شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہ رخ اور سلمان میں لڑائي بالی وڈ کے دو سپر اسٹار خان جب آپس میں ٹکرائے تو ٹی وی چینلز اور اخبارات کی سرخیاں بننا یقینی ہے۔ ہوا یوں کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ قطرینہ کیف کی سالگرہ پارٹی سلمان اور شاہ رخ کی تکرار کے سبب جنگ کا میدان بن گئی۔ ہمارے خبری کے مطابق باندرہ کے ایک شاندار ہوٹل میں پارٹی اپنے شباب پر تھی۔ سلمان خان ’ہائی سپرٹ‘ میں تھے۔اتنے میں شاہ رخ اپنی بیگم گوری خان کے ساتھ پہنچے۔ سلمان نے انہیں چھیڑنا شروع کر دیا کہ تو کیا سپر سٹار ہے، میں ہوں سپر سٹار تیرا ٹی وی شو فلاپ ہے وغیرہ وغیرہ، شاہ رخ کہاں چپ رہتے انہوں نے سلمان کے ٹی وی شو پر ریمارکس پاس کیے۔اور پھر یہ جھگڑا اتنا بڑھا کہ دونوں ایک دوسرے کو مارتے اگر عامر خان بیچ بچاؤ نہ کرتے۔ سلمان کے قریبی دوست کہتے ہیں کہ دراصل سلمان نے اپنی ہوم پروڈکشن ’میں اور مسز کھنہ‘ میں شاہ رخ کو بطور مہمان اداکاری کرنے کی گزارش کی تھی جسے شاہ رخ نے قبول نہیں کیا۔ یہی بات سلمان کو بری لگی تھی اور اسی لیے انہوں نے شاہ رخ کوخود غرض تک کہہ دیا۔اس ٹکراؤ کا نتیجہ یہ ہوا کہ بالی وڈ دو گروپ میں تقسیم ہو گیا۔ کچھ شاہ رخ تو کچھ سلمان کی حمایت میں۔اب آپ ہم سے مت پوچھئے گا کہ ہم کس گروپ میں ہیں۔ ہاں آپ اپنا گروپ طے کر سکتے ہیں۔ویسے کوئی بات نہیں یہ پھر ملیں گے کیونکہ یہ ان کی پہلی لڑائی نہیں ہے۔ امیتابھ کی ناراضگی
امیتابھ بچن بہت ناراض ہیں۔ اتنے کہ انہوں نے ٹورنٹو میں اپنے ٹور ’ اَن فارگیٹیبل‘ کا شو کرنے کے بعد اپنے بلاگ میں لکھا کہ کوئی ’ سپر سٹار‘ ان کے اس ٹور کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ کہ اگر یہی چلتا رہا تو وہ چپ رہنے اور وقار قائم رکھنے کی کوشش ختم کر سکتے ہیں۔اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اشارہ کس طرف ہے۔ زید بنے صحافی زید اپنی آنے والی فلم ’مشن استنبول‘ میں صحافی کا کردار نبھا رہے ہیں اور انہوں نے دعوی کیا کہ وہ نامور صحافی راج دیپ سردیسائی اور پرونو رائے سے متاثر تھے اور انہوں نے ان کی نقل کی کوشش کی۔ زید نے فلم میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے اپنے بال رنگین کیے ہیں اور سیاہ چشمہ بھی پہنا ہے۔ زید ایک بات بتایئے راج دیپ یا پرونو رائے نے کب اپنے بال رنگین کیے یا سیاہ چشمہ پہنا؟ مادھوری کی تیاری
آپ کو بتا دیں کہ عامر خان دھک دھک گرل یعنی مادھوری کے بہت اچھے دوست ہیں لیکن ان سے رقص پر کچھ مشورے نہیں بلکہ یہ پوچھنے کے لیے فون کیا کہ وہ اپنے شو کے لیے کتنی رقم کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔ اکشے کی گربانی اکشے کمار ممبئی سے باہر اپنی فلم ’ چاندنی چوک ٹو چائنا‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ انہیں فون آیا وہ جلد ممبئی چلے آئیں۔ پہلی فلائٹ لےکر وہ ممبئی پہنچے تو پتہ چلا کہ انہیں اپنی آنے والی فلم’سنگھ از کنگ‘ کا ایک شاٹ دوبارہ کرنا ہوگا۔ دراصل اس فلم میں اکشے کو سردار جی کے روپ میں دکھایا گیا ہے اس لیے سرداروں نے اس فلم کو ریلیز سے پہلے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور فلم دیکھنے کے بعد یہ اعتراض کیا تھا کہ فلم میں اکشے نے گربانی کے بول صحیح نہیں بولے تھے۔اس لیے وہ سین دوبارہ شوٹ کیا گیا۔ وویک غائب
وویک اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو شاید وہ بہت جلد پردہ سیمیں سے ہی غائب ہو سکتے ہیں۔ یہ ہم نہیں ان کے چند بہی خواہ کہتے ہیں کیونکہ وویک اپنی آنے والی فلم’ مشن استنبول‘ کی پریس کانفرنس سے ہی غائب تھے۔ دراصل وہ یہ اپنا غصہ فلم کے پروڈیوسر سنیل شیٹی اور ہدایت کار اپورلکھیا پر جتانا چاہتے تھے کیونکہ ان کے مطابق فلم میں ان سے زیادہ زید خان کو اہمیت دی گئی۔ویسے وویک کیا یہ موقع نہیں تھا کہ آپ میڈیا کو انٹرویو دے کر تھوڑی شہرت حاصل کر لیتے۔ فلمی گھرانوں کی بڑی فیملی کون کہتا ہے کہ صرف راج کپور اور امیتابھ بچن کی فیملی ہی بالی وڈ کی بڑی فیملی ہے۔اب جاوید اختر کی فیملی بھی بڑی ہو گئی ہے۔جاوید کی پہلی بیوی اور فرحان اور زویا کی والدہ ہنی ایرانی جو کبھی رائٹر تھیں اب فلم ’ ارمان‘ کے بعد ایک بار پھر فلم بنانے جا رہی ہیں۔ فرحان اس وقت فلم’ راک آن‘ میں بہ حیثیت اداکار پہلی مرتبہ نظر آئیں گے۔زویا فلم ’ لک بائی چانس‘ بنانے میں مصروف ہیں۔جاوید اور شبانہ اعظمی ویسے ہی بالی وڈ کے کافی مضبوط ستون مانے جاتے ہیں۔ پرینکا کا اعتراض
’ پگی چاپ‘ ہاں یہ پرینکا کا بالی وڈ میں نک نیم ہے، آج کل بہت شرمانے لگی ہیں۔اکشے کے ساتھ اپنی فلم ’ اعتراض‘میں بہت ہی بولڈ مناظر کرنے اور مکالمے بولنے کے بعد اب پرینکا پردے پر کچھ زیادہ شرمانے لگی ہیں۔ انہوں نے پردے پر سگریٹ نوشی سے منع کر دیا۔ہو سکتا ہے کہ پرینکا مرکزی وزیر صحت امبومنی رام دوس کی پابندیوں سے گھبرا گئی ہوں لیکن محبت بھرے مناظر فلمانے پر اعتراض کچھ سمجھ میں نہیں آیا بے بی؟ دراصل پرینکا نے مدھر کی فلم ’فیشن‘ میں نئے ہیرو ارجن باجوا کے ساتھ پیار محبت کے مناظر کرنے سے منع کر دیا۔آخرمدھر کے بہت سمجھانے پر پرینکا راضی ہو گئیں۔ بھٹ ہے۔۔۔’کہ مانتا نہیں‘
سپر سٹارز انہیں دنیا کے مختلف موبائل کمپنیوں کے اشتہار کے لیے مقبول تر ہونے کے سبب یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔شاہ رخ نوکیا موبائل، عامر خان سیمسنگ اور ابھیشیک موٹرولا کمپنی کے موبائیل کے برانڈ کے لیے اشتہار کرتے ہیں۔ |
اسی بارے میں شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم30 June, 2008 | فن فنکار مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا23 June, 2008 | فن فنکار رحمٰن کی عقیدت اور سلمان کا بلاگ26 May, 2008 | فن فنکار امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت28 April, 2008 | فن فنکار شادی کی سالگرہ، ڈیڑھ کروڑ کی انٹری21 April, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کی دوستی،سلمان کا شو14 April, 2008 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری: بولڈ منظر، خان کی دیوانی 19 November, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||