وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری نگر، جامع مسجد میں شوٹنگ جمعتہ الوداع کا موقع تھا اور سری نگر میں جامع مسجد میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان نماز کے لیے جمع ہوئے تھے لیکن اس مبارک موقع پر چند ایسے لوگ بھی تھے جو نماز نہیں پڑھ رہے تھے بلکہ وہ اس روح پرور منظر کو اپنےکیمرے میں قید کرنے میں مصروف تھے۔ جی ہاں فلمساز راہول ڈھولکیا کی کشمیر کے پس منظر پر بننے والی فلم ’لمحہ‘ کا پورا یونٹ مسجد میں موجود تھا۔ ڈھولکیا خود کو خوش قسمت مانتے ہیں کیونکہ پہلی مرتبہ کسی فلم کو مسجد میں شوٹنگ کی اجازت ملی تھی۔ ان کا کہنا ہے اس شوٹنگ کی اجازت کے لیے انہیں ایک سال کا طویل عرصہ لگا اور اس کے لیے انہیں حریت رہنما عمر فاروق کی مدد ملی لیکن وہ خوش ہیں کہ انہوں نے سیٹ کے بجائے اس روحانی منظر کو حقیقی انداز میں پیش کیا ہے۔ اب وہ اس کے بعد درگاہ حضرت بل میں بھی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔ڈل جھیل میں غروب آفتاب کا منظر بھی وہ قید کرنے والے ہیں یعنی ایک عرصہ کے بعد لوگ کشمیر کی وادیوں کا نظارہ کم از کم فلم کے ذریعہ کرسکیں گے۔ مانیتا کی ناراضگی
مانیتا آج کل سنجے دت سے ناراض ہیں اس لیے نہیں کہ انہیں شاپنگ کے لیے خطیر رقم نہیں مل رہی بلکہ اس لیے کہ سنجے نے ان کی مرضی پوچھے بغیر ہی اپنی آنے والی فلم’ کڈنیپ ‘ میں ہیروئین ودیا مالودے کے ساتھ بوسے کا منظر فلمایا۔ فلمساز سنجے گڑھوی نے سنجے کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فلم کے لیے بوسہ کا وہ منظر ضروری ہے۔ویسے کیا آپ کو یاد ہے فلم ’دھوم ٹو‘میں ایشوریہ رائے اور رتیک کے درمیان بوسہ کا ایک سین تھا اور امیتابھ بچن اور ان کےخاندان نے بھی اس سین پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور اب مانیتا کی باری ہے۔مانیتا بے بی فلم کےپردے پر بوسہ کے منظر سے آخر کیا گھبرانا! گلوکار اکشے خیر ہمیں اس کی فکر نہیں ہے لیکن بیچارے گلوکار آج کل بہت پریشان ہیں کیونکہ اگر ہر ہیرو اور ہیروئین اسی طرح اپنے گانے گاتے رہے تو ان کا کیا ہو گا۔کہیں ولن اور کامیڈین کی طرح ان کی دکانیں بھی نہ بند ہو جائیں۔ بھوٹان کے شہنشاہ قطرینہ کے پرستار بالی وڈ کا چسکا ملکہ بیمار
ملکہ شیراوت ہالی وڈ فلمساز جینفر لانچ کی فلم ’ ناگن ‘ میں ناگن بنی ہیں۔ صبح نو بجے سے دیر رات تک کام کرنے کی وجہ سے وہ سیٹ پر بیمار ہوگئیں۔فوراً ڈاکٹر کو طلب کیاگیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کام کی زیادتی اور کم کھانے کی وجہ سے انہیں چکر آرہے ہیں۔ اب کیا کرے بیچاری ملکہ ’فِٹ‘ رہنے کے لیے کم کھانا بہت ضروری ہے اور محنت اس لیے کہ دو فلاپ فلموں کے بعد اگر یہ فلم کامیاب نہیں ہوئی تو ان کی مارکیٹ ویلیو اور گر جائے گی ویسے بھی اب انہیں اشتہار بھی نہیں مل رہے ہیں۔ رشی کی ضد
خراج عقیدت شعیب ملک اور سیالی کی جوڑی دت کے جوتے |
اسی بارے میں شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا11 August, 2008 | فن فنکار قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار04 August, 2008 | فن فنکار سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں29 July, 2008 | فن فنکار شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر07 July, 2008 | فن فنکار امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس01 July, 2008 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||