BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 June, 2008, 10:23 GMT 15:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا

امرتا راؤ
مصور ایم ایف حسین نے مادھوری دکشت اور تبو کے بعد امرتا راؤ کو اپنی پسندیدہ بنایا ہے
مصور حسین کی پسند

کسی حسینہ کو اس کی سالگرہ پر اگر کسی نامور مصور کا بنایا ہوا پوٹریٹ ملے تو اس سے بڑا تحفہ کیا ہو سکتا ہے۔ جی ہاں لیکن یہ تحفہ بالی وڈ کی کسی سپر سٹار ہیروئین کو نہیں بلکہ فلم ’وواہ‘ کی اداکارہ امرتا راؤ کو ملا اور وہ بھی ایم ایف حسین کی جانب سے۔ امرتا کی خوشی کی انتہا ہی نہیں ہے۔

مادھوری دکشت اور تبو کے بعد نامور مصور ایم ایف حسین کو اب امرتا راؤ کی معصومیت بھا گئی ہے۔ فلم وواہ دیکھنے کے بعد سے حسین ان پر فدا ہو گئے تھے لیکن ایک فلم ایوارڈ پروگرام میں جب انہوں نے امرتا کو انارکلی کے لباس میں رقص کرتے دیکھا تو ان سے رہا نہیں گیا اور ان کے مطابق حسن اور معصومیت کی اس مورتی کو انہوں نے اپنے کینوس پر اتار لیا۔

پچاس لاکھ کی گھڑی

سنجے دت
خان برادران کے بعد سنجے دت بالی وڈ میں اسٹارز میں شمار کیے جاتے ہيں

امیتابھ بچن نے سنجے دت کو پچاس لاکھ کی گھڑی بطور تحفہ دی ہے۔ سنجے اس وقت برہماس میں فلم ’بلیو‘ میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ ان کی بیگم مانیتا بھی ہیں( پہلا ہنی مون، شاید دوسرا چلیئے جانے بھی دیجئے) خیر اتنا قیمتی تحفہ لے کر سنجے کے پروڈکشن مینجر دھرم اوبیرائے خود برہماس پہنچے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ بگ بی نے آخر اتنا قیمتی تحفہ کیوں دیا؟ اچھا سوال ہے۔ہم نے بھی کریدنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ امیتابھ اب اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت دوبارہ فلمیں بنانے کی تیاریوں میں ہیں اور اگر خان برادران ان کی فہرست میں نہیں ہیں تو انہیں کم سے کم سنجے اور اکشے جیسے سٹارز کی ضرورت تو ہو گی۔ بس ہمیں انتظار ہے اکشے کو دیے جانے والے تحفے کا۔

عامر کی دعوت اور ٹینشن

عامر خان
عامر خان بالی وڈ کے ایک کامیاب اداکار ہیں اور اب بھانجے کو کامیاب سے ہمکنار کرنا چاہتے ہيں

عامر خان اپنے بھانجے عمران خان کی فلم کا پریمیئر شاندار طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے عرصہ سے خود کبھی اپنی فلم کے پریمیئر میں شرکت کی نہ ہی اپنی فلم کی کامیابی پر کوئی پارٹی دی۔

لیکن عمران کی فلم کے پریمیئر کے لیے وہ ساؤتھ کے سپر سٹار رجنی کانت کو دعوت دینے چنئی ان کے گھر گئے۔ اور تو اور عامر کو اتنا ٹینشن ہے کہ انہوں نے اپنے بلاگ میں اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ دوبارہ سگریٹ نوشی کرنے لگے ہیں اور فلم کی کامیابی کے بعد وہ اسے چھوڑ دیں گے۔

کرینہ کی بازی

کرینہ
کرینہ کو ایک اشتہار کے لیے پانچ کروڑز ملے ہيں

کرینہ کپور نے آخر بازی مار ہی لی۔اس وقت اشتہار کی دنیا میں وہ سب سے مہنگی اداکارہ ثابت ہوئی ہیں۔ایک صابن کے اشتہار کے لیے انہیں پانچ کروڑ روپے ملے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے ملکہ شیراوت ٹاپ پر تھیں۔

ملکہ شیراوت کوایک اشتہار کے ساڑھے تین کروڑ روپے ملے تھے۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ہالی وڈ میں مشہور اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ اور دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کا خطاب حاصل کر چکی قطرینہ کیف کو بھی ڈھائی کروڑ سے زیادہ نہیں ملتے ہیں۔

شاہ رخ محبت کے آئیکون

نہیں انہیں یہ خطاب کسی میگزین یا کسی ادارے نے نہیں دیا نہ ہی اس طرح کا کوئی خطاب بالی وڈ میں دیا گیا۔

ہماری اطلاع کے مطابق ودیا بالن انہیں محبت کا آئیکون مانتی ہیں تبھی تو انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ پر ان کی فلم کبھی’الوداع نہ کہنا‘ کا گیت ’متوا‘ لوڈ کیا ہے اور ان کی شاہد کپور کے ساتھ فلم ’ قسمت کنکشن‘ میں انہیں جب بھی شاہد کے ساتھ کسی محبت بھرے منظر کی عکس بندی کرنی ہوتی تھی اس سے پہلے وہ یہ گیت سنتی تھیں اور اس کے بعد شاٹ کے لیے تیار ہوتی تھیں۔

پریشان وویک

ووک ابرائے
ووک ابرائے نے2002 میں فلم کمپنی سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا

آج کل وویک بہت پریشان رہتے ہیں، ویسے وہ پریشان کب نہیں ہوتے۔ خیر معاف کیجئے انہیں کیونکہ وہ پریشان ہیں اور اس لیے کہ انہوں نے پوری فلم انڈسٹری میں کہہ دیا تھا کہ ’مشن استنبول‘ ان کی اپنی فلم ہے یعنی وہ اس میں ہیرو ہیں۔

لیکن انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ہدایت کار اپورلکھیا نے ان سے زیادہ زید خان کو اہمیت دی اور انہیں سائڈ لائن کر دیا۔

سلمان اور شاہ رخ کا ٹکراؤ

فلمیں تو عامر خان کے بھانجے عمران خان اور ہرمن بویجا کے ساتھ پرینکا چوپڑہ کی ایک ہی دن ریلیز ہو رہی ہیں لیکن ٹکراؤ ہو رہا ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ کے درمیان۔

وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ دراصل عامر اپنے بھانجے عمران خان کی فلم کی تشہیر کے لیے سلمان کے ٹی وی شو ’ دس کا دم‘ میں جوابات دینے حاضر ہوئے تو بھلا ہرمن اور پرینکا کیسے پیچھے رہتے۔

انہوں نے شاہ رخ کے ٹی وی شو’ کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘ پروگرام میں شرکت کی۔ بس اب دیکھنا ہے کہ ناظرین کس شو کی زیادہ تعریف کرتے ہیں۔ ویسے جو رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق عامر اور سلمان نے شو پر بہت شرارتیں کی ہیں اور ایک کروڑ روپے جیت بھی لیے۔

بھنسالی کے ساتھ ہرمن

سنجے لیلا بھنسالی
سنجے لیلا بھنسالی بالی وڈ کے ایک کامیاب ہدایت کار ہیں

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’چناب گاندھی‘ جس میں امیتابھ بچن بھی ہیں اب ہیرو کا کردار رنبیر کے بجائے ہرمن بویجا کریں گے۔

تو آخر کار فیصلہ ہو ہی گیا۔ خبریں یہ تھیں کہ بھنسالی ایک بار پھر رنبیر کو ہیرو کے طور پر لینا چاہتے تھے لیکن رنبیر نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہیں۔

ویسے عام طور پر انکار کا اس سے اچھا کوئی اور طریقہ ہے ہی نہیں۔ہاں اگر ’سانوریا‘ ہٹ ہو جاتی تو منظر کچھ اور ہی ہوتا۔بہر حال ہرمن کے مقابلے اس فلم میں ودیا ہوں گی۔ودیا ویسے تو بہت خوبصورت ہیں لیکن یہ کیا کہ انہیں خراب ڈریس پہننے والی اداکارہ مان لیا گیا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ بھنسالی کی فلم میں وہ بہت ہی جاذب پرکشش نظر آئیں گی اور وہ اس لیے بھنسالی اپنی فلموں کی ہیروئین کے لیے بہترین ڈریسیز کا انتخاب کرتے ہیں۔

 پریتی بالی وڈ ڈائری
قطرینہ سب سے پرکشش اور پریتی کا آئٹم نمبر
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کاعیش اور کرینہ کپور کےجلوے
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
امیتابھ بچن (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
ایشوریہ رائےبالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
ثانیہ مرزابالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
عامر کا نیا لُک، ایشوریہ اور کرینہ میں ریس
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد