سری دیوی کی واپسی، شلپا کی قسمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری دیوی کی واپسی جی ہاں طویل عرصہ کے بعد سری دیوی ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ ان کے فلمساز شوہر بونی کپور نے اپنے وقت کی مشہور فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئیل بنانے کی پوری تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس سیکوئیل میں ایک بار پھر ان کے ہیرو انیل کپور ہوں گے۔ بونی دراصل ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئیل بنانے کا ایک عرصہ سے ارادہ رکھتے تھے۔ اس لیے انہوں نے اپنی بیوی کو کسی اور فلمساز کی فلم میں کام کرنے سے روکے رکھا تھا۔ چلو کسی بہانے سری دیوی کی واپسی تو ہوئی۔ ایک حسین دور کو آپ ایک بار پھر پردے پر دیکھ کر محظوظ ہوں، اور اسی طرح بونی کے ارادے کی تکمیل۔ نفرتوں کی شام بالی وڈ صحیح معنوں میں دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔ سیف کی دوست کرینہ نے پارٹی کا اہتمام کیا تھا اور اس نے شاہ رخ کے ساتھ سلمان خان اور ان کے پورے گھر کو مدعو کیا تھا۔ لیکن اب جہاں شاہ رخ وہاں سلمان نہیں اور جہاں سلمان وہاں شاہ رخ نہیں۔ شاہ رخ گروپ کے لوگ سیف کی پارٹی میں تھے جن میں کرن جوہر، اکشے، سنجے دت شامل تھے تو سلمان کا پورا خاندان ان کے علاوہ رشی کپور، بونی کپور، گووندہ اور جیکی جیسے ستارے سبھاش گھئی کی پارٹی میں تھے۔ یہ سب تو ٹھیک تھا لیکن بیچاری رانی مکھرجی کو سب سے زیادہ افسوس اس وقت ہوا جب انہوں نے اپنے نئے بنگلے کی ہاؤس وارمنگ پارٹی میں تمام خانوں کو مدعو کیا لیکن سوائے شاہ رخ کے کوئی نہیں پہنچا۔ اب نہ جانے یہ گروپ بندی مستقبل میں کیا رنگ لاتی ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ بالی وڈ اب سیاست کا اکھاڑہ بن چکا ہے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟ شلپا کی قسمت
برطانوی ریلٹی شو ’بِگ بردر‘ میں کامیابی اور اس کے بعد شلپا کے کرئیر کی اونچائیوں کی وجہ سب نے ان کی اچھی قسمت کو قرار دیا تھا۔ اب دیکھیے کہ ہندوستان میں ’بِگ باس‘ کی دوسری سیریز میں وہ ارشد وارثی کو پیچھے چھوڑ کر خود اس کی میزبان بنی گئی ہیں۔ اس کام کے لیے انہیں ایک دو نہیں بلکہ دس کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔ ٹیلی ویژن کی تاریخ میں اب تک کسی کو ایک شو کی میزبانی کی اتنی قیمت نہیں ملی۔ اکشے کا انکار اب انہوں نے اپنے پروڈکشن کمپنی ’سی ٹو‘ کے تحت پہلی فلم میں اکشے کمار کو بطور ہیرو لینے کا فیصلہ کیا اور اکشے نے حامی بھی بھری لیکن پھر انکار کر دیا۔ شلپا ہمیں اس کا افسوس ضرور ہے لیکن کیا آپ کو پتہ نہیں کہ اکشے کی بیوی ٹوئینکل کھنہ ایسا کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی ہوں گی؟ اکشے کے انکار کی وجہ آپ کو اب سمجھ میں آگئی ہو گی۔ سیف کو ایوارڈ
سیف علی خان کو اتوار کے روز راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے فلم انڈسٹری میں ان کی بہترین خدمات کے پیش نظر ایوارڈ سے نوازا۔ اب سیف جس پارٹی میں ہوں وہاں کرینہ نہ ہوں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ کرینہ نے اس پارٹی میں رقص کے ذریعہ لوگوں کا دل موہ لیا۔ ویسے اس پارٹی میں سلمان بھی ڈانس فلور پر تھرکے۔گزشتہ برس انہیں اور شلپا کو یہ ایوارڈ ملا تھا۔ ہم جنس پرست فلم! اس فلم میں جان ابراہام فلم کی ہیروئین پرینکا سے کہتے ہیں کہ جی ہاں وہ ’گے‘ ہیں اور ابھیشیک ان کے بوائے فرینڈ۔ فلم میں جان اور ابھیشیک کو ایک دوسرے کو بوسہ دیتے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویسے یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ آپ نے کرن جوہر کی فلم ’ کل ہو نہ ہو‘ تو دیکھی ہو گی جس میں سیف اور شاہ رخ کے ساتھ کانتا بین کے کچھ مناظر تھے۔ ایسا مذاق کرنے کی ہمت کرن جوہر ہی کر سکتے ہیں۔ شاہد ’کمینے‘
ہم بالکل پس و پیش میں نہیں ہیں بلکہ ہم تو یہ بتانے کی کوشش میں ہیں کہ چاکلیٹ ہیرو کا خطاب حاصل کر چکے شاہد وشال بھردواج کی آنے والی فلم ’کمینے‘ میں اپنی امیج کے برخلاف منفی کردار نبھانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ سیف علی خان کی طرح اپنے کردار کے ساتھ پورا انصاف کر پائیں گے؟ کالی بلی کی دوستی کرینہ اور بپاشا کے درمیان سرد جنگ تو سن دو ہزار ایک سے چل رہی تھی جب فلم ’اجنبی‘ میں دونوں ایک ساتھ تھیں۔ لیکن اس جنگ میں جان کے خلاف کرینہ کے ریمارکس نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا تھا۔ اب کرینہ نے پہل کی اور بپاشا کو سیف کی سالگرہ پارٹی میں مدعو کر لیا۔ کیا شاہ رخ اور سلمان کے درمیان اختلافات اسی طرح ختم ہوں گے۔ پورا بالی وڈ اس کا منتظر ہے۔ سلمان کے بائیک رائڈرز
سلمان خان کے ساتھ ان کی موٹر بائیک پر سفر کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ یہ موقع چند خوش قمست حسیناؤں کو ہی ملا ہے۔ برازیل کی حسینہ برونا عبداللہ کے بعد اب لوگوں نے صبح کے دو بجے سے چار بجے کے دوران سلمان کے ساتھ بائیک پر اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کو دیکھا۔ جیکولین اس وقت سوجے گھوش کی فلم ’الہ دین ‘ میں کام کر رہی ہیں۔ ہمیں قطرینہ کے ردعمل کا انتظار ہے۔ زید ہسپتال پہنچے فلم ’بلیو‘ کی تھائی لینڈ میں شوٹنگ ہو رہی تھی۔ زید خان کو بیس فٹ کی اونچائی سے نیچے کار پر چھلانگ لگانی تھی۔ اب کار پر پیروں کے بل کھڑے ہونے کی بجائے زید نے اپنا سر ہی ونڈ سکرین سے ٹکرا دیا۔ پھر کیا تھا ان کے سر سے خون بہنے لگا۔ زید ایمبولینس میں ہسپتال پہنچے۔ اب ان کے سر میں ٹانکے لگے ہیں۔ زید آخر اتنا خطرہ مول لینے کی کیا ضرورت تھی؟ مانا کہ آپ اپنی اس فلم میں سنجے دت جیسے کامیاب اداکار اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی برابری کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ اپنی جان پر کھیل جائیں! |
اسی بارے میں شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا11 August, 2008 | فن فنکار قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار04 August, 2008 | فن فنکار بالی وڈ سٹارز میں فلمسازی کا رحجان24 October, 2007 | فن فنکار ایش اب خالی ہاتھ کیوں رہتی ہیں؟20 August, 2007 | فن فنکار شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم30 June, 2008 | فن فنکار مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا23 June, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||