ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
| | پرینکا نے جیوتش سے کہا کہ وہ مدھر کے ستارے دیکھ کر بتائیں کہ کیا یہ فلم کامیاب ہو گی |
جب ' لمحہ' رک گیا جب کشمیر کی سبزی منڈی میں مقامی لوگوں نے فلم ’لمحہ‘ کے یونٹ کو روک لیا اور اس وقت تک انہیں جانے نہیں دیا جب تک انہوں نے فلم کے وہ منظر نہیں دیکھ لیے جسے وہ فلما رہے تھے۔ فلم کا یونٹ صبح ساڑھے سات کے قریب سبزی منڈی پہنچا۔ وہاں فلم کے اداکار بنی آنند کو اپنے ہاتھ میں اے کے 47 رائفل لے کر دوڑنا تھا۔ لوگ کچھ سمجھ نہیں پائے اور ان میں افراتفری مچ گئی۔ سبزی منڈی کمیٹی نے منڈی کے دروازے بند کر دیے۔ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی اجازت کے بغیر فلم میں ان کے چہرے دکھائے جائیں۔ فلم یونٹ نے آخر وہاں بجائے ڈل جھیل کے اطراف میں شوٹنگ کی۔ پرینکا کا وہم چار چار فلاپ فلمیں دینے کے بعد تو کوئی بھی بالی وڈ اداکار توہم پرست ہو ہی جائے گا تو اس میں بیچاری پرینکا کا کیا قصور؟ پرینکا نے اپنی فلم فیشن کی نمائش سے پہلے اپنے فیملی جیوتش سے کہا کہ وہ مدھر کے ستارے دیکھ کر بتائیں کہ کیا یہ فلم کامیاب ہو گی۔ اب آپ کو اتنا تو معلوم ہے نا کہ پرینکا اس فلم میں ہیروئین ہیں؟ خیر تین مرتبہ قومی ایوارڈ حاصل کر چکے مدھر پرینکا کے کہنے پر ان کے گھر جیوتش سے ملنے گئے اور جیوتش نے مدھر کے ستارے دیکھ کر کہا کہ ان کی فلم کامیاب ہو گی۔ پرینکا نے تب سکون کی سانس لی۔ پرینکا بے بی آپ کو مدھر کے نہیں اپنے ستاروں کے بارے میں جیوتش سے پوچھنا چاہیے تھا۔ فلمیں آپ کی فلاپ ہو رہی ہیں مدھر کی نہیں۔۔۔۔ رتیک کی دوستی رتیک روشن آج کل باربرا موری کا بہت خیال رکھ رہے ہیں اور کیوں نہ رکھیں جب ان کے ساتھ وہ اپنے پاپا کی ہوم پروڈکشن فلم ’ کائٹ‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ویسے باربرا کے ساتھ ہاٹ منظر کے لیے انہوں نے پاپا کو بھی سیٹ سے ہٹا دیا تھا۔ اب رتیک نے باربرا کے لیے تقریباً دو کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک وینٹی وین بنانے کا آرڈر دیا ہے تاکہ جب باربرا ممبئی میں شوٹنگ کے لیے آئیں تو انہیں کسی طرح کی تکلیف نہ ہو۔ اوہو دوستی ہو تو ایسی۔۔۔  | | | رتیک نے باربرا کے لیے تقریباً دو کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک وینٹی وین بنانے کا آرڈر دیا ہے | دیویہ کی کتے سے شادی؟ ارے وہ تو اچھا ہوا کہ دیویہ کو عقل آگئی نہیں تو پتہ نہیں کیا ہوتا۔ فلم ویلکم ٹو سجن پور فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم کے ایک منظر میں دیویہ کی شادی کتے سے کی جاتی ہے تاکہ اس کی خراب تقدیر سدھر جائے۔ فلم کے سیٹ پر پنڈت کو بلایا گیا۔ پنڈت نے شلوک پڑھنے شروع کیے۔ اس دوران دیویہ کو اندازہ ہوا کہ یہ شلوک تو صحیح ہیں۔ اس نے پنڈت سے پوچھا اور پنڈت نے کہا کہ ہاں شلوک صحیح ہیں کیونکہ وہ اصلی پنڈت ہے۔ دیویہ فورا سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں۔اگر شلوک پورے ہو جاتے تو؟ کیا ہو گا سارہ کا؟ فلم ’وفا‘ میں پرانے دور کے ہیرو راجیش کھنہ کے مقابلے پاکستانی اداکارہ سارہ خان ہیں۔ ادھیڑ عمر کے تھائی لینڈ کے بزنس مین کا رول کرنے والے راجیش کے ساتھ جوان ایئر ہوسٹس سارہ خان پیسوں کی لالچ میں شادی کرتی ہے۔ فلم کی کہانی کے مطابق سارہ کو فلم میں کئی بیڈ روم مناظر کرنے پڑے اسی لیے فلم کو ’اے‘ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ ہمیں یاد ہے فلم ’نظر‘ میں اشمیت پٹیل کے ساتھ اداکارہ میرا کا بوسے کا وہ منظر جسے بعد میں کافی مخالفت کے بعد فلم سے حذف کرنا پڑا تھا تو پھر یہ تو بیڈ روم سین۔۔۔ شاہ رخ کی پارٹی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تینتیالیس برس کے ہو چکے۔ یہ پرانی خبر ہے۔ ان کے بنگلہ منت کے عقب میں بنی نئی عمارت کے ٹیریس پر شاندار پارٹی کا انعقاد ہوا۔ چھوڑیے اس خبر میں بھی دم نہیں ہے۔ چلیے چٹپٹی خبر سناتے ہیں پارٹی میں وویک اوبرائے بڑے شان کے ساتھ سجی ہوئی بڑی گاڑی میں پہنچے۔۔۔سب بھونچکا تھے۔ حیرت انگیز نا! وویک نہ تو شاہ رخ کی کسی فلم میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی وہ کسی اشتہار میں ایک ساتھ۔پھر؟ ارے بابا حال ہی میں شاہ رخ اور سلمان کے درمیان کا جھگڑا یاد ہے نا آپ کو اور آپ کو یاد ہے بہت پرانا وویک سلو کا جھگڑا۔۔۔۔تو دشمن کا دشمن آپ کا دوست ہوا نا۔۔۔
 | | | کرینہ ابھی سیف سے شادی کرنا نہیں چاہتی ہیں کیونکہ اس کے لیے ابھی ان کے پاس ’ڈیٹ‘ نہیں ہیں۔ |
کرینہ کی ڈیمانڈ کرینہ کپور آج کل اشتہاری کمپنیوں کی پہلی پسند بن گئی ہیں اسی لیے تو پیپسی کے کُرکُرے اشتہار کے لیے انہیں سات کروڑ روپے دے کر سائن کیا گیا ہے۔ ویسے یہ بھی خبریں ہیں کہ کرینہ کو ایک ٹی وی چینل نے ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے پچھتر کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ کرینہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کےپاس ابھی تاریخیں نہیں ہیں۔ ویسے ٹھیک بھی ہے اسی لیے تو کریئر کی اتنی اونچائی پر کرینہ ابھی سیف سے شادی کرنا نہیں چاہتی ہیں کیونکہ اس کے لیے ابھی ان کے پاس تاریخیں نہیں ہیں۔ کرن جوہر کی شادی؟ کرن جوہر کی والدہ تو چاہتی ہی تھیں کہ کرن کی شادی ہو کیونکہ اب وہ تیس سال کی دہلیز پار کر چکے ہیں۔اب یش چوپڑہ نے بھی کرن پر شادی کرنے کے لیے دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے لیکن کرن کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں کوئی لڑکی پسند نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔۔آپ کو یہ لطیفہ کیسا لگا؟ بگ بی کی واپسی امیتابھ بچن کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے اور انہوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ اس ماہ نومبر کے تیسرے ہفتے سے شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ دس اکتوبر کو بیمار پڑنے سے قبل وہ فلم ’تین پتی‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ ان کے حالت خراب ہو گئی اور وہ ایک ہفتے تک ہسپتال علاج کراتے رہے۔ لارا کی شرط لارا دتہ نے اپنے تمام فلمسازوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم کے کچھ مناظر دبئی میں ضرور شوٹ کریں کیونکہ یہ جگہ ان کے لیے ’لکی‘ ثابت ہوئی ہے۔ آپ کو یاد ہے نا ان کی سلمان خان کے ساتھ فلم پارٹنر جو باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی تھی۔ دیکھا ایک سپر ہٹ فلم کے لیے کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا ہے۔ |