کرشمہ کا ڈر اور ہند پاک محبت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرشمہ کا ڈر کرشمہ کپور نے ایک بار پھر فلم کے لیے حامی بھرنے کے بعد فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ وہ اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ اگر فلموں میں واپسی کے بعد آنے والی ان کی پہلی فلم فلاپ ہو گئی تو ان کی امیج خراب ہو جائیگي۔ خبریں ہیں کہ اس مرتبہ بھی کرشمہ نے راہول ڈھولکیا کی کشمیر کی وادیوں کے پس منظر میں بننے والی فلم ’ لمحہ‘ میں کام کرنے کی حامی بھری لیکن پھر اچانک منع کر دیا۔ لوگوں نے سمجھا وہی بے یقینی کی صورتحال ہے لیکن نہیں بھئی اس مرتبہ وجہ کچھ اور تھی اور وہ یہ کہ وہ شورش زدہ کشمیر میں شوٹنگ کرنے سے خوفزدہ تھیں۔ ڈھولکیا نے آخر کار ان کی جگہ بپاشا باسو کو لے لیا۔ بریو گرل۔۔۔۔۔ ہند پاک محبتیں
دونوں کو جنوبی ممبئی کے ایک عالیشان ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا شعیب تو لوگوں سے نظریں چراتے نظر آئے لیکن سیالی نے اقرار کیا کہ شعیب اور ان کے درمیان دوستی سے بہت کچھ زیادہ ہے اور وہ صرف ان سے ملنے ہندوستان آتے رہتے ہیں۔ زیادہ تو کچھ نہیں لیکن ہم اتنا کہہ سکتے ہیں کہ اب اس دوستی کو کسی کی نظر نہ لگے۔ عامر کا ٹیمپٹیشن حسیناؤں کے جلوے
اب تک آپ نے سلمان خان، جان ابراہام ، ڈینو، اجے دیوگن وغیرہ کو بائیک چلاتے اور کمال دکھاتے دیکھا تھا۔ لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بائیک چلانا صرف ماچو مین کا کام ہے لیکن کرینہ کپور نے اس مِتھ کو ختم کرنے کا جیسے بیڑہ اٹھا لیا ہے اس نازک اندام حسینہ نے سنجےگدھوی کی فلم’ گول مال ریٹرنس‘ میں چھ سو سی سی بائیک چلا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہالی وڈ ایکشن ہیروئین سے کم نہیں۔ کرینہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منیشا لامبا نے فلم ’ کڈنیپ‘ میں بائیک چلائی ہے۔ واہ بے بی، آپ دونوں نے تو ثابت کر دیا کہ بکنی پہن کر حسین لگنے والی حسینائیں ایکشن بھی کر سکتی ہیں۔ گووندہ یہ ٹھیک نہیں۔۔۔ نصیر بغیر ٹکٹ مسافر
ممبئی بم دھماکوں پر بنی فلم ’ اے ویڈنیسڈے‘ میں اداکار نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر ہیں۔ دونوں نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا تھا۔ دونوں نے لوکل ٹرین میں سفر کیا۔ اور نصیر نے اس دوران ایک راز کھولا۔ ان کے پاس کبھی ٹکٹ خریدنے کے لیے اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ وہ ٹرین کا ٹکٹ خریدیں اس لیے وہ بغیر ٹکٹ سفر کرتے تھے لیکن کبھی پکڑے نہیں گئے۔ انوپم کھیر البتہ اس وقت پکڑے گئے جب وہ پٹریاں عبور کر کے پلیٹ فارم پر چڑھنا چاہتے تھے۔ایک شخص نے ان کی مدد کے لیے ہاتھ دیا وہ اس کا شکریہ ادا کر رہے تھے کہ پتہ چلا کہ وہ انسپکٹر ہے اور پھر کھیر کو جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ عمران کو نصیحت شہنشاہ جذبات کی واپسی
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار دس برس بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ فلمساز اور شومین سبھاش گھئی نے دلیپ کمار کو اس بات کے لیے آخر کار راضی کر ہی لیا ہے۔گھئی اس فلم پر کام کر رہے ہیں اور یہ فلم آئندہ برس فلور پر جائے گی۔ فلم میں تین نئے ہیرو ہوں گے۔ میں ماں نہیں بننا چاہتی ابھیمان کا ری میک
آپ کو امیتابھ بچن اور ان کی بیوی جیا بچن کی فلم ابھیمان یاد ہے؟ آپ بھول بھی کیسے سکتے ہیں کیونکہ فلم اتنی اچھی اور کامیاب تھی۔ خیر اصل بات یہ ہے کہ اب امیتابھ بچن کے بجائے ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اس جگہ ہوں گے اور ان کے سامنے ابھیشیک کی بیوی یعنی ایشوریہ رائے جیا کی جگہ لیں گے۔ یہ ہوئی فیملی فلم۔۔۔۔۔۔ | اسی بارے میں بالی وڈ ڈائری: ڈر ہے کہ مانتا نہیں01 September, 2008 | فن فنکار سری دیوی کی واپسی، شلپا کی قسمت19 August, 2008 | فن فنکار قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار04 August, 2008 | فن فنکار کرینہ کا بوسہ اور سری دیوی کا انکار29 July, 2008 | فن فنکار ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر07 July, 2008 | فن فنکار ’برطانیہ میں ستّر فیصد بھارتی ڈی وی ڈیز جعلی‘ 17 June, 2008 | فن فنکار بہار کے متاثرین کے لیے سلمان کا شو06 September, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||