امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے بالی وڈ سو پر سٹار امیتابھ بچن اور دیگر افراد کو تمبا کو نوشی سے متلعق اشتہار کے ایک مقدمے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ تمبا کو نوشی مخالف تنظیم نیشنل آرگنائزیشن فار ٹوبیکو ایراڈیکیشن ( نوٹ ) نے تمباکو نوشی کو مبینہ طور پر بڑھاوا دینے اور تمباکو مخالف قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اشتہار کے لیے بجلی کا سامان بنانے والی کمپنی اینکر کو بھی اس مقدمے میں فریق بنایا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی گوا بینچ کے جسٹس بریٹو نے نچلی عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تنظیم کی اپیل پر سماعت کی اور امیتابھ بچن کو نوٹس جاری کیا۔ کیس کی آئندہ سماعت اٹھائیس جولائی کو ہو گی۔ کچھ عرصہ قبل گوا سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بڑے بڑے پوسٹرز شائع ہوئے تھے جن میں امیتابھ بچن کو سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ امیتابھ کی یہ تصویر ان کی فلم ’فیملی‘ کی تھی جس میں انہوں نے انڈرورلڈ ڈان کا کردار نبھایا تھا۔ امیتابھ بچن کا یہ اشتہار جنوری میں جاری ہوا تھا۔ تنظیم نے اس کی مخالفت کی تھی جس کے بعد امیتابھ بچن نے تنظیم کو ایک خط لکھ کر ان سے معذرت طلب کی تھی۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا تھا ’اگر ان کے اس اشتہار سے تنظیم یا کسی اور کی دل آزاری ہوتی ہے تو وہ دل سے معافی کے طلب گار ہیں۔‘ اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا تھا کہ وہ اس اشتہاری مہم کا حصہ نہیں تھے اور انہیں نہیں پتہ تھا کہ ان کی تصویر کس لیے پوسٹرز پر شائع کی گئی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ گزشتہ تیس برسوں سے وہ نہ تو سگریٹ پیتے ہیں اور نہ ہی شراب۔ نوٹ تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیکھر سلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن اگر یہ کہتے ہیں کہ انہیں نہیں پتہ کہ ان کی تصویر پوسٹرز مین شائع ہوئی ہے تو یہ ان کی غلط بیانی ہے۔ تنظیم کے مطابق وہ نوجوانوں کے لیے ایک مثالی شخص ہیں اور ان کی یہ تصویر ان پر غلط اثرات مرتب کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیتابھ نے خط میں وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک بھر میں لگائے گئے پوسٹرز ہٹوا لین گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا صرف گوا کے ہی پوسٹرز ہٹائے گئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے وعدہ خلافی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک بار پھر عدالت کا دروزہ کھٹکھٹانا پڑا ہے۔ ڈاکٹر سلکار کے مطابق تمباکو مخالف قانون سن دو ہزار تین میں بنا ہے اور وہ دنیا بھر کے ممالک میں بنے تمباکو مخالف قانون میں سب سے زیادہ سخت ہے اس کے باوجود انڈیا میں اس کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر صحت امبومنی رام دوس نے بھی فلموں میں اداکاروں کے ذریعہ سگریٹ نوشی کی ہمیشہ مخالفت کی ہے اور اس پر شاہ رخ اجے دیوگن اور امیتابھ بچن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ | اسی بارے میں اراضی کے لیے امیتابھ کی اپیل05 June, 2007 | انڈیا امیتابھ کو مقدمے کا سامنا ہو سکتا ہے04 June, 2007 | انڈیا امیتابھ کے نام زمین کا پٹہ کالعدم01 June, 2007 | انڈیا امیتابھ بچن کاشت کار کب سے؟ 30 May, 2007 | انڈیا امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی22 April, 2007 | انڈیا ’بھگوان‘ چونسٹھ برس کے ہوگئے11 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||