ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یہ تو سازش ہے۔۔۔۔ فلمساز ہیری بویجا بہت پریشان ہیں، ایک تو اس لیے کہ انہوں نے اپنے سمارٹ بیٹے ہرمن بویجا کو لے کر فلم بنائی۔ فلم ’لواسٹوری 2050‘ کا آئیڈیا نیا تھا اور انہیں امید تھی کہ یہ فلم سپر ہٹ ہو گی۔خیر ایسی امید تو ہر فلم سٹار یا فلمساز کرتا ہے لیکن افسوس کہ ان کی اس فلم کے ساتھ عامر نے اپنے بھانجے عمران کی فلم ’ جانے تو یا جانے نا‘ ریلیز کر دی۔ اب شائقین عمران کی فلم پسند کر رہے ہیں اور ہیری کا الزام ہے کہ ان کی فلم کو سبوتاژ کرنے کی یہ سازش تھی۔ اپنے اس الزام کا ہیری کے پاس جواب بھی ہے کہ عمران کی فلم بہت پہلے ریلیز ہونے والی تھی لیکن جان بوجھ کر اس کی تاریخ ان کی فلم کے ساتھ کر دی گئی کیا یہ غلط مقصد کے تحت نہیں تھا؟ ہیری جی کیا واقعی؟ لندن کی شلپا
خبروں کے مطابق شلپا نے لندن میں ایک مکان خرید لیا ہے۔ارے بھئی وہ ایسا کیوں نہ کریں۔۔۔ان کا بوائے فرینڈ برطانیہ میں رہتا ہے۔اسی لندن نے انہیں دنیا میں مقبول کیا تو پھر۔۔۔۔۔شلپا واقعی بہت سمجھدار ہیں۔ ممبئی میں میامی بیچارہ فلمساز کیا کرتا۔وہ بھی وطن لوٹنے پر مجبور ہو گئے اور اب انہوں نے فلم سٹی میں ہی میامی بنا ڈالا۔ لگتا ہے پرانا دور واپس آگیا جب سٹوڈیو میں ہی فلم کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی۔ ویسے یہ آئیڈیا بھی کچھ برا نہیں اگر زیادہ تر فلموں کی شوٹنگ اسی طرح ہو تو فلم کا بجٹ بھی کم ہو گا لیکن اس بہانے مفت میں غیر ممالک کی تفریح اگر بند ہو جائے گی تو کیا سٹارز اسے منظور کریں گے؟ مشکل ہی ہے۔ میرے پاس عامر ہے۔۔۔
اُلٹا گڈلک دوستوں نے ہمدردی میں انہیں فون کیا کہ بھئی کسی نے تمہارے ساتھ دشمنی نکالی ہے اور شہر کے سارے پوسٹرز الٹے کر دیے ہیں لیکن لوگوں کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا جب انہیں یہ جواب ملا کہ دراصل یہ کام ان کے دشمن نہیں بلکہ ان کے جیوتش کا ہے جس نے انہیں ایسا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ بارش لیکن منرل واٹر کی ووک کا مشن استنبول
شلپا شیٹی سنی دیول کی فلم ’دی مین ‘ کے لیے وائلن بجانے کی مشق کر رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنی پہلی ہوم پروڈکشن فلم میں ہالی وڈ سٹنٹ ڈائرکٹر ٹام ڈیلمار سے سٹنٹ سیکھ رہی ہیں۔ وویک نے مشن استنبول کے لیے ترکی زبان سیکھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کیں۔ کیا بات ہے آج کل سٹارز محنت بہت کرتے ہیں۔یہ اور بات ہے کہ اس کے باوجود ان چند سٹارز کی فلمیں ہی کامیاب نہیں ہوتیں۔ خان کی مصروفیت
پہلے وہ اپنی پروڈکشن فلم ’بلو باربر‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گے اس کے بعد رب نے بنا دی جوڑی کی شوٹنگ پھر کرن جوہر کی فلم’ خان ‘ کی امریکہ میں شوٹنگ پھر فلم ’ڈان‘ کا سیکوئیل۔۔۔۔۔۔ پیسہ وصول کشمیر میں فلمبندی
|
اسی بارے میں سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم30 June, 2008 | فن فنکار مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا23 June, 2008 | فن فنکار رحمٰن کی عقیدت اور سلمان کا بلاگ26 May, 2008 | فن فنکار امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت28 April, 2008 | فن فنکار شادی کی سالگرہ، ڈیڑھ کروڑ کی انٹری21 April, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کی دوستی،سلمان کا شو14 April, 2008 | فن فنکار عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟17 March, 2008 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری: بولڈ منظر، خان کی دیوانی 19 November, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||