BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 June, 2008, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیف کی محبت اور قطرینہ کا فون

قطرینہ کیف
قطرینہ کیف کو حال ہی میں ایک برطانوی میگزین نے سب سے پرکشش خاتون سے تعبیر کیا تھا
قطرینہ کا فون

اکشے کمار نے قطرینہ کا فون کیوں نہیں اٹھایا؟ یہ سوال سب کو پریشان کر رہا تھا۔ آئیفا ایوارڈ کی رات جب قطرینہ کو اکشے کے ساتھ رقص کرنا تھا تب قطرینہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں۔

قطرینہ نے اکشے کو لگاتار کئی فون کیے جب جواب نہیں ملا تو وہ خود باہر آئیں اور اکشے کی وین کے پاس آکر سب سے اکشے کے بارے میں پوچھا لیکن کوئی کیاجواب دیتا جب کہ اکشے پروگرام دیکھنے والوں میں اپنی بیوی ٹوئینکل کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اب بتائیے اکشے قطرینہ کے فون کا جواب کیسے دیتے جبکہ ان کے ہاتھ میں اپنی بیوی کا ہاتھ تھا۔

خیر یہ تو تھا مذاق۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹوئینکل اور قطرینہ کے درمیان سرد جنگ چلتی ہے اس بات سے اکشے اچھی طرح واقف تھے اب ایسے میں اکشے کی کیا مجال کہ وہ فون کا جواب دیتے۔

ابھیشیک کی دعوت

ابھیشیک بچن
ابھیشیک بچن بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ہيں اور خود بھی بالی وڈ کے سٹار تصور کیے جاتے ہيں

سب جانتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں بچن خاندان کے دیگر لوگوں سے تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ کسی کی ابھیشیک کے ساتھ نہیں بنتی تو کسی کے ایشوریہ رائے سے تعلقات خراب ہیں اور تو اور امیتابھ بچن کے بھی بہت سے لوگوں کے ساتھ تعلقات گزشتہ کئی برسوں میں خوشگوار نہیں رہے۔

بنکاک میں آئیفا ایوارڈز کے بعد ایشوریہ اور ابھیشیک نے گلے شکوے بھلا کر وویک اوبیرائے اور کرینہ کپور کو پارٹی کے لیے اپنے کمرے میں مدعو کیا۔ بتائیے کیا ہوا ہوگا۔ وویک دوڑ کرگئے ہوں گے اور کرینہ ۔۔۔۔۔ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وویک نےفردین خان کی پارٹی میں جانا مناسب سمجھا اور کرینہ ۔۔۔ وہ سیف اور منیش ملہوترہ کے ساتھ پارٹی میں چلی گئیں۔ ابھیشیک ہمیں لگتا ہے کہ زخم جلدی بھرنے والے نہیں ہیں۔

سیف کی محبت

سیف کرینہ
سیف اور کرینہ کی دوستی کے چرچے اس وقت ہر جگہ ہیں

سیف کی کرینہ کے لیے دیوانگی کو دنیا جان گئی ہے لیکن اس واقعہ سے آپ کیا سمجھیں گے۔ آئیفا ایوارڈ میں انڈسٹری کے خانوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا لیکن سیف محض کرینہ کو دیکھنے کے لیے لندن سے بنکاک پہنچے۔ کچھ دیر وہ کرینہ کے ساتھ ان کے گرین روم میں بیٹھے۔ کرینہ اس شام رقص کرنے والی تھیں اور انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملنا تھا لیکن سیف کو دوبارہ لندن کے لیے فلائٹ پکڑنی تھی اس لیے وہ کرینہ کو دُکھی کر کے چلے بھی گئے۔۔۔۔۔ اتفاق کہ لندن کی فلائٹ تین گھنٹہ تاخیر سے تھی اور بس سیف نے اس وقت کا فائدہ اٹھایا اور دوبارہ پروگرام میں پہنچ گئے۔۔۔۔سو سوئیٹ۔۔۔

تھینک یو چاچو

عامر اپنے چچا ناصر حسین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ان کے لیے فلم ’ قیامت سے قیامت تک‘ بنائی جو بےحد مقبول ہوئی اور ان کے شاندار فلمی کرئیر کا آغاز ہوا۔ اس لیے عامر اب اپنے بھانجے عمران خان کی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ کو اپنے چاچا کے نام سے منسوب کر کے انہیں تھینک یو کہہ رہے ہیں۔

فلم کے ہر پرنٹ پر عامر کے شکریہ کا خط چسپاں ہوگا۔ عامر آپ اکیلے ہی کیوں پوری فلم انڈسٹری کو ناصر حسین کا شکریہ ادا کرنا چاہے گی۔

عامر بنے گرودت!

عامر خان
عامر نے حال ہی میں ’تارے زمین پر‘ نامی فلم بنائی تھی جس کی ہرجگہ پذیرائي ہوئي

کیا عامر خان گرو دت بنیں گے۔ اس سوال کا جواب اس وقت مل جائےگا جب ہدایت کار سونیدر سنگھ ڈونگر اپنی فلم کا پورا سکرپٹ عامر کے سامنے رکھ دیں گے۔

سنگھ شروع سےگرودت کے پرستار رہے ہیں اور انہوں نے گرو دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکرپٹ انوراگ کشیپ نے لکھاہے۔ سنگھ عامر کے پاس پہنچے کہ وہ گرو دت کے کردار کو نبھاتے ہوئے عامر جیسے اداکار کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ عامر جیسا کہ سب جانتے ہیں، یہ کہہ کر انہیں واپس کر دیا کہ پہلے آپ پورا سکرپٹ لےکر آئیے اس کے بعد میں حامی بھروں گا۔ سنگھ اب سکرپٹ پورا کروانے میں لگ گئے ہیں۔

معمر رانا کا عشق

پاکستانی اداکار معمر رانا گوا میں منیشا کوئرالا کے ساتھ عشق لڑا رہے ہیں۔گھبرائیے مت فلم کے پردے پر۔ فلم ’ایک سیکنڈ جو زندگی بدل دے‘ کی شوٹنگ گوا کے خوبصورت ساحل پر ہو رہی ہے اور معمر رانا کے ساتھ منیشا بطور ہیروئین ہیں۔ ویسے اس فلم میں آپ سیف کی سابق دوست روزا کو بھی ایک کردار میں دیکھ سکیں گے۔

ننانوے طمانچے ایک کِس

ملکہ شیراوت
ملکہ شیراوت نے فلم ’مرڈر‘ میں ادکار عمران ہاشمی کو سترہ کس دیے تھے

صحیح سنا آپ نے فلم ’ اگلی اور پگلی‘ میں ملکہ شیراوت نے اپنے ساتھی اداکار رنویر شوری کو ایک دو نہیں ننانوے طمانچے مارے ہیں لیکن صرف ایک کِس دیا ہے۔

ملکہ کا یہ سفر کیسا لگا آپ کو۔ یاد ہے نا کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم ’مرڈر‘ میں عمران ہاشمی کوسترہ کِس دیے تھے۔ اب یہ رنویر سے پوچھنا ہوگا کہ انہیں وہ ننانوے طمانچے اچھے لگے یا ایک کِس۔۔۔۔۔

سلمان کی ڈبکی

اپنے پہلے ٹی وی شو’ دس کا دم‘ کی مقبولیت اور تعریف سن کر سلمان خان نے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر اپنے دوستوں اور ٹی وی شو کے ٹیکنیشئن سمیت تقریباً سو لوگوں کو مدعو کیا۔ پکوانوں کے ساتھ جام کا دور چلا اور پھر۔۔۔سلمان خان نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی۔

بس کیا تھا سارے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی شو کے تخلیقی ڈائرکٹر سدھارتھ باسو سے بھی رہا نہیں گیا۔ ویسے خوشی منانے کا سلمان کا سٹائل ہمیشہ انوکھا ہی ہوتا ہے۔

میں کیسی لگتی ہوں؟

کرینہ کپور
کرینہ شاہ رخ خان کے ٹی وی شو ’ کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘ میں شرکت کرچکی ہيں

یہ بات کرینہ کپور جیسی خوبصورت پرکشش ہیروئین جاننا چاہتی تھیں اسی لیے تو جب وہ شاہ رخ خان کے ٹی وی شو ’ کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘ کے سیٹ پر اپنے دوست سیف کے ساتھ پہنچیں تو ان کی نظریں بار بار ایل سی ڈی سکرین پر پڑتی تھیں۔

یہ دیکھ کر شاہ رخ نے پہلے تو کہا کہ کرینہ تم بہت اچھی لگ رہی ہو لیکن جب کرینہ نے دیکھنا بند نہیں کیا تو آخر کار خان کو وہ چاروں ایل سی ڈی سکرین بند کرنے کا حکم جاری کرنا پڑا۔

سٹارز کو خراج عقیدت

یش راج فلمز اپنی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں پرانے دور کے پانچ سپر سٹارز راج کپور، شمی کپور، دیو آنند، راجیش کھنہ اور رشی کپور کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور اس کا انہوں نے انوکھا طریقہ نکالا ہے۔ فلم کے ہیرو شاہ رخ خان پر گیارہ منٹ کا ایک گیت فلمایا گیا ہے۔ خان اس میں ہر اس اداکار کی ایکٹنگ کریں گے۔ اس گیت کو آواز دی ہے گلوکار سونو نگم نے۔

امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
سلمان کا بلاگ، امرتا اور گوہر کی دوستی
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کاعیش اور کرینہ کپور کےجلوے
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
امیتابھ بچن (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
ایشوریہ رائےبالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
ثانیہ مرزابالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
عامر کا نیا لُک، ایشوریہ اور کرینہ میں ریس
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد