زلزلہ زدگان کے لیےشترو کا شو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے فنکاروں کا مشترکہ شو منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی فنکار شتروگھن سنہا نے کراچی میں منگل کی شب ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ زلزلے زدگان کی مدد کے لئے یہ شو کراچی یا لاہور میں منقعد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شو کی تاریخ کا تعین جلد ہوجائےگا۔ شتروگھن نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم اور گورنرعشرت العباد سے ملاقات کی ہے جنہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کی فلم صنعت کا درجہ ملنا چاہیے اور بھارت اس سلسلے میں مدد کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا: ’اگر فنکارو ں کی تربیت کی ضرورت پڑی تو ہم وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔‘ شتروگھن سنہا نے بتایا کہ بھارت میں جو پاکستانی فنکار اور گلوکار کام کر رہے ہیں ان کی کارکردگی اچھی ہے اور ’وہ لوگوں میں مقبول بھی ہیں، دونوں طرف کے لوگ فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔‘ شتروگھن سنہا نے پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں دونوں پڑوسی مزید نزدیک آئیں گے۔ | اسی بارے میں زلزلہ زدگان کےلیے بالی وڈ کنسرٹ14 October, 2005 | فن فنکار ’انسانی ہمدردی، سرحد سے بالاتر‘19 November, 2005 | فن فنکار اینجلینا جولی کا پاکستان دورہ23 November, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||