بالی ووڈ کا ٹائسن، قطرینہ آن ٹاپ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کا مائیک ٹائسن آپ نے ہیوی ویٹ چیمپئین مائیک ٹائسن کو دیکھا ہے۔اگر نہیں تو پھر آپ عامر خان کو دیکھ لیجئے۔ چاکلیٹ ہیرو کی امیج والے عامر خان نے اپنا جسم اتنا کسرتی بنا لیا ہے کہ سلمان خان ، شاہ رخ خان اور جان یا اکشے کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔ ارے بابا ہم بلا وجہ ہی اتنی تعریف نہیں کر رہے ہیں۔ عامر نے اپنی آنے والی فلم گھجنی کے لیے جو بدن بنایا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ عامر نے اس کے لیے روزانہ تین گھنٹے کسرت کی ہے۔مخصوص کھانا کھایا ہے جس کے نتیجے میں وہ زبردست کسرتی جسم کے مالک بن گئے ہیں۔ ویسے عامر آج کل ساتویں نہیں نویں آسمان پر ہیں کیونکہ وہ بالی وڈ کے ایسے واحد سٹار ہیں جنہیں سویڈن کی شہزادی نے خصوصی طور پر ڈنر پر مدعو کیا۔ وہ عامر کی فلم تارے زمیں پر سے بے انتہا متاثر ہوئی تھیں۔ کروا چوتھ ودیا کے دوست
قطرینہ کی شہرت قطرینہ نے بپاشا باسو اور ملکہ شیراوت کو ایک بار پھر مات دے ہی دی۔ اس وقت بالی وڈ کی سب سے مشہور اور کامیاب اداکارہ کے طور پر قطرینہ کیف پر اپنی پہچان بنا چکی قطرینہ اس نئے سال کے جشن کے موقع پر ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ میں رقص کرنے والی ہیں۔ یہی وہ ہوٹل ہے جہاں اس سے پہلے ملکہ اور بپاشا رقص کر چکی ہیں۔ خیر قطرینہ کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں محض چند گھنٹے رقص کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں جو اب تک کسی بھی ہیروئین کو نہیں دیے گئے۔ بس بہت ہو گیا کرینہ کپور نے کہا بس، اب بہت ہو گیا۔ کرینہ یعنی بے بو اور کیٹ یعنی قطرینہ کے درمیان کچھ عرصہ سے بات چیت تو دور دونوں ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔ لیکن دبئی میں شاہ رخ خان کے شو میں دونوں کو رقص کرنا تھا۔ میڈیا بے چین تھا کہ کوئی چٹپٹی خبر ملے گی لیکن سب کچھ ٹھنڈا پڑ گیا کیونکہ قطرینہ کے میک اپ میں اچانک بے بو پہنچ گئیں اور انہوں نے کیٹ سے گفتگو شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد دونوں ایسے گھل مل گئیں جیسے کبھی دوریاں تھیں ہی نہیں۔۔۔۔ نصیر کی جوانی نصیرالدین شاہ آج کل جوان بننے کی ریہرسل کر رہے ہیں انہوں نے اپنے بال رنگوا لیے ہیں۔وہ وزن بھی کم کر رہے ہیں اور یہ سب اس لیے کہ وہ ودیا بالن کو چھیڑ سکیں۔ جی ہاں نصیر وشال بھردواج کی فلم عشقیہ میں عاشق مزاج پڑوسی بنیں
ریا سین کے پان ریا سین آج کل روزانہ کم سے کم دس پان چبا جاتی ہیں اور ابھی انہیں چار سو سے زیادہ پان کھانے ہیں کیونکہ ابھی ایک ماہ سے زیادہ کی شوٹنگ باقی ہے۔ ریا ریتو پورنو گھوش کی فلم میں کام کر رہی ہیں اور کردار کی ضرورت کے حساب سے انہیں پان کھاتے رہنا ہے۔ یہ تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کردار کیا ہو گا۔ شاہ رخ کا ٹی وی سیریل کنگ خان اب چھوٹے پردے پر نظر آنے کے بجائے چھوٹے پردے یعنی ٹی وی شوز کے پروڈیوسر بننے والے ہیں۔ بہت عرصہ قبل ٹی وی پر ایک کامیڈی سیریل ٹیلی کاسٹ ہوتا تھا ’یہ جو ہے زندگی‘ بس شاہ رخ خان اسی کامیڈی سیریل کو نیا روپ دینے کی تیاری میں ہیں۔ گوری کا انداز
پریتی کو ایوارڈ پریتی زنٹا نے آخر ثابت کر دیا کہ وہ صرف گلیمرس سٹار ہی نہیں واقعی ایک اچھی اداکارہ بھی ہیں۔ جی ہاں انہیں چوالیسویں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دیپا مہتہ کی فلم ’ہیون آن ارتھ‘ میں بہترین اداکاری کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہت خوب بے بی۔ آپ واقعی خود کو جنت میں محسوس کر رہی ہوں گی۔ گلیمریس اجے |
اسی بارے میں شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا11 August, 2008 | فن فنکار قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار04 August, 2008 | فن فنکار سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں29 July, 2008 | فن فنکار شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر07 July, 2008 | فن فنکار امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس01 July, 2008 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||