BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرحان اختر کے لیے یادگار ایوارڈ

فرحان اختر
فرحان اختر نے فلم اچھی اداکاری کا بھی مظاہرہ کیا ہے
فرحان کو اعزاز
فلمساز اور اداکار فرحان اختر کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں نامور کہانی نویس سلیم خان نے فون کر کے اپنے گھر مدعو کیا۔ سلیم خان نے فرحان کی حالیہ فلم ’راک آن ‘ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی۔ پھر وہ انہیں اپنے کمرے میں لے گئے جہاں بے شمار ٹرافیاں موجود تھیں۔

یہ ٹرافیاں انہوں نے فلم دیوار، ترشول، جیسی کئی بے مثال فلموں کی کہانیاں لکھ کر بطور انعام حاصل کی تھیں۔

ان ٹرافیوں میں سے ایک انہوں نے فرحان کو دی اور فرحان کے لیے وہ لمحہ ایسا تھا کہ وہ چند لمحوں تک کچھ بھی نہیں کہہ سکے۔ یہ ان کے لیے شاید کسی بھی ایوارڈ سے بڑھ کر تھا۔ ویسے ہم یہاں سلیم خان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے کہ جاوید اختر کے ساتھ اختلافات کے باوجود انہوں نے ان کے بیٹے کو یہ اعزاز دیا۔

اکیسویں صدی کے لیلی مجنوں
کرینہ عامر خان کے ساتھ فلم ’ تھری ایڈیٹس‘ کی لداخ میں شوٹنگ میں مصروف تھیں اور سیف نئی دہلی میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں۔ یکایک لداخ میں برف باری شروع ہو گئی۔ شوٹنگ منسوخ کرنی پڑی لیکن کرینہ کی مشکل تھی کہ وہ سیف سے کس طرح ملیں کیونکہ وہ اپنی سالگرہ کا وہ یادگار دن سیف کے ساتھ گزارنا چاہتی تھیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان آج کے لیلی مجنوں ہیں

سب نے کرینہ کو سفر کرنے سے منع کیا لیکن نہ سیف مانے اور نہ ہی کرینہ۔ آخر ساری بندشیں توٹ گئیں۔ برف باری اور راستہ جام سے بے پرواہ سیف علی خان اور کرینہ کپور آخر کرگل پہنچے۔

عمران کی ضد
عمران خان نے اپنی آنے والی فلم’ کڈنیپ ‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کیا ہے۔ فلم کے ایک شاٹ میں انہیں بیس منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانی تھی۔اس شاٹ کے لیے عمران خان کے ڈپلی کیٹ کو لیا گیا۔ شاٹ میں سنجے دت بھی موجود تھے۔ یکایک انہیں احساس ہوا کہ چھلانگ لگانے کے لیے ان کے ساتھ جو لڑکا کھڑا ہے وہ ڈپلی کیٹ نہیں خود عمران ہے سنجے نے عمران کو منع کیا لیکن جب عمران نہیں مانا تو سنجے نےماموں عامر کو فون کیا۔ عامر کے سمجھانے پر کہ کرئیر کے آغاز میں عمران کو اس طرح کے خطرناک سٹنٹ سے بچنا چاہئے، عمران نے ارادہ بدل دیا۔

سنجے دت کی سوانح حیات

سنجے دت اپنی نئی بیوی مائنتا کے ساتھ

سنجے دت نے ابھی اپنی سوانح حیات لکھنے کا فیصلہ ہی کیا ہے کہ ان کے گھر پبلشرز کی قطار لگ گئی ہے۔ ہر پبلشر سنجے کی کہانی کو شائع کرنا چاہتا ہے۔ سنجو بابا کو اس پر حیرت ہو رہی ہے لیکن بابا شاید آپ سمجھ نہیں سکتے کہ آپ کی زندگی میں اتنے اتار چڑھاؤ ہیں کہ ایک سوانح حیات کیا کئی قسطوں میں فلمیں بن سکتی ہیں۔

کرکٹروں کا جنون
کرکٹرز کا دوسرا جنون فلم انڈسٹری ہے۔ ہندستانی کھلاڑی تو کئی فلموں میں کام کر چکے۔ کچھ کے فلمی ہیروئینز کے ساتھ معاشقے بھی چل رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار ہرمن بویجا کی فلم ’ وکٹری‘ میں چار پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ایک ساتھ اداکاری کریں گے۔

شعیب کی ٹیم کے کئی لوگ فلم میں اداکاری کریں گے

جی ہاں آپ نے صحیح سنا۔ شعیب ملک، راؤ افتخار، سہیل تنویر اور کامران اکمل ہرمن کی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ ویسے فلم کی کہانی کرکٹ کی دنیا کےگرد گھومتی ہے۔

ستیہ جیت رے پر فلم !
ہندی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز ستیہ جیت رے کے معاشقہ پر ریتو پورنوگھوش فلم بنانا چاہتے ہیں۔اگر آپ کو پتہ نہیں تو ہم بتا دیں کہ ستیہ جیت کو اپنے دور کی بنگالی ہیروئین مدھابی مکھرجی سے بے پناہ عشق تھا اور دونوں کا معاشقہ کسی سے چھپا بھی نہیں تھا۔ فلم دی لاسٹ لیئر کے بعد گھوش اب اس فلم پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ستیہ جیت کے کردار کے لیے انہوں نے امیتابھ بچن کو منتخب کیا ہے۔ ان کی بیوی کا کردار شبانہ اعظمی کریں گی جبکہ مکھرجی کے کردار کے لیے وہ مادھوری ڈکشت کو لینا چاہتے ہیں اور فرحان اختر ستیہ جیت کے بیٹے سندیپ کے رول میں نظر آئیں گے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ ستیہ جیت کے حقیقی بیٹے سندیپ اس فلم کو بنانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ گھوش کرداروں کا نام بدل کر فلم بنائیں۔

پاپا روشن باہر

ریتک روشن اپنے باپ کی فلموں میں کامیاب ہوتے ہیں

رتیک روشن اپنے پاپا راکیش روشن کی فلم ’ کائٹ‘ کی شوٹنگ میں آج کل مصروف ہیں۔ ویسے رتیک کی وہی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں جو پاپا بناتے ہیں اس لیے ٹھیک یہی ہے کہ رتیک پاپا کی فلموں میں کام کریں۔ لیکن یہاں ہم آپ کو ایک سنسنی خیز بات بتانا چاہتے ہیں۔ فلم میں ہالی وڈ اداکارہ باربرا موری بھی ہیں۔ان کے ساتھ انتہائی جذباتی منظر کرنا تھا۔ نیو میکسیکو میں ہو رہی شوٹنگ میں رتیک سیٹ پر پاپا کی موجودگی سے کچھ بے چین تھے۔ شاٹ اوکے نہیں ہو رہا تھا۔ آخر کار ہدایت کار انوراگ باسو سمجھ گئے۔ پاپا روشن کو سیٹ سے ہٹایا گیا تب جا کر رتیک کھلے اور وہ منظر فلمایا گیا۔

سلمان کی دلہن کے لیے ڈولی
سلمان کی فلموں میں زیورات ڈیزائن کرنے والی دہلی کی ڈیزائنر پونیتا نے سلمان کی ہونے والی دلہن کے لیے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے ڈولی تیار کی ہے۔ یہ خوبصورت ڈولی وہ سلمان کو ان کی شادی پر بطور تحفہ دینے والی ہیں۔ سلمان کیا اس تحفہ کی وجہ سے جلد شادی کر لیں گے؟ یہ پہیلی آپ بوجھیئے۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ مان گئی

ملکہ کے ستارے گردش میں ہیں

اگلی اور پگلی اور مان گئے مغل اعظم کے فلاپ ہونے کے بعد آخر کار ملکہ شیراوت مان ہی گئیں۔ ملکہ نے رامو یعنی رام گوپال ورما سے دوستی کر لی اور ان کی آئندہ فلم یعنی پھونک کے سیکوئیل میں کام کرنا بھی منظور کر لیا۔ آخر کیوں نہ ہو ایک ساتھ دو فلاپ فلمیں دینے کے بعد تو ملکہ کو یہی کرنا تھا۔

ودیا کی اردو
اور اب ودیا بالن۔۔۔۔کئی ہیروئنوں کے بعد اب ودیا بالن بھی وشال بھردواج کی آنے والی فلم ’ عشقیہ‘ کے لیے اردو سیکھ رہی ہیں۔ وشال کی یہ فلم اتردیش کے شہر گورکھپور میں بنے گی اور اس کے لیے ودیا اردو کے ساتھ ساتھ بھوجپوری زبان بھی سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
لندن ایکٹنگ سکول
لندن میں بالی وڈ ایکٹنگ سکول کا قیام
کرشمہ کپوربالی وڈ ڈائری
کرشمہ کا ڈر، حسینوں کےجلوے اور عامرکےشوز
نیا دور ۔۔۔
بم دھماکوں اور تشدد پر مبنی فلموں کا دور
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
پرینکا کےنخرے، کرینہ کی خوشی اور بونڈ گرل
شاہ رخ خان اور سلمان خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد