہے

چوپڑہ اس عمر میں بھی کافی چاق و چوبند ہیں۔انہوں نے فلم باغبان اور بابل کی کہانی لکھی جس میں امیتابھ بچن نے کام کیا ہے۔ان کی دیگر کامیاب فلموں میں نکاح، انصاف کا ترازو، سادھنا، مزدور، آدمی اور انسان شامل ہیں۔

چوپڑہ کو اس سے قبل فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور فلم ’قانون‘ میں بہترین ہدایت کاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

روی چوپڑہ اور اودے چوپڑہ ان کے دو بیٹے ہیں۔روی فلمساز ہیں لیکن اودے چوپڑہ فلموں میں اداکاری بھی کر رہے ہیں۔ چوپڑہ کے چھوٹے بھائی یش چوپڑہ ہیں اور ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑہ بھی فلمسازی کے میدان میں ہیں۔

روی چوپڑہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہ حیثیت فلمساز اور ہدایت کار ان کے والد ان کے لیے ایک مثال ہیں۔ان کے والد نے اس دور میں ایسی فلمیں بنانے کی ہمت کی جب کوئی ان موضوعات کو چھونے کی ہمت بھی نہیں کر سکتا تھا۔اسی لیے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ گھریلو اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔

روی چوپڑہ نے اپنے والد کی فلم ’نیا دور‘ کو رنگین لبادے میں ڈھالا ہے اور اب وہ مزید فلموں کو رنگین بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نئی نسل کو ان کے والد کے یادگار کام سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔

یشعورت اور یش چوپڑا
یش کے مرکزی کردار عورتیں کیوں ہوتی ہیں؟
دلیپ کمار شہنشاہ جذبات
دلیپ کمار کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
اسی بارے میں
دلیپ کمار کو پھالکےایوارڈ
28 April, 2007 | فن فنکار
ہم تمہارے رہیں گے سدا
26 August, 2006 | فن فنکار
دیو آنند کی طویل حکمرانی
28 September, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد