BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 October, 2005, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زلزلہ زدگان کےلیے بالی وڈ کنسرٹ

 زلزلے سے متاثرہ لوگ
زلزلےسے پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر میں 25000 لوگ ہلاک ہوئے

شمالی ہند اور پاکستان میں آٹھ اکتوبر کو آئے شدید زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو سہارا دینے والی بالی وڈ نے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک خصوصی کنسرٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار سنجے دت نے ایک بار پھر لاکھوں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کنسرٹ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل سونامی متاثرین کے لیے سنجے دت نے اپنے دیگر بالی وڈ ساتھیوں کی مدد سے فروری میں بڑے پیمانے پر پروگرام کیا تھا جس میں بالی وڈ اور لالی وڈ کے فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

سنجے دت نے ممبئی میں صحافیوں کو بتایا کہ فنکار کا دل حساس ہوتا ہے اور ہمیں لاکھوں لوگوں کو یوں بے سہارا ، بے یار ومددگار دیکھ کر بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ نے ہمیشہ ایسے مواقع پر متحد ہو کر کام کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی ان کے بلانے پر سب یکجا ہوں گے۔

پروگرام کے وقت اور مقام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف فیصلہ ہوا ہے اور بہت جلد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کریں گے۔

اس ہولناک تباہی سے قبل سلمان خان پاکستان میں ایک امدادی پروگرام میں شرکت کرنے دسمبر میں جانے والے تھے اور اس کے لیے پاکستان کے منتظمین نے سلمان کے بھائی سہیل خان کی کمپنی سے رابطہ بھی قائم کر لیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مالی امداد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے پروگرام پاکستان میں ہی ہو گا یا پھر بھارت میں پروگرام کر کے اس سے جمع رقم حکومت پاکستان کے حوالے کی جائے گی ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد