عامر کی ’فنا‘ کی نمائش کھٹائی میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے بعد اب ’فنا‘ تنازع کا باعث بن گئی ہے۔ ملک میں ’ملٹی پلیکس‘ سینما کے مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے تھیٹرز میں فلم ’فنا‘ کی نمائش نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ ممبئی میں ملٹی پلیکس اونرز ایسو سی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ اس میں صرف ملٹی پلیکس مووی ٹائم شامل نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یش راج فلمز نے تھیٹرز مالکان سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہیں اعتراض تھا۔ ’آئی نوکس ملٹی پلیکس‘ کے شری کانت کے مطابق اگر وہ رقم بڑھا کر یش راج فلمز کو دیتے ہیں تو انہیں ٹکٹ کے دام ڈیڑھ سو روپیہ سے بڑھا کر دو سو یا ڈھائی سو روپے کرنے ہوں گے اور یہ قیمت زیادہ ہے جس سے ناظرین تھیٹر پر فلم دیکھنے سے کترائیں گے اور انہیں اس کا خسارہ برداشت کرنا ہوگا۔ لیکن ملک میں سنگل تھیٹر مالکان اپنے تھیٹرز میں فلمی نمائش کریں گے کیونکہ آل انڈیا تھیٹرز اونرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ میں شامل نہیں ہیں۔ دوسری جانب ریاست گجرات کے تھیٹرز مالکان نے پوری طرح ’فنا‘ کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔ عامر خان کے نرمدا بچاؤ آندولن کے بارے میں دیئے گئے بیان سے وہاں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس وقت عامر کے خلاف مہم چلائی تھی اور ان کی فلم رنگ دے بسنتی کو تھیٹرز سے نکلوا دیا تھا۔ ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف گجرات کے صدر منو بھائی پٹیل نے ایک ٹی وی چینل کو بیان دیا ہے کہ انہیں تھیٹرز پر توڑ پھوڑ کا خطرہ ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامر نے گجرات کے فسادات پر بھی جو بیان دیا اس سے بھی لوگ ناراض ہیں اس لیئے عامر کی فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں عامر کی یہ دوسری فلم ہے جو اس طرح تنازع میں گھری ہے ۔یش راج فلمز کی پبلسٹی کرنے والی ایجنسی سپائس کے مطابق فلم فنا کے بعد یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’کابل ایکسپریس‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ آنے والی ہیں لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ ان فلموں کے لیئے بھی کیا یش راج فلمز تھیٹرز مالکان سے زیادہ رقم کا مطالبہ کریں گے یا نہیں۔ |
اسی بارے میں براستہ بالی وڈ10 November, 2003 | فن فنکار بالی وڈ اور لالی وڈ کی دوستی01 October, 2004 | فن فنکار سونامی: لولی بولی ووڈ ستارے ساتھ 08 February, 2005 | فن فنکار لاہور کی فلم، تقسیم سے پہلے01 July, 2005 | فن فنکار سلمان رُشدی پاکستانی فلم میں03 May, 2006 | فن فنکار زلزلہ زدگان کے لیےشترو کا شو14 December, 2005 | فن فنکار ممبئی میں پاکستانی فلم کی شوٹنگ16 July, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||