عامر کی فلم کو ملے پانچ ایوارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چودہویں ’سٹارز سکرین ایوارڈ‘ کی تقریب میں عامر خان کی فلم’تارے زمین پر ‘نے پانچ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ ممبئی میں جمعرات کی شب منعقد ہونے والی اس تقریب میں معمول کے مطابق عامر خان موجود نہیں تھے۔ عامر خان ایوارڈز کی تقاریب میں شریک نہیں ہوتے۔ انہیں ’تارے زمین پر‘ کی ہدایتکاری پر بہترین ہدایت کار اور اداکاری پر بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ فلم کے مصنف امول گپتے اور فلم میں کام کرنے والے آٹھ سالہ اداکار درشیل سفاری نے بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ فلم کے نغمے پرسون جوشی نے لکھے ہیں اور انہیں بہترین نغمہ نگار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عامر نے اس فلم میں پہلی مرتبہ بطور ہدایت کار کام کیا ہے۔ فلم میں ایک منفرد موضوع کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا اور اسی لیے مصنف امول گپتے کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔
بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دو ہدایت کاروں کو دیا گیا۔ دوسرا ایوارڈ فلم ’چک دے انڈیا‘ کے شمیت امین کو ملا ہے۔ شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن اس فلم نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا اور منافع کے حساب سے سال کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم کہی جا سکتی ہے۔ سال کے بہترین اداکار کے طور پر شاہ رخ خان کو سکرین ایوارڈ دیا گیا۔ شاہ رخ نے ہاکی کے موضوع پر بنی فلم میں کبیر خان نامی کوچ کا کردار نبھایا تھا۔ کرینہ کپور کو فلم ’جب وی میٹ‘ میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کرینہ کپور کا ایوارڈ ان کی بہن کرشمہ کپور نے وصول کیا۔ سال کی بہترین فلم کے لیے فلم ’چک دے انڈيا‘ کو ایوارڈ دیا گیا ۔اس فلم کی ہاکی کھیلنے والی اداکاراؤں کو مشترکہ طور پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
نئے اداکاروں کے زمرے میں فلم’ سانوریا‘ کے اداکار رنبیر کپور اور فلم’ اوم شانتی اوم ‘ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔ اوم شانتی اوم میں بہترین کوریوگرافی کے لیے فرح خان اور بالی وڈ کی بہترین جوڑی کا ایوارڈ اسی فلم کے حوالے سے شاہ رخ خان اور دیپکا کو دیا گیا ہے۔ فلمی ناقدین نے تبو کو ان کی فلم ’چینی کم‘ میں اداکاری کے لیے ایوارڈ دیا ہے۔ چینی کم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہیرو تھے۔ |
اسی بارے میں ’تارے زمیں پر‘19 December, 2007 | فن فنکار ’رنگ دے بسنتی‘ آسکرز سے باہر17 January, 2007 | فن فنکار ’چنکارا‘ فلمبندی، عامر کو نوٹس09 August, 2006 | فن فنکار ہم عامر خان کے ساتھ ہیں: بالی وڈ29 May, 2006 | فن فنکار معافی نہیں مانگوں گا: عامر خان 25 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||