ڈیڑھ ہزار عامر اور دو لاکھ کے باؤنسر! | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیڑھ ہزار عامر ملک کے کئی ملٹی پلیکس سنیماگھروں میں جب لوگ’رب نے بنا دی جوڑی‘ فلم دیکھنے پہنچے تو عامر کی فلم گجنی کے ہیئر سٹائل میں انہیں کئی لوگ نظر آئے۔ پورے ملک میں ڈیڑھ ہزار ایسے ’عامر‘ ملٹی پلیکس کی ٹکٹ کھڑ کیوں سے لیکر سنیما گھر میں ٹکٹ چیکر اور کینٹین بوائے تک عامر کی فلم کی پبلیسیٹی کرتے نظر آئے۔ اور لوگ شاہ رخ کی فلم رب نے بنا دی جوڑی کو بھول کر عامر کی فلم گجنی کی باتیں کرنے لگے۔ عامر پبلیسٹی کا انداز تو نیا اور نرالا ہے لیکن ہمیں ڈر ہے کہ شاہ رخ اسے اچھے انداز میں نہیں لیں گے۔ ارے بھئی آپ نے تو کنگ خان کی حدود میں ہی قدم رکھ دیا۔ تین کروڑ کا گیت
اقتصادی مندی نے بالی وڈ پر اثر ڈالا ہے اس لیے کئی فلموں کا بجٹ متاثر ہوا ہے۔ خبریں یہی ہیں لیکن ہم یقین کیسے کریں کیونکہ ابھی تو سلمان خان کی فلم’ویر‘ کا ایک گیت محبوب سٹوڈیو میں فلمایا گیا جس پر تین کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ فلم کی کہانی بھی سلمان خان نے لکھی ہے۔ سلمان گیت فلمانے پر تین کروڑ روپے لگیں یا چار، لیکن اب ایک ہٹ فلم کی اشد ضرورت ہے، یہ ہم نہیں آپ کے سارے پرستار کہہ رہے ہیں۔ پانچ سو پچپن
کیا آپ جانتے ہیں کہ امیتابھ بچن گیارہ نمبر کو اپنے لیے لکی مانتے ہیں سنجے دت کا لکی نمبر فور فائو فور فائی ہے اور ایشوریہ رائے اور فلمساز فیروز نڈیاڈوالا وہ کرنسی نوٹ جمع کرتے ہیں جس پر سات سو چھیاسی لکھا ہوتا ہے؟ نئے سال کاجشن ممبئی کا خوف
اب تک سنا تھا کہ صرف ملکہ شیراوت ہی ایسی واحد اداکارہ ہیں جو بغیر باؤنسرز کی فوج کےگھر سے نہیں نکلتی ہیں لیکن اب ایک اور ہیروئین نے اسی نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے۔ آپ جانتے ہیں ماڈل لزا لیزارس کو؟ نہیں تو جان جائیے کیونکہ وہ اب سلمان کی فلم’ویر‘ کی ہیروئین بھی ہیں۔ خیر جب وہ ممبئی ایئر پورٹ پہنچیں تو انہوں نے ایئر پورٹ سے باہر نکلنے سے انکار کر دیا۔ وجہ ؟ ان کا مطالبہ تھا کہ پہلے انہیں باؤنسر مہیا کیئے جائیں۔ مرتا کیا نہ کرتا فلمساز نے چار باؤنسرز ایئر پورٹ بھیجے جن کا خرچ دو لاکھ روپے بتایا جاتا ہے تب جا کر میڈم نے ممبئی کی سرزمین پر قدم رکھا۔ جان دی سیکسئیٹ
فلم دوستانہ میں ’ گے‘ کردار نبھاتے ہوئے جان نے صرف انڈروئیر میں جو پوز دیے ہیں اس کی وجہ سے وہ ہم جنس پرستوں کے آئیکون تو بن ہی گئے ہیں اب لندن کی ایشیائی ہفتہ وار میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کے جانب سے انہیں یہ خطاب مل گیا ہے۔ دو فلمیں ایک موضوع اور ایک ہی لوکیشن پاپا کے نقش قدم پر عامر نے سلو کی نقل کی
عامر نے سلمان خان کی نقل کی۔ کسرتی جسم بنانے کے لیے نہیں بلکہ ایک ٹی شرٹ پہنا جس پر لکھا تھا ’بینگ ہیومن ‘ اب آپ کہیں گے اس میں نقل کی کون سی بات ہے ؟ تو ہم بتا دیں کہ سلمان خان یہ ٹی شرٹ ہمیشہ پہنتے ہیں کیونکہ یہی ان کی سماجی تنظیم کا نام ہے جس کے تحت وہ غریبوں کی مالی امداد کرتے ہیں۔ سنجے کی پسند مانیتا کے ہاتھ میں |
اسی بارے میں کونکنا کیوں ہم حنس پرست بننا چاہتی ہیں؟25 November, 2008 | فن فنکار کرینہ کا وعدہ اور نئی رومانٹک جوڑی17 November, 2008 | فن فنکار بالی ووڈ کا ٹائسن، قطرینہ آن ٹاپ27 October, 2008 | فن فنکار وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار29 September, 2008 | فن فنکار لندن میں بالی ووڈ ایکٹنگ سکول 11 September, 2008 | فن فنکار کرشمہ کا ڈر اور ہند پاک محبت08 September, 2008 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری: ڈر ہے کہ مانتا نہیں01 September, 2008 | فن فنکار اکشے کی ماڈلنگ اور سونم کا انکار25 August, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||