BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 June, 2008, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم

اکشے کمار
بالی وڈ اداکار اکشے کمار سٹنٹ رول کرنے کے لیے جانے حاتے ہيں
اکشے اور شارک
ہمیشہ جان کی بازی لگا کر’سٹنٹ‘ کرنے والے اکشے کمار کے حواس باختہ ہو گئے جب انہیں ایک دو نہیں پینتیس شارکس نے سمندر کے گہرے پانی میں گھیر لیا تھا۔

بہماس میں فلم ’بلیو‘ کی شوٹنگ گہرے سمندر میں کی جا رہی تھی۔ فلم کے ایک منظر میں اکشے جہاز سے سمندر میں کود جاتے ہیں۔ کودنے کے دوران اکشے کا سر جہاز سے ٹکرا گیا اور سر سے خون بہنے لگا۔

بتایا جاتا ہے کہ شارکس کو خون اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ بس کیا تھا خون کی مہک سے اکشے کے اطراف شارک جمع ہونے شروع ہو گئیں۔ پورا یونٹ گھبرا گیا لیکن کئی تیراک فوراً سمندر میں کودے اور اکشے کو فورا باہر نکال لیا۔

شاہد اور فرحان اختر راک سٹار

شاہد کپور
شاہد کپور کی حالیہ فلم جب وی میٹ کامیاب رہی تھی

فرحان اختر اپنی فلم ’ راک آن‘ میں راک سٹار بنے ہیں۔ اسی طرح شاہد بھی فلم ’قسمت کنکشن میں‘ راک سٹار کے کردار میں نظر آئیں گے۔اپنے اس نئے انداز میں کون سا سٹار لوگوں کا دل جیتے گا اس کا فیصلہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہو گا لیکن فرحان شاہد سے دو قدم آگے نکلنا چاہتے ہیں۔

اس لیے فلم کی پبلسٹی کے لیے وہ دلی، بنگلور، کولکاتہ اور حیدرآباد میں راک شو کریں گے جن میں سٹیج پر وہ نہ صرف گٹار بجائیں گے بلکہ گیت بھی انہی کی آواز میں ہوں گے۔ ہدایت کاری سے اداکاری اور راک سٹار بننے تک کا سفر دلچسپ کہا جا سکتا ہے۔

عامر کا دم

سلمان خان کا ٹی وی شو دس کا دم کافی مشور ہو رہا ہے جس میں عامر بھی شریک ہو رہے ہیں

چار جولائی آنے دیجئے اور پھر دیکھیے ٹی وی پر انڈسٹری کے دو خانوں کا ہنگامہ، شرارتیں اور لطائف۔ کیوں کہ ایک ہی دن آپ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ ٹی وی پر دیکھیں گے۔

عامر خان اپنے بھانجے عمران خان کی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ کی تشہیر کے لیے عمران کے ساتھ سلمان خان کے ٹی وی شو’دس کا دم‘ میں شریک ہو رہے ہیں۔
دونوں خان جب شو سے پہلے سیٹ پر ملے تو رات کے گیارہ بجے تھے۔ دو بجے تک دونوں ہنسی مذاق اور گپ شپ کرتے رہے۔ رات کے تین بجے جا کر پروگرام شروع ہو سکا۔

کرن راؤ کی کمپنی

کرن راؤ کافی عرصے سے فلم بنانے کی جدوجہد میں ہیں

آخر کار عامر کی بیوی کرن راؤ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سنیما 73‘ کی بنیاد ڈال دی۔ کیا کرے بیچاری کتنے ہی سکرپٹ لکھے لیکن عامر نے کسی میں بھی دلچسپی نہیں دکھائی۔

عامر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سکرپٹ انہیں متاثر ہی نہیں کر رہی ہے۔ اب کرن اپنی پروڈکشن کمپنی میں اپنے من مانے سکرپٹ پر فلمیں بنائیں گی اور پرفیکٹ کہلانے والے شوہر کی تنقید کا انہیں سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

ویسے خبریں تو یہ ہیں کہ کرن ریالٹی فلم بنانے والی ہیں یعنی وہ کیمرہ چھپا کر فلم شوٹ کریں گی اداکاروں کو معلوم ہی نہیں ہو گا کہ ان کی فلم بن رہی ہے اور شاید عامر اس فلم میں بطور مہمان اداکار شریک ہوں گے۔۔۔ہمیں تو یقین نہیں۔۔۔۔

سیف پھر منفی کردار میں

سیف علی خان
سیف کو فلم’ اوم کارا‘ میں لنگڑا تیاگی بننے پر ایوارڈ بھی ملا تھا

بالی وڈ کے خانوں میں سیف ایسے خان ہیں جنہوں نے منفی کردار سب سے زیادہ نبھائے اور اس میں ان کے پرستاروں نے ان کے کام کی تعریف بھی کی۔

فلم’ اوم کارا‘ میں انہیں لنگڑا تیاگی بننے پر ایوارڈ بھی ملا۔اب ایک بار پھر وہ کرن جوہر کی فلم میں منفی کردار کرنے والے ہیں۔

انہیں ایک مسلم شدت پسند کا رول دیا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اس کردار کے ساتھ پورا انصاف کریں گے۔

خان کا شو

امیتابھ اور بالی ووڈ کے خانوں کے درمیان مقابلہ اب انڈسٹری سے نکل کر عالمی سطح پر آ گیا

امیتابھ بچن اور انڈسٹری کے خانوں کے درمیان کی سرد جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ فلم’سنگھ از کنگ‘ کی موسیقی کے اجراء کے پروگرام میں امیتابھ بچن پہنچے تو سہی لیکن کچھ ہی دیر بعد واپس چلے گئے۔کیونکہ سلمان خان اپنی دوست اور فلم کی ہیروئین قطرینہ کے ساتھ وہاں پہنچنے والے تھے۔

اب بات کریں شاہ رخ اور امیتابھ بچن کی۔امیت جی چند سٹارز کے ساتھ ’اَن فورگیٹیبل ٹور‘ شو کرنے والے ہیں تو اس سے پہلے شاہ رخ خان نے مورانی برادرز کے ساتھ ’ٹیمٹیشن‘ شو شروع کر دیا۔

ایمسٹرڈم میں ان کے ساتھ دیگر فلمی ستاروں قطرینہ کیف، کرینہ کپور کا یہ شو اتنا کامیاب رہا کہ اب ایک ماہ بعد یہ شو پھر دیگر ممالک میں ہو گا۔ یعنی مقابلہ اب انڈسٹری سے نکل کر عالمی سطح پر آ گیا ہے۔ واہ کیا ترقی کی ہے ہم نے۔

پچانوے لاکھ روپے کا گیت
کبھی ایک فلم اس سے کم سرمایہ میں بن جاتی تھی۔ خیر یہ گیت دراصل بونی کپور کی فلم ’وانٹڈ‘ میں سلمان خان پر فلمایا جانا ہے۔ کرجت میں بونی نے ایک سیٹ بنایا ہے۔ اس گیت میں سلمان چھ سو جونئیر آرٹسٹوں اور دو سو ڈانسروں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

بینر کا کھیل

رانی مکھرجی
رانی نے فلم بلیک میں بہترین اداکاری کی تھی

رانی مکھرجی اب دیگر بینر کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں یہ احساس ہو گیا ہے کہ ان پر یش راج فلم کا لیبل لگ گیا ہے۔

کیا یہی وجہ ہے؟ اوں ہوں غلط۔۔۔۔ہمیں تو لگتا ہے کہ لگاتار فلاپ فلمیں دینے کے بعد رانی کو لگتا ہے کہ انہیں بینر بدلنا چاہیے تاکہ کوئی تو فلم بلیک کی طرح ہٹ ہو ۔

شادی میں رکاوٹ
سیف چاہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کرینہ سے شادی کر لیں لیکن کیا کریں مجبوری ہے۔

سیف نے ایک انٹرویو میں خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آج ہی شادی کر لیں لیکن کیا کریں ابھی ان کے بچوں نے ان کی زندگی میں اس نئی تبدیلی کو اپنایا نہیں ہے۔

ٹھیک ہی ہے سیف۔آپ تو اتنی جلدی جلدی رشتے بدلنے میں ماہر ہوں گے لیکن شاید بچوں کو اس کی عادت نہیں ہے۔ سنا ہے وہ روزا کو ابھی تک نہیں بھولے ہیں اور بیٹی سارہ آج بھی ان سے بات کرتی ہے۔

امیتابھ راجہ اشوک
امیتابھ بچن اپنی فلم کمپنی اے بی سی ایل کے تحت بننے والی مجوزہ فلم میں راجہ اشوک بنیں گے اور جیا بچن ان کی ہیروئین یعنی رانی پدماوتی کا رول کریں گی۔

امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
مقبول فداحسین کی پسند امرتا، پریشان وویک
 پریتی بالی وڈ ڈائری
قطرینہ سب سے پرکشش اور پریتی کا آئٹم نمبر
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
امیتابھ بچن (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
ایشوریہ رائےبالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
ثانیہ مرزابالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
عامر کا نیا لُک، ایشوریہ اور کرینہ میں ریس
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد