’چنکارا‘ فلمبندی، عامر کو نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست گجرات میں محکمۂ جنگلات نے بالی وڈ اداکار عامر خان اور ان کے فلم یونٹ کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں یہ نوٹس گجرات کے علاقے کچھ میں فلم لگان کے ایک منظر میں چنکارا ہرن کی فلم بندی پر جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمۂ جنگلات کے قانون کے مطابق چنکارا ایک نایاب نسل کا ہرن ہے اور نایاب ہونے کی وجہ سے اس کے شکار یا کسی اور کمرشل استمعال پر پابندی عائد ہے۔ محکمۂ جنگلات کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ عامر خان اور ان کی ٹیم کے خلاف یہ نوٹس محکمہ جنگلات کے تحفظات سے متعلق قانون کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ عامر خان اور ان کے فلمی یونٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے چنکارا کی شوٹنگ سے قبل اجازت نہیں لی تھی۔ عامر خان کو نوٹس کا جواب دینے کے لیئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں عامر خان اور گجرات حکومت کے درمیان نرمدا دریا پر زیر تعمیر سردار سرور ڈیم کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ ڈیم کے حوالے سے عامرخان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نرمدا ندی پر بنائے جانے والے ڈیم کی تعمیر کے دوران بے گھر کیئے جانے والے متاثرہ افراد کو مناسب معاوضہ ادا کرے۔ گجرات میں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے نرمدا ڈیم کے سلسلے میں عامر خان کے بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے اور عامر خان کی فلم فنا کو بھی گجرات کے سینما گھروں میں چلنے نہیں دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں عامر کی ’فنا‘ کی نمائش کھٹائی میں 23 May, 2006 | فن فنکار معافی نہیں مانگوں گا: عامر خان 25 May, 2006 | فن فنکار عامر خان اور کاجول کی فنافن فنکار ’پاکستان میں فلم بنانا چاہتا ہوں‘10 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||