| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دیو آنند: دادا جی پھالکے ایوارڈ
معروف اداکار دیو آنند کو ہندوستان کے سب سے بڑی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اسی سالہ بالی وڈ اداکار کو یہ ایوارڈ انتیس دسمبر کو ہونے والی ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ ہندوستان کے صدر اے پی جے عبدالکلام انہیں یہ ایوارڈ دیں گے۔ انہیں اس ایوارڈ کے ساتھ دولاکھ روپے، ایک شال اور طلائی کنول دیا جائے گا۔ وہ داد صاحب پالکے ایوارڈ حاصل کرنے والی چونتیسویں فلمی شخصیت ہیں۔ دیوآنند چھبیس ستمبر سن انیس سو تئیس کو پنجاب کے شہر گرداسپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی زبان و ادب میں گریجویشن کی اور بعد میں اداکاری کے شوق میں گھر سے نکل پڑے۔ ان کی پہلی فلم ’ہم ایک ہیں تھی‘ جو سن انیس سو چھیالیس میں ریلیز ہوئی۔ ان کی پہلی کامیاب فلم ’ضدی‘ تھی جو سن انیس سو اڑتالیس میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد کامیابیوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جو اگلے کئی سال تک جاری رہا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||