BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 February, 2008, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’داستانِ محبت‘ کی نمائش پر پابندی

فلم جودھا اکبر
فلم سولہویں صدی میں مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر اور جودھا کی محبت کی داستان ہے
ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے فلم’جودھا اکبر‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ فلم’جودھا اکبر‘ کی نمائش کی مخالفت میں کئی مقامات پر احتجاج ہوئے ہیں اور پر امن ماحول میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس لیے ریاست میں امن و قانون بنائے رکھنے کے لیے ریاستی انتظامیہ فلم ’جودھا اکبر‘ کی ریاست کے سبھی سنیما گھروں میں نمائش پر پابندی عائد کر رہی ہے۔

ریاست کے انکم ٹیکس کے وزير بابولال گوڑ نے بی بی سی کو بتایا’ راجپوت برادری کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے اس فلم میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا‘۔

ابتدا سے ہی ہدایت کار اشوتوش گوارکر کی فلم’جودھا اکبر‘ مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔ مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں سرکاری طور پر اس فلم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جودھا اکبر
تاریخی موضوعات پر بننے والی فلمیں اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں

کانگریس کے راجپوت رہنما گوند سنگھ کا کہنا ہے ’ عوام کے جذبات اور پورے ملک میں چھتریہ برادری کے لوگوں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے فلم پر پابندی عائد کرنے پر شیوراج سنگھ کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے‘۔

لیکن انہوں نے مزید کہا کہ جب ہدایت کار نے یہ واضح کر دیا تھا کہ ان کی کہانی ایک افسانہ ہے تو فلم کے خلاف احتجاج ختم ہو جانا چاہیے تھے۔

بابو لال گوڑ کا کہنا ہے کہ فلم جودھا اکبر وہی دقتیں جھیل رہی ہے جو تاریخی موضوعات پر مبنی دیگر فلموں، ڈراموں اور کتابوں کو جھیلنا پڑتی ہیں۔’ اگر تاریخی معاملات کے کردار اور واقعات کے ساتھ ذرا بھی چھیڑ چھاڑ کی جائے تو اس پر ہنگامہ پیدا ہو جاتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا’ اگر آپ بھگوان رام پر فلم بنائیں اور انہیں پینٹ اور شرٹ پہنے ہوئے دکھائیں تو ہنگامہ ہونا تو لازمی ہے‘۔

مشہور فلم ناقد مکل کیشون نے ایک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ تاریخی پہلوؤں کو بنیاد بنا کر راجپوت سماج کی جانب سے کی گئی مخالفت کی کوئی اور وجہ تو نہیں ہے؟ کیونکہ ہندو ۔ مسلم محبت پر مبنی فلمیں’ویر زارہ‘, ’غدر‘، ’بامبے‘ اور ’حنا‘ جیسی فلموں میں لڑکی ہمیشہ مسلمان دکھائی گئی ہے۔( لیکن اس فلم میں لڑکی ہندو ہے اور لڑکا مسلمان)۔

چار ریاستوں میں پھیلے ہوئے سنٹر سرکٹ سنے اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جتندر جین اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں’ یہ فیصلہ ایک برادری کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیے گیا ہے۔ اس پابندی سے فلم انڈسٹری کا بھاری نقصان ہو گا‘۔

سنجے دت کی شادیبالی وڈ ڈائری
سنجے کی شادی، کرینہ کا حسن اور سلمان کا جنون
فائل فوٹوجدہ میں فلمی میلہ
سعودی عرب میں پہلے فلم فیسٹول کا انعقاد
بھارتی فلم’پابندی اٹھا ہی لیں‘
بھارتی فلموں پر عائد پابندی اٹھانے کا مشورہ
عامر خانسکرین ایوارڈز
’تارے زمین پر‘ بہترین ہدایتکار عامر خان
عامر(فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
نئے سال کا جشن، عامر خان کا ایس ایم ایس
تارے زمیں پر’تارے زمیں پر‘
اداکار عامر خان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم
سوہا علی خان’کھویا کھویا چاند‘
پچاس کی دہائی کی فلم انڈسٹری کی ایک جھلک
اسی بارے میں
بالی وڈ میں کامیڈی
06 July, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد