معافی نہیں مانگوں گا: عامر خان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے نرمدا بچاؤ آندلن کے دوران جو کچھ کہا وہ اس کے لیے معافی نہیں مانگیں گے۔ عامر خان نے جمعرات کی شام ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سے معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جو کچھ انہوں نے کہا وہ صحیح ہے۔ عامرخان کی فلم ’ فنا‘ جمعہ کے روز نمائش کے لئے پیش ہو رہی ہے لیکن گجرات میں اس فلم کی نمائش نہیں کی جا رہی ہے ۔ وہاں کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ عامر خان پہلے معافی مانگیں تب ان کی فلموں کی نمائش گجرات میں ہو سکتی ہے ورنہ ان کی کسی بھی فلم کو گجرات کے تھیئٹرز میں کبھی نمائش ہونے نہیں دیا جائے گا۔ عامر خان نے اسی کا جواب دینے اور اپنا موقف واضح کرنے کے لئے پریس کانفرنس طلب کی تھی ۔ عامرخان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی فرقہ پرست پارٹی ہے ۔جو جمہوریت کا گلا گھونٹتی آئی ہے ۔لوگ اب دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح کون جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے ۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ گجرات کی ترقی نہ ہو، لوگوں کو پانی نہ ملے لیکن سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
عامرخان مزید کہا کہ کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔’ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی آواز دبانے سے وہ ہار مان جائیں گے یا اپنے موقف سے پلٹ جائیں گے تو یہ غلط ہے۔‘ عامر نے اس خیال کا اظہار بھی کیا کہ گجرات کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور وہ ان کی فلم اپنے طور پر دیکھ کر رہیں گے۔ گجرات میں ’فنا‘ کی نمائش نہ ہونے سے ڈسٹری بیوٹرز اور فلم سازوں کو ساڑھے پانچ سے سات کروڑ کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامرخان نے کہا کہ پوری فلم انڈسٹری ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ عتراف کیا کہ انہیں ذاتی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ اس کی وجہ ان کا مسلمان ہونا ہے۔ عامر نے یہ اعلان کیا کہ وہ ان چار ریاستوں کو اپنی جانب سے کل ہی امدادی رقم کا چیک بھیجیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس سلسلے میں کتنی رقم دیں گے۔ ملٹی پلیکس تنازعہ پر عامرخان کا خیال تھا کہ یہ انڈسٹری کا اندرونی معاملہ ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ملٹی پلیکس بہت زیادہ منافع کماتےہیں اور انہیں فلم ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر ایک فارمولہ تیار کرنا چاہئیے تاکہ منافع کی رقم سب میں برابر تقسیم ہو سکے۔ |
اسی بارے میں ایش وِویک کاساتھ نہ رہا،اداکار چھٹی پر10 April, 2006 | فن فنکار ’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘ 03 April, 2006 | فن فنکار واپسی کے لیئے مادھوری کی شرطيں14 March, 2006 | فن فنکار ملکہ کے نخرے اورایشا کے بولڈ سٹیپ20 March, 2006 | فن فنکار میلبورن میں سیف اور رانی کا بھنگڑہ26 March, 2006 | فن فنکار ابوسالم کون؟،قطرینہ کی’سوشی‘ اور شاہ رخ کی ٹیم01 May, 2006 | فن فنکار کرینہ کا پیار،ایش کے بولڈ سِین، عامر کا لاکٹ24 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||