بہار کے متاثرین کے لیے سلمان کا شو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بہار میں دریائے کوسی کی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کے لیے بالی وڈ سٹار سلمان خان نے ایک امدادی شو کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ وز کرافٹ نامی تشہیری کمپنی اس پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ شو اکتوبر میں ممبئی کے مضافاتی علاقے سپورٹس کامپلیکس میں منعقد ہو گا۔ بہار سے منسلک فلمی شخصیات نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بنی ’ پنرواس (باز آبادکاری) فلڈ ریلیف مشن‘ کے تحت جمعہ کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی جس میں شتروگھن سنہا ، منوج باجپئی ، گلوکار اودت نارائن ، نیتو چندر فلمساز پرکاش جھا اور شیکھر سمن شریک ہوئے۔ وز کرافٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز شہر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا جائےگا اور جمع ہونے والی رقوم بہار بھیج دی جائے گی۔ غورطلب ہے کہ پرکاش جھا کی قیادت میں ان فلمی شخصیات نے بسنت پور پینچایت کے کٹیا گاؤں کو گود لیا ہے۔ یہاں کے تقریباً پانچ ہزار لوگوں کو غذا، رہائشی مکان اور ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ شکھر سمن نے کہا کہ بہار کے ایک سو پچاس سالہ تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے خطرناک سیلاب ہے جس نے بہار کو تباہ کر دیا ہے۔ سمن کے مطابق یہ صرف بہار کی نہیں بلکہ پورے ملک کا المیہ ہے۔ سیاستداں اور اداکار شتروگھن سنہا کے مطابق یہ سونامی سے بدترین آفت ہے۔ سن دو ہزار چار میں جب سونامی سے ہندوستان کے کچھ حصے متاثر ہوئے تھے تب بھی پوری فلم انڈسٹری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پروگرام کیا تھا۔ بہار گزشتہ کئی دنوں سے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ متعدد افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں بہار: ’بیماریوں سے اموات‘06 September, 2008 | انڈیا افطار و سحری کی فکر05 September, 2008 | انڈیا بہار میں ہلاکتیں کتنی؟04 September, 2008 | انڈیا بہار کے بعد آسام میں بھی سیلاب02 September, 2008 | انڈیا بہارسیلاب، امدادی کارروائیاں جاری 01 September, 2008 | انڈیا بہار: سیلاب سے قریباً 30 لاکھ متاثر30 August, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||