دیو آنند کی طویل حکمرانی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کئی لوگ ایسے ہیں جن کے چہروں پر گزرنے والے سالوں کا عکس نظر نہیں آتا۔ بھارت کے مشہور اداکار اور ہدایتکار دیو آنند بھی ایسے ہی خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو اپنی اکیاسویں سالگرہ منائی ہے اور اب بھی ان کے فلمیں بنانے کے جوش و جذبے میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ فلم انڈسٹری میں وہ ’دیو ساب‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ دیو آنند نے 1948 میں فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کی تھیں اور ’نوکیتن‘ کے نام سے اپنی کمپنی شروع جس کے بعد 1953 میں ان کے بھائی بھی ان کے کام میں ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ ’نوکیتن‘ کے بینر کے ساتھ ان کی پہلی فلم ’افسر‘ تھی اور پھر یکے بعد دیگرے انہوں نے اسی نام کے ساتھ چھپن سال کے عرصے میں چالیس فلمیں پروڈیوس کیں۔ ’دادا ساب پھالکے‘ نامی ایوارڈ حاصل کرنے والے دیو آنند نے 1946 سے فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنا شروع کیا تھا اور اب تک وہ پچاس فلموں میں بطور ہیرو کام کرچکے ہیں۔ آج کل وہ اپنی نئی فلم ’دی پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دیو آنند 1923 میں پنجاب میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔ ان کی پہلی کامیاب فلم ’ضدی‘ تھی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں دیو آنند، راجکپور اور دلیپ کمار کی ایسی تکون بنی جس نے انڈسٹری پر طویل عرصے تک حکمرانی کی۔ یہ حکمرانی راجیش کھنہ کی آمد تک برقرار رہی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||