BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 November, 2005, 18:56 GMT 23:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انسانی ہمدردی، سرحد سے بالاتر‘

منیشا کوئرالا زلزلے سے متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے سنیچر کو پاکستان پہنچیں
منیشا کوئرالا زلزلے سے متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے سنیچر کو پاکستان پہنچیں
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ منیشا کوئرالا نے کہا ہے کہ پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں ہر کسی نے ٹی وی چینلز پر دیکھیں جس پر لوگوں کو بہت دکھ ہوا ہے۔

منیشا پاکستان میں زلزلے زدگان کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے ہونے والے ایک شو میں شرکت کے لیے کراچی آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدری سرحدوں سے بالاتر ہونی چاہیے کیونکہ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے منیشا نے بتایا وہ پاکستان پہلی مرتبہ آئی ہیں مگر یہاں آنا ان کو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل پاکستان آنا چاہ رہی تھیں مگر نہ آسکیں۔

منیشا نے بتایا کہ ’میں کوشش کروں گی کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں۔ میں واپس جاکر بتاؤں گی کہ یہاں زلزلے کی وجہ سے کیا تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہاں پر اور بھی اداکار آئیں گے۔‘

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ ’میں لوگوں کو اویئرنس دوں گی۔ ان سب کو اللہ صبر اور سلامتی دے۔‘

بالی ووڈ سے کنارہ کشی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’میں جان بوجھ کر ان دنوں سائیڈ پر ہوگئی ہوں کیونکہ میں بور ہوگئی تھی۔ جبکہ بالی ووڈ میں نئی لڑکیاں آنی چاہیں کیونکہ ہمیں نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔‘

بالی ووڈ میں بننے والی ’قابل اعتراض بولڈ‘ فلموں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’میں اس کا جواب نہیں دوں گی۔ مگر نئے ٹرینڈز کی ضرورت پڑتی ہے۔‘

پاکستانی اداکارہ میرا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کا دل بہت بڑا ہے اوراگر ٹیلنٹ ہو تو جگہ مل جاتی ہے۔

نیپال سے تعلق رکھنے والی منیشا کوئرالا نے مشکلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرا سیاسی بیک گراؤنڈ ہے، جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو کئی سوال اٹھائے گئے تھے مگر میں نے دل جو چا ہا وہ کیا۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ سیاسی پس منظر کی وجہ سے کیا وہ مستقبل میں سیاست میں قدم رکھ سکتی ہیں، منیشا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتیں۔

بالی ووڈ کو ترجیح دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں اس لیے کام کیا کیونکہ یہ بہترین فلم انڈسٹری ہے۔

دونوں ممالک میں کشیدگی اور دوستی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔ میڈیا معاملات کو وہ بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے لیکن یہاں پر مثبت اور حقائق پر مبنی کردار کی ضرورت ہے۔

منیشا نے بتایا کہ انہیں اپنی فلم ’بمبے‘ بہت پسند ہے کیونکہ یہ ایک اچھی فلم تھی جس میں ایک پیغام تھا۔ سس سے قبل منیشا ممبئی سے ہفتے کی شام کو کراچی ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے ان کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

اسی بارے میں
کوئرالہ پھر بچ گئیں
01.01.1970 | صفحۂ اول
عدالت نے فلم رکوادی
05.09.2002 | صفحۂ اول
متنازعہ فلم کی نمائش
06.09.2002 | صفحۂ اول
ایک فلم کئی افسانے
14.09.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد