BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 January, 2009, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دریا دل اکشے اور گجھنی کا ریکارڈ

اکشے کمار
اکشے کی فلم سنگھ از کنگ باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی
دریا دل اکشے
کھلاڑی اکشے کمار کا انداز ہی نرالا ہے۔سکرین ایوارڈ فنکشن میں جب انہیں اپنی زندگی کا پہلا ایوارڈ دیا جا رہا تھا تب انہوں نے جو اعلان کیا اس نے سب کو حیران کر دیا۔ اکشے نے ایوارڈ لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس ایوارڈ کے اصلی حقدار وہ نہیں بلکہ عامر خان ہیں کیونکہ انہیں اپنی فلم سنگھ از کنگ سے زیادہ گھجنی میں کیا گیا عامر کا کردار اچھا لگا ہے۔

عامر نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے۔ حیرت انگیز نا۔۔۔فلم انڈسٹری کے اس دور میں جب لوگ کثیر رقوم دے کر ایک دوسرے کا ایوارڈ خریدتے ہیں اکشے نے اسے عامر کے نام سے منسوب کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ’ کنگ‘ ہیں۔

گھجنی کا ریکارڈ
عامر کی فلم گھجنی نے فلم انڈسٹری میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ دو ہفتوں میں دو سو کروڑ روپے کا بزنس! بزنس پنڈت حیران ہیں کیونکہ فلم پر تبصرہ کرنے والے صحافیوں نے تو اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیا تھا۔ ہر کسی نے کہا اس فلم میں غیر ضروری طور پر تشدد دکھایا گیا ہے۔

جب باکس آفس کی آمدنی کا ریکارڈ دیکھا گیا تو فلم نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ اپوزیشن پارٹیاں (وہ اداکار جو خود کو عامر سے اچھا مانتے ہیں) اب یہ کہہ کر اپنی جھینپ مٹا رہی ہیں کہ یہ سب عامر کی پبلسٹی تیکنیک کے نتیجے میں ہوا ہے۔

تو بھیا آپ کو کس نے روکا تھا اور آپ نے اس طرح کی تیکنیک کیوں نہیں اپنائی؟ اگر صرف فلم کی تشہیر کی ہی فلم کی کامیابی کی وجہ بن سکتی ہے تو پھر شاید آج کل بالی وڈ کی نوے فیصد فلمیں فلاپ ہی نہ ہوں ؟ کیا خیال ہے آپ کا۔

گھجنی فلم شائقین کو بے حد پسند آرہی ہے

اور جب کرینہ نے۔۔۔۔۔
کرینہ کپور نے سکرین فلم ایوارڈ میں رقص کرنے سے آخری لمحہ پر انکار کر دیا۔ کسی نے کہا کہ کرینہ نے شادیوں اور نئے سال کی پارٹیوں میں سٹیج پر رقص کرنے سے انکار کر دیا تھا شاید اس لیے۔۔۔۔نہیں بھئی۔۔۔اندر کی بات یہ ہے کہ جب کرینہ کو پتہ چلا کہ انہیں قطرینہ، پرینکا دیپکا اور بپاشا کے ساتھ سٹیج پر رقص کرنا ہے۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ اول نمبر کی ہیروئین ہیں اس لیے وہ کسی اور کے ساتھ کس طرح سٹیج پر آسکتی ہیں؟

قطرینہ کی ضد
بات کرینہ کپور تک نہیں تھمی۔ قطرینہ بھی ناراض تھیں۔وہ اپنی ضد پر اڑی رہیں کہ وہ ایک ساتھ سٹیج پر نہیں آنا چاہتی ہیں تو سب سے آخر میں آئیں گی۔ شو کے منتظمین بیچارے پریشان کیونکہ پرینکا کا کہنا تھا کہ وہ آخر میں سٹیج پر آئیں گی۔ سٹیج کے پیچھے کے اس ہنگامہ کے دوران آخر کار پرینکا کو ہار ماننی پڑی۔۔۔۔۔

ملکہ فاروق عبداللہ کی پسند
جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا ہے ہمیں بھی اس وقت شدید حیرت ہوئی جب ہم نے سنا کہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے اپنے طرف سے دیے گئے عشائیہ میں ملکہ شیراوت کو مدعو کیا۔

اس عشائیہ میں فلمساز یش چوپڑہ ، ودھو ونود چوپڑہ استاد امجد علی، گلوکار طلعت عزیز وغیرہ بھی موجود تھے لیکن اس دعوت میں ملکہ کے علاوہ کوئی اور اداکارہ مدعو نہیں تھیں۔عبداللہ نے ملکہ کو جموں کشمیر آنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔ملکہ اس اعزاز کے ساتھ خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کر رہی ہیں۔

بالی وڈ کی ہیروئنوں میں قطرینہ کیف کو نمبر ون کی دعوے دار مانا جارہا ہے

سال کی پہلی فلاپ فلم
یہ بہت ہی آسان سا سوال ہو گا ہر اس فلمی ناظر کے لیے جو فلموں میں دلچسپی رکھتا ہو کہ اس سال کی پہلی سب سے بڑی فلاپ فلم کون سی ہے۔جی ہاں آپ ٹھیک سمجھے ’چاندنی چوک ٹو چائنا‘ فلم اس بری طرح ٹھپ ہوئی کہ سارے ملٹی پلیکس نے اپنے یہاں سے فلم نکالنی شروع کر دی۔ بیچارے پروڈیوسر پریشان ہیں۔

ٹی وی میزبان اور اداکار شیکھر سمن نے تو اتنا تک کہہ دیا کہ اکشے کو اتنی خراب فلم کرنے کے لیے اپنے پرستاروں سے معافی مانگنی چاہیئے۔۔۔۔اکشے ذرا سنبھل کر، اس طرح کی فلموں کے بل بوتے پر آپ انڈسٹری کے خانوں سے ٹکر تو نہیں لے سکتے نا!

ساجد کا بائیکاٹ؟
سکرین فلم ایوارڈ پروگرام میں میزبان اور فلمساز ساجد خان کی میزبانی پر جو تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے اس نے فلم انڈسٹری میں ایک تازہ بحث چھیڑ دی ہے۔

ہدایت کار آشوتوش گواریکر نے تو ساجد خان کو سٹیج پر ہی’شٹ اپ‘ کر دیا اور ساجد نے اس کے جواب میں کہا کہ ’کسی کا باپ انہیں خاموش کرانے کی ہمت نہیں رکھتا‘ کہہ کرماحول کو بے مزہ کر دیا۔

اب انڈسٹری میں یہ چرچا ہے کہ کیا مزاح کی آڑ میں ساجد خان کو اس طرح لوگوں کی تضحیک کرنے کاحق حاصل ہے؟ خبریں ہیں کہ اب فلمسازوں کے ایک گروپ نے یہ طے کر لیا ہے کہ وہ ساجد کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ کچھ کا یہ ماننا ہے کہ کسی بھی ایوارڈ فنکشن میں وہ سکرپٹ پڑھے بغیر شریک نہیں ہوں گے۔

مندی کا اثر
خبریں ہیں کہ عالمی مندی کی ہی وجہ سے امیتابھ بچن کی فلمی کمپنی اور انیل امبانی کی ریلائنس کمپنی کے فیچر فلمیں اور ٹی وی سیرئیل بنانے کے پندرہ بلین روپے کے معاہدے کو ختم کر دیا گیا۔ ریلائنس کمپنی نے دیگر فلمسازوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی تکمیل میں ’ کوسٹ کٹنگ‘ کریں۔

رشدی کی پسند عمران خان
ناول نگار سلمان رشدی کو عمران خان بہت پسند ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ناول ’مڈ نائٹس چلڈرن‘ پر بننے والی فلم کے ہیرو کا کردار عمران خان کریں۔ اس کے لیے انہوں نے فلمساز دیپا مہتہ سے گزارش بھی کی ہے۔

پرینکا کا بوسہ
آخر کار پرینکا چوپڑہ نے پردے پر بوسہ دینے کے لیے حامی بھر ہی لی۔پرینکا نے اپنے بہت ہی ’قریبی دوست ‘ہرمن بویجا کو فلم’لو سٹوری دو ہزار پچاس‘ میں بوسہ دینے سے انکار کر دیا لیکن پرینکا کو وشال بھرواج کی فلم ’کمینے‘ میں آپ شاہد کو بوسہ دیتے دیکھ سکیں گے۔

عامر خانبالی وڈ ڈائری
ڈیڑھ ہزارعامرخان اور سٹارز کے لکی نمبر
کونکنا سین بالی وڈ ڈائری
کرینہ کی بدقسمتی اور ہم جنس پرست کونکنا
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
کرینہ کا وعدہ اور نئی رومانٹک جوڑی
بی آر چوپڑہفرزندِ لاہور
بی آر چوپڑہ آخری دم تک لاہور کو نہ بھلا سکے
عامر خانبالی وڈ ڈائری
عامر خان اور قطرینہ ریس میں سب سے آگے
ملکہ شہراوتبالی وڈ ڈائری
وادی ميں شوٹنگ، اکشے کا گانا اور بیمار ملکہ
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
اسی بارے میں
بم دھماکوں اور تشدد پر فلمیں
05 September, 2008 | فن فنکار
امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی
11 September, 2008 | فن فنکار
وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار
29 September, 2008 | فن فنکار
پاکستانی فنکاروں کو دھمکی
05 December, 2008 | فن فنکار
شاہ رخ ایک پاور فل شخصیت
22 December, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد