بالی وڈ ڈائری: ڈر ہے کہ مانتا نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈر ہے کہ مانتا نہیں اگر آپ کو فلم میں کوئی سٹنٹ کرنا ہو تو آپ کیا کریں گے؟ یا تو ڈپلی کیٹ کا استعمال کریں گے یا پھر ایکشن ڈائریکٹر سے ایسے مشورے لیں گے جو آپ کی مدد کریں گے ٹھیک ہے نا! نہیں بھئی یہ ٹھیک نہیں ہے۔ موسیقار،گلوکار اور اب اداکار ہمیش ریشمیا نے اس کے لیے اپنے جوتشی کا سہارا لیا۔ ان پر فلم قرض میں ایک منظر فلمایا جانا تھا جس میں ہمیش ہیلی کاپٹر کے دروازے پر کھڑے ہوتے ہیں جو ہوا میں اُڑتا ہے۔ ہمیش اس سین کو خود کرنا چاہتے تھے لیکن دل میں خوف بھی تھا۔ دو مرتبہ انہوں نے اس منظر کی شوٹنگ منسوخ کی کیونکہ عین وقت پر ان کے جوتشی نے انہیں یہ منظر کرنے سے انکار کر دیا لیکن اب وہ یہ سین کرنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں کیونکہ ان کے جوتشی نے دو ستمبر کا مہورت نکالا ہے۔ بونڈ گرل قربتیں بڑھنے لگیں
سلمان خان اور ابھیشیک کے درمیان آج کل قربتیں بڑھ گئی ہیں۔ آں ہا۔غلط مت سمجھئے بھئی۔ دراصل شاہ رخ سے دوستی ٹوٹنے کے بعد سلمان خان نے ابھیشیک کی جانب اپنی دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ہمارے مخبر نے ہمیں بتایا کہ محبوب سٹوڈیو میں ابھیشک کی فلم’ درونا‘ کی شوٹنگ ہو رہی تھی اور سلمان خان وہاں پہنچ گئے۔ ابھیشیک پہلے سکتے میں رہ گئے کیونکہ انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں ہو رہا تھا۔ ابھیشیک کے وینٹی وین میں آدھے گھنٹے سے زیادہ دونوں کی گفتگو جاری رہی اور جاتے جاتے مصور سلمان نے ابھیشک کے فلم درونا میں ان کی بالکل ہی الگ گیٹ اپ کو اپنے کیونس پر اتارنے کا وعدہ کر لیا۔ یہ سب تو ٹھیک ہے ہمیں تو ڈر ہے کہ اس دوستی پر ایشوریہ بے بی کا ردعمل کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔؟ یقین کریں یا نہ
فلم سٹارز کے نخروں کی کہانیاں تو زبان زد عام ہیں۔ لیکن یہ واقعہ کچھ زیادہ ہی انوکھا ہے۔ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ سچ ہے کہ پرینکا چوپڑہ اور ان کے پانچ ملازمین کے لیے گوریگاؤں سے چرچ گیٹ تک خصوصی لوکل ٹرین چلائی گئی۔ وجہ؟ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں بلکہ پرینکا کو بہت جلد کسی ایوارڈ پروگرام میں پہنچنا تھا۔ فلمساز وشال بھردواج کی فلم ’کمینے‘ کی شوٹنگ میں ہی شام کے ساڑھے چھ بج چکے تھے۔ پھر پرینکا کو تیار بھی ہونا تھا۔ شام کے وقت ممبئی کا ٹریفک۔۔۔ پروگرام میں پہنچنا ناممکن نظر آرہا تھا۔ ٹرین کے ذریعہ سفر ہی واحد حل تھا لیکن پرینکا اور ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر۔ چلئے بھئی پوری لوکل ٹرین ہی بک کر لی گئی۔ سنگھ از کنگ کرینہ کی خوشی
کرینہ خود کو بہت خوش قمست مانتی ہیں۔ سیف کے ساتھ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ بچپن سے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی ان کی دلی تمنا پوری ہو گئی۔ چیتن بھگت کے ناول’ فائی پوائنٹس سم ون‘ پر مبنی فلم’ تین اڈیٹس‘ کی شوٹنگ لداخ جیسے پرفضا مقام پر شروع ہو چکی ہے۔ بیس دنوں کی اس شوٹنگ میں کرینہ پہلی مرتبہ عامر کے سامنے اداکاری کریں گی۔ کرینہ اس لیے بھی خوش ہیں کہ شارجہ میں انہوں نے سیف کے ساتھ جو سٹیج پروگرام کیے تھے وہ بہت مقبول ہوئے۔کرینہ کے مطابق بیس ہزار سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ نے پروگرام دیکھا اور اتنے مقبول پروگرام کے بعد اب پروگرام کے منتظمین مورانی برادرز اب دونوں کی اس ہِٹ جوڑی کو پورے یوروپ میں پیش کریں گے۔ ویسے کرینہ بے بی ایک بات کا اعتراف تو ہم بھی کریں گے کہ شاہد کے ساتھ آپ کا دور ان معاملات میں کچھ پھیکا پھیکا ہی تھا۔ جیکی چین سے ٹکر مدھر کا لکی چارم
کیا آپ جانتے ہیں کہ تین مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈز حاصل کرچکے فلمساز مدھر بھنڈارکر کسے اپنا لکی چارم مانتے ہیں؟ کونکنا سین شرما کو۔ جی ہاں وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ فلم پیج تھری اور ٹریفک سگنل میں کام کر چکی کونکنا ان کی لکی چارم ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ فیشن ‘ میں بطور مہمان اداکار ہی سہی لیکن کونکنا سین اور ان کے قریبی دوست رنویر شوری کو لیا ہے۔ شاہ رخ کاڈبل رول | اسی بارے میں شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر07 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس01 July, 2008 | فن فنکار سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم30 June, 2008 | فن فنکار مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا23 June, 2008 | فن فنکار سیف کی محبت اور قطرینہ کا فون 16 June, 2008 | فن فنکار پرکشش قطرینہ اور پریتی کا آئٹم نمبر09 June, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||