 | | | سلم ڈاگ ملینر کے لیے آے آر رحمان کو بیسٹ موسیقی کار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ |
شاہانہ آغاز کیا آپ جانتے ہیں کہ لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ فنکشن کا آغاز کیسے ہو گا؟ خبریں ہیں کہ گلزار کے لفظوں سے پروئے گیت ، اے آر رحمن کی سحر انگیز موسیقی کو اپنی آواز دینے والے سکھوندر سنگھ سٹیج پر ’جے ہو۔۔۔‘ گیت گا کر اس اکاسویں اکادمی ایوارڈ کی تقریب کا آغاز کریں گے۔ ہندستانی فلمی صنعت کے لیے یہ باعث فخر مقام ہے کہ آخر کار ان کے فنکاروں کو ہالی وڈ فنکاروں کی محفلوں میں وہ مقام مل گیا جس کے لیے انہوں نے برسوں محنت کی تھی۔ گلزار، رحمٰن اور سکھوندر کا رول اپنی جگہ لیکن ڈینی بوئل کو کیسے بھول سکتے ہیں، اگر وہ نہ ہوتے تو ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ جیسی فلم ہی نہ بنتی اور بالی وڈ کو یہ موقع نہ مل پاتا۔ کامیابی کا راز ’روحانیت ‘ آسکر اکادمی ایوارڈ میں نامزدگی کے بعد عالمی پہچان حاصل کر چکے نامور موسیقار اللہ رکھا رحمٰن یعنی اے آر رحمٰن کا کہنا ہے کہ ان کی موسیقی میں جو ’سحر‘ ہے جسے لوگ پسند کرتے ہیں، وہ اس لیے کہ وہ روحانیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لیے اس کا اثر لوگوں کے دل و دماغ پر ہوتا ہے۔ لوگ یقین کریں یا نہ کریں لیکن رحمٰن جی آپ کی موسیقی سننے کے بعد شاید نہیں بلکہ یقیناً آپ کا جواز درست ہے۔ ویسے جو نہیں جانتے انہیں ہم بتادیں کہ رحمٰن جب نو برس کے تھے تب اپنے پورے خاندان کے ساتھ مذہب بدل کر اسلام اپنا لیا تھا، اور آج بھی وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں۔ صوفیوں سے انہیں بے حد لگاؤ ہے۔ عامر اور ڈینی ساتھ میں ؟ فلم سلم ڈاگ ملینیئر کی پارٹی میں جب لوگوں نے عامر خان کو دیکھا تو انہیں یقین نہیں آیا۔عامر کی فلم آسکر ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھی۔لیکن عامر خوش دلی کے ساتھ پارٹی میں ہنس رہے تھے۔ وہ تو ٹھیک ہے لیکن اہم بات تو یہ تھی کہ عامر ڈینی بوئل کے ساتھ ایک دو نہیں پورے تین گھنٹے گفتگو کرتے رہے۔ اب دونوں میں کیا باتیں ہوئیں یہ ہمیں نہیں پتہ حالانکہ آپ کے لیے ڈائری لکھنے کے لیے کبھی کبھی ہم لوگوں کی چھپ چھپ کر باتیں سن لیتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہم چوک گئے۔ خیر قیاس یہ لگایا جارہا ہے کہ دونوں شاید مستقبل میں ایک ساتھ فلم میں کام کریں؟ چلیے اپنی فنگرز کراس رکھیے۔
 | | | عامر خان کو انڈسٹری میں پرفکیشنسٹ کہا جاتا ہے۔ |
مکی اب بالی وڈ فلم میں اگر مستقبل میں آپ بہت سارے ہالی وڈ سٹارز کو بالی وڈ فلموں میں دیکھیں تو چونکیے مت کیونکہ اب تو اس کی راہیں ویسے بھی استوار ہو گئی ہیں۔ خبر ہے کہ فلمساز ودھو ونود چوپڑہ اپنی فلم ’بروکن ہورسیس‘ میں ہیرو کے کردار کے لیے بہترین اداکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر چکے اداکار Mickey Rourke کو سائن کر چکے ہیں۔ نیا انداز اگر آپ گھر سے نکلیں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے رکشہ لیں لیکن پھر رکشہ والا آپ سے کرایہ وصول کرنے کے بجائے آپ کا شکریہ ادا کرے تو آپ کو شاید لگے کہ یا تو یہ پاگل ہے یا پھر آپ کے کہیں پر تو نہیں نکل آئے۔ لیکن گھبرائیے مت، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی ’حادثہ‘ ہو تو سمجھ جائیےگا یہ آپ کا ’لک بائے چانس‘ تھا جس کی وجہ سے آپ کو یہ رکشہ مل گیا۔ ہدایت کار زویا اختر نے شہر کے ایسے دس رکشوں کا انتخاب کیا ہے جو ان کی فلم ’لک بائے چانس‘ کی تشہیر کے لیے یہ آئیڈیا اپنا رہے ہیں۔ واہ کیا انداز ہے تشہیر کا۔  | | | شاہ رخ خان کی آنے والی فلم لک بائی چانس ہے۔ |
بالوں کی دُھلائی کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نہیں چاہتے کہ دوسرے اداکاروں کی طرح وہ گنجے ہو جائیں اس لیے وہ۔۔۔ کیا کرتے ہوں گے، قیاس لگائیے؟ اچھے سے اچھا شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال۔۔۔؟ یہ تو سببھی کرتے ہیں، پھر بھی وہ گنجے ہو رہے ہیں؟ ہم بتاتے ہیں کہ شاہ رخ کی گھنی زلفوں کا راز کیا ہے؟ خان جب بھی کسی گاؤں یا شہر سے باہر شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو وہاں کے بھاری پانی کے بجائے وہ منرل واٹر سے اپنے بال دُھلتے ہیں۔۔۔۔ کنگنا کی پرستار کنگنا رناوت کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آیا جب کسی نے کہا کہ بھارتی نائب صدر حامد انصاری کے گھر سے ان کے لیے فون ہے۔ کنگنا دہلی میں اپنی فلم ’راز ٹو‘ کی تشہیر کے لیے گئی تھیں کہ انہیں نائب صدر کی بیوی سلمیٰ نے فون کرکے اپنے گھر عشائیہ کے لیے مدعو کیا اور کہا کہ وہ کنگنا کی بہت بڑی پرستار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ کنگنا کو اس سے بڑا پرستار آج تک کوئی نہیں ملا ہوگا۔ ممی کا رول تنوجہ اپنی بیٹی کاجول کے ساتھ لاس اینجلس پہنچ گئیں۔ فلمساز کرن جوہر اپنی فلم ’مائی نیم اِز خان‘ بنا رہے ہیں اور شاہ رخ کے ساتھ کاجول ہیروئین ہیں۔ تنوجہ کا اس فلم میں کوئی کردار نہیں ہے لیکن وہ کاجول کے ساتھ امریکہ پہنچ گئیں۔ آپ نے یہ سنا تو ہوگا نہ کہ فلمی ہیروئینز کے ساتھ ان کی ممیاں بھی سیٹ پر پہچچنتی ہیں اور فلم کے پروڈیوسر کو ہیروئین کے ساتھ ان کی ممی کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ تنوجہ نے ایک قدم آگے بڑھ کر کرن سے کہا کہ وہ ان کی بیٹی کے رول کی لمبائی بڑھائے کیونکہ فلم زیادہ تر شاہ رخ خان کے گرد ہی گھومتی ہے۔ اب سننے میں آیا ہے کہ کرن نے ممی کا لحاظ کیا اور۔۔۔ بقیہ فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔۔۔۔
 | | | کنگنا رناوت کو فیشن فلم کے بعد کافی ستائش حاصل ہوئی ہے۔ |
بلاک بسٹر فلم آپ نے سنا ہی ہوگا کہ کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’چاندنی چوک ٹو چائنا‘ بری طرح فلاپ ہوگئی۔ اس خبر نے ہمیں اتنا شاک نہیں پہنچایا جتنا اس فلم کے ہدایت کار نکھل ایڈوانی کے جواب نے۔۔۔ آپ کو پتہ ہے کہ فلم فلاپ ہونے پر نکھل نے کیا کہا؟ انہوں نے کہا کہ فلم بنانے کے دوران وہ سمجھ رہے تھے کہ وہ ایک ’بلاک بسٹر‘ فلم بنا رہے ہیں! عامر کی نئی فین عامر کے پرستاروں میں ایک نیا نام جڑ گیا ہے۔ جی ہاں، سلمان کی گرل فرینڈ قطرینہ کیف کو فلم ’گھجنی‘ میں عامر خان کا کسرتی جسم بہت پسند آیا۔ ہمیں پتہ نہیں کہ سلمان کو یہ سن کر کیسا لگا لیکن عامر نے فوراً کہا کہ انہیں اپنے سے زیادہ سلمان اور جان ابراہام کا کسرتی جسم پسند ہے۔ کیٹ بے بی، اب آپ کیا کہیں گی؟ |