کرینہ کا بوسہ اور سری دیوی کا انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرینہ کا بوسہ کرینہ کپور چند دنوں سے کسی کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہی تھیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ وہ سیف نہیں ہو سکتے کیونکہ سیف ان سے دور کب ہوتے ہیں۔ ویسے بھی سیف اس سیٹ پر پہلے سے موجود تھے جہاں کرینہ ساجدنڈیاڈ والا کی فلم’کمبخت عشق‘کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ خیر آپ کو بتا دیں کہ وہ ہالی وڈ کے ہینڈسم اور کسرتی جسم کے مالک سلویسٹر سٹالون کے ساتھ کام کرنے والی تھیں۔ سٹالون پہنچے اور کرینہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں۔ان کی شخصیت کے سحر نے کرینہ پر ایسا اثر کیا کہ وہ بھول ہی گئیں کہ سیٹ پر سیف بھی موجود ہیں اور انہوں نے سٹالون کو بوسہ دے دیا۔آگے کیا ہوا ہو گا یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔۔۔۔۔ عامر کی امیتابھ کو ہدایت
مشن نامکمل زید نے وویک کو برا بھلا کہا۔ اتنی ساری پبلسٹی کے باوجود آخر کیا ہوا۔ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو گئی۔ ارے بابا فلم کو نہ تو بڑے سٹارز بچا سکتے ہیں اور نہ ہی یہ اس طرح کی شہرت! سری دیوی کا انکار
لیکن جو آپ نے پڑھا وہی درست ہے۔ خبر یہ ہے کہ فلمساز یش چوپڑہ سری دیوی اور امیتابھ بچن کو ایک ساتھ پھر پردے پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس جوڑی نے فلم ’انقلاب‘ ، ’آخری راسہ اور ’خدا گواہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ خیر اس جوڑی کا جادو دوبارہ جگانے کے لیے انہوں نے سری دیوی سے رابطہ قائم کیا جب سری دیوی نے انکار کیا توچوپڑہ نے ان کے شوہر بونی کپور کو سمجھانے کی کوشش کی۔ لیکن سب ناکام۔۔۔۔۔افسوس عامر ، سلمان کا انداز آپ کو یاد ہو گا کہ یہ دونوں خان کب ایک ساتھ کس فلم میں تھے۔جی ہاں ’انداز اپنا اپنا‘ اور اب یہ جوڑی ایک بار پھر اپنی بہترین کامیڈی کا کمال دکھانے کے لیے تیار ہے۔ قطرینہ ناراض
قطرینہ آج کل سلمان خان سے بہت ناراض ہیں وجہ آپ سب کو پتہ ہی ہے۔ اس رات اپنی سالگرہ کی پارٹی میں شاہ رخ اور سلمان کے درمیان ہوئے جھگڑے نے ان کی آنکھیں نم کر دیں تھیں۔ سلمان کے ساتھ کار میں واپسی پر وہ راستے بھر روتی رہیں اور اب وہ اوٹی میں رنبیر کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ اور سلمان کی کسی بھی فون کال کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔ ویسے میڈیا میں خبریں یہ گشت کر رہی ہیں کہ قطرینہ نے سلمان سے دوستی توڑ لی ہے لیکن ہمارے خبری کے مطابق یہ دشمنوں کی اڑائی افواہ ہے کیونکہ قطرینہ سلمان کے گھر والوں سے برابر گفتگو کر رہی ہیں صرف سلمان سے خفا ہیں۔ سترہ سال بعد اب سنتوشی نے سنجے کو اصغر وجاہت کی ’جس لاہور نئی دیکھیا‘ کی کہانی سنائی اور سنجے نے فوراً حامی بھر لی۔ تقسیم ملک کے پس منظر میں لکھی اس کہانی پر سنتوشی جلد ہی فلم بنانے والے ہیں۔ سب سے مہنگا سیٹ
سلمان خان کی فلم ’ویر‘ اگلے ماہ اگست میں سیٹ پر چلی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی خود سلمان خان نے لکھی ہے۔ یہ پرانی خبر ہے لیکن نئی خبر یہ ہے کہ اس فلم کا سیٹ بالی وڈ فلموں کا اب تک کا سب سے مہنگا سیٹ ہو گا فلم جودھا اکبر سے بھی زیادہ مہنگا۔ ممبئی میں باندرہ کے محبوب سٹوڈیو میں اس سیٹ کی ڈیزائن کا کام جاری ہے۔ ڈو ناٹ ڈسٹرب بیچارے فلمساز کو ایک دن کی شوٹنگ روکنی پڑی جس کے لیے ان کا لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا۔ پتہ چلا کہ وہ پارلیمنٹ میں حاضر رہنے دہلی نہیں گئے تھے بلکہ ان کے کتے ’ڈبو‘ کی اس روز موت ہو گئی تھی اور وہ اس کا غم منا رہے تھے۔ مادھوری کی کامیڈی
فلم ’ آجا نچ لے‘ سے مادھوری نے فلموں میں دوبارہ واپسی کی تھی لیکن اب انہوں نے نغمہ نگار گلزار اور اداکارہ راکھی کی بیٹی میگھنا گلزار کی فلم میں کامیڈی رول کرنے کے لیے حامی بھر دی ہے۔ وہیں میگھنا اپنی اس فلم کی شوٹنگ امریکہ میں کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔ فلم کا نام تو سن لیجے ’36-24-36 ‘۔ ہے نا کامیڈی نام۔۔۔۔ اکشے شلپا پھر ایک ساتھ اب اکشے نے شلپا کی اپنی ہوم پروڈکشن کی پہلی فلم میں کام کرنا منظور کر لیا ہے۔ پتہ نہیں اس پر اکشے کی بیوی ٹوئینکل کا کیا ردعمل ہو گا؟ |
اسی بارے میں شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم30 June, 2008 | فن فنکار مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا23 June, 2008 | فن فنکار رحمٰن کی عقیدت اور سلمان کا بلاگ26 May, 2008 | فن فنکار امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت28 April, 2008 | فن فنکار شادی کی سالگرہ، ڈیڑھ کروڑ کی انٹری21 April, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کی دوستی،سلمان کا شو14 April, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||