BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 November, 2008, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری

بپاشا باسو
بپاشا باسو ڈر کے سبب کشمیر سےشوٹنگ چھوڑ کر واپس آگئیں
اننت ناگ منالی میں؟
ہمیں آج پتہ چلا کہ اننت ناگ منالی میں ہے۔ آپ کو بھی نہیں پتہ نا۔ لیکن یہ سچ ہے جب آپ فلم لمحہ میں اننت ناگ کی جگہ منالی کے مناظر دیکھیں گے۔ اور وہ سب اس لیے کہ اب فلم لمحہ کی شوٹنگ اننت ناگ میں نہ ہو کر منالی میں ہو گی کیونکہ بپاشا باسو وہاں سے ناراض ہو کر ممبئی چلی آئی ہیں۔ کیوں؟ بپاشا کو ڈر لگ رہا تھا کہ ہزاروں افراد کی بھیڑ میں سے کوئی انہیں چھیڑےگا۔

بے بی وہاں پہلے سے آپ کی حفاظت کے لیے بارڈر سیکوریٹی فورس اور مقامی پولیس کے جوان تعنیات ہیں کیا کوئی ان کے درمیان آپ کو چھونے کی ہمت بھی کر سکتا ہے؟ ہمیں نہیں لگتا کہ اس طرح اپنے پرستاروں کو ناراض کرنا آپ کے لیے اچھا تھا۔ ویسے یہ بات ہدایت کار راہول ڈھولکیا بھی نہیں سمجھ سکے۔

سلمان کو کامپلیکس

سلمان خان عامر جیسی باڈی بنانا چآہتے ہیں

اگر بات باڈی کی ہو تو کیا سلمان کو کامپلیکس ہو سکتا ہے؟ آپ کہیں گے کبھی نہیں اور وہ اس لیے کہ بالی وڈ میں سلمان خان کے کسرتی جسم کی مثالیں دی جاتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ دراصل سلمان اپنی فلم ’ویر‘ کے لیے اپنے جسم کو مزید کسرتی بنانے کی دھن میں ہیں لیکن بالی وڈ گلیاروں میں یہ بات گشت کر رہی ہے کہ جب سے سلمان نے گھجنی کے تشہیری اشتہار میں عامر کا کسرتی جسم دیکھا ہے تب سے وہ کئی گھنٹوں کسرت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کمر اکڑ گئی ہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ وہ پولیس میلہ میں شریک تو ہوئے لیکن رقص نہیں کر سکے۔

سشمیتا بے نظیر بنیں گی

سشمیتا سین بینظیر بھٹو کا رول کریں گی

بالی وڈ گلیاروں میں گھومتی پھرتی خبروں پر اگر یقین کر لیا جائے تو پھر یہ طے ہے کہ سشمیتا سین پاکستان کی جرآت مند لیڈر بینظیر بھٹو پر بننے والی فلم میں بینظیر کا رول کریں گی۔ سنا جارہا ہے کہ اس کے لیے سشمیتا نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ آج کل فربہ نظر آنے والی سشمیتا پوری ایمانداری کے ساتھ ڈائٹنگ کر رہی ہیں۔ فلم کمپنی ووکس وژن اور سم فلمز کے اشتراک سے بننے والی اس فلم کی کہانی پاکستانی شعلہ بیان لیڈر بے نظیر کی زندگی پر مبنی ہو گی۔ اس فلم کی شوٹنگ پاکستان اور انگلینڈ میں ہو گی۔

کجرارے کی قسمت
فلم کجرارے کی قسمت شاید خراب ہے کیونکہ اسے تو ہمیش ریشمیا کی نظر لگ گئی۔ ٹی سیریز نے کروڑوں کے تخمینہ کے ساتھ فلم’ قرض‘ کا ری میک بنایا یہ سوچ کر کہ ہمیش کا میوزک اور ہمیش کا جادو چل جائے گا لیکن فلم سپر فلاپ ہوئی۔ نتیجہ! ٹی سیریز نے فلم کجرارے کا بجٹ تو کم کر ہی دیا ہے اب اس کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی ہے۔ وجہ؟ وہی ہمیش۔ ارے بھئی اس فلم میں بھی تو ہمیش ہی ہیرو ہیں۔ ویسے آپ کو یاد دلا دیں کہ یہ فلم پاکستانی شہر لاہور کی ہیرا منڈی پر مبنی ہے۔
دیپا کی جوڑی

شبانہ اعظمی سلمان رشدی کے ناول پر مبنی فلم میں اداکاری کریں گی

دیپا مہتہ نے ایک بار پھر اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک ساتھ پردے پر لانے کی تیاری کر لی ہے اور وہ جوڑی ہے شبانہ اعظمی اور نندیتا داس کی۔ فلم فائر میں ہم جنس پرست بنی یہ جوڑی اب سلمان رشدی کے ناول مڈ نائٹ چلڈرن پر بننے والی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

عامر استاد
فلم تارے زمین پر ہی نہیں عامر اپنی اصل زندگی میں بھی استاد ہی بنے رہتے ہیں۔ یہ شکایت ہم نہیں ان کی آنے والی فلم گھجنی کی اداکارہ اسین کر رہی ہیں۔ اسین کو شکایت ہے کہ عامر انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کرتے ہیں عامر نے انہیں دوسرے فلمساز سے ملنے اور انہیں اپنے فوٹو دینے سے بھی منع کر دیا ہے۔

عامر خان جو رول فلم میں کرتے ہیں وہی وہ اپنی اصل زندگی میں بھی برقرار رکھتے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ اسین تمل فلموں کی اداکارہ ہیں اور گھجنی ان کی پہلی ہندی فلم ہے عامر نہیں چاہتے کہ ان کی فلم ریلیز ہونے سے قبل اسین کو بالی وڈ دنیا جانے۔ ویسے بے بی ایک بات بتادیں آپ کو، عامر سے آپ جیت نہیں سکیں گی اس لیے جیسا استاد کہتے ہیں ویسا ہی کیجئے۔

راحت کا دل کبڈی
پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا دل کبڈی کھیلنے کے لیےکر رہا ہے۔ ہے نا بے تکی بات لیکن حقیقت یہ ہے کہ فلم دل کبڈی میں اداکارہ سوہا علی خان نے گلوکار راحت سے فرمائش کی کہ وہ اس فلم میں صرف موسیقی اور آواز دینے کے بجائے فلم کے پردے پر بھی نظر آئیں اور راحت بہت مشکل کے بعد راضی ہو ہی گئے۔

کرن کے لیے
بیوی کرن راؤ کے لیے عامر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اپنی فلم تارے زمیں پر کی آسکر کی تشہیر کا کام چھوڑ کر لاس اینجلس سے رات ممبئی پہنچے کیونکہ ان کی بیوی کرن کی سالگرہ تھی اور اس روز سالگرہ کے تحفے کے طور پر عامر نے فلم میں ایک چھوٹا سا رول بھی کرنا منظور کر لیا۔ اب وہ کرن کی فلم ’دھوبی گھاٹ ‘میں پرتیک ببر کے ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔

ایش کا ہالی وڈ

ایشوریہ رائے کے بالی ڈریم

ایشوریہ رائے کی ہالی وڈ فلم پنک پینتھر ٹو نمائش کے لیے تیار ہے لیکن اس فلم کی تشہیر کے پروموز سے ایش غائب ہیں۔ فلم کے پہلے پروموز میں ایش کہیں نظر ہی نہیں آتی ہیں۔انہوں نے فلم کا دوسرا پرومو بھی جاری کیا جس میں ایش کی صرف ایک جھلک دکھائی دیتی ہے۔ایش کو کوئی مشورہ کیوں نہیں دیتا کہ بھئی بالی وڈ فلموں میں انہیں کیا کوئی کم توجہ ملتی ہے کہ وہ ہالی وڈ فلموں کی طرف دوڑ لگاتی ہیں۔ بے بی وہ ہالی وڈ ہے ایک بھی ناکام فلم آپ کو زمین پر لا پٹکتی ہے آپ نے تو کئی فلاپ فلمیں دی ہیں۔

بہار کے لیے تین کروڑ روپے
فرحان اختر اور ان کے راک آن بینڈ جس میں سیف علی خان بھی شامل تھے۔ بہار کے سیلا ب سے متاثرہ افراد کے لیے کنسرٹ کے دوران تین کروڑ تیس لاکھ روپے جمع کر لیے ہیں اور اب اسے لے کر راک آن ٹیم اکیس نومبر کو بہار پہنچے گی۔

چینی شلپا

شلپا کےلیے بالی وڈ میں کام کم ہے اس لیے اب چینی فلم میں کام کریں گی

غیر ملکی فلموں میں کام کرنے سے شاید بالی وڈ اداکارائیں فخر محسوس کرتی ہیں اسی لیے تو تقریبا ہر اداکارہ نے اپنے سکریٹریز کو اس کام پر لگا دیا ہے ایسے میں شلپا شیٹی کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں ویسے وہ لندن اور امریکہ میں مشہور ہو ہی چکی ہیں۔ خیر بات ہو رہی ہے غیر ملکی فلم میں کام کرنے کی اور شلپا نے چین کی ایک فلم ’دی ڈسائر‘ میں چینی اداکار زیاں یو کے ساتھ فلم سائن کر لی ہے۔ فلم انگلش میں بنے گی لیکن چینی زبان میں ڈب کی جائے گی۔ ہالی وڈ نہ سہی چینی ہی سہی۔
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
ملکہ شہراوتبالی وڈ ڈائری
ملکہ مان گئیں، کرینہ کا پیاراور ریتک کا لوسین
بالی وڈ کارکن ہڑتال پر
امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھی ہڑتال میں شامل
امیتابھ بچنبالی وڈ ڈائری
امیتابھ کی ٹوپی، مدھر کی ناراضگی
عامر خانبالی وڈ ڈائری
عامر خان اور قطرینہ ریس میں سب سے آگے
پرینکابالی وڈ ڈائری
اس میں بیچاری پرینکا کا کیا قصور؟
بی آر چوپڑہفرزندِ لاہور
بی آر چوپڑہ آخری دم تک لاہور کو نہ بھلا سکے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد