BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 August, 2008, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکشے کی ماڈلنگ اور سونم کا انکار

عامر خان (فائل فوٹو)
عامر کو بھارتی حکومت نے سیاحتی مہم میں شامل کیا ہے
اور جب عامر رو پڑے۔۔۔
چنئی میں جنوبی ہند کے نامور فلمساز کے رام چندرن نے جب عامر کی اداکاری ان کی فلمسازی اور ہدایت کاری کی تعریف شروع کی تو عامر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔

رام چندرن نے انہیں اپنے سے بڑا فلمساز کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی اپنی زندگی صرف تجارتی سنیما بنانے میں گزر گئی لیکن عامر نے اتنی سی عمر میں بچوں کے پڑھنے لکھنے کی تکلیف جیسے حساس موضوع پر فلم تارے زمین پر بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ واقعی منفرد ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری نے عامر کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دینے کے لیے مدعو کیا تھا۔عامر نے کے رام چندرن کی بہتر صفحات پر مشتمل اس توصیفی تقریر کو بطور سند اپنے پاس رکھنے کے لیے رام چندرن کے دستخط اس پر لے لیے۔

اکشے ریمپ پر

اکشے کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سنگھ از کنگ ہٹ ثابت ہوئی ہے

اکشے نے اب ماڈلنگ میں بھی بازی مار لی۔ انہیں لیوائز کمپنی کی ایک نئی جینز کا اشتہار انہیں ملا ہے جس میں وہ امریکی نامور ماڈل سائرہ ایس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اکشے اس اشتہار کی لانچ پارٹی کے دوران تشیہری فیشن شو میں غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک بھی کریں گے۔ لگاتار کامیاب فلمیں دینے اور اب تک کے سب سے مہنگے اشتہار کے لیے چنے جانے والے اکشے واقعی یہ ثابت کرنے پر تلے ہیں کہ وہ کنگ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہالی وڈ اور ریلائنس کی جوڑی
’ہیری پوٹر‘ اور ’ہوم الون‘ جیسی ہالی وڈ فلموں کے ڈائریکٹر کرس کولمبس اب ریلائنس کی فلمی کمپنی ’بگ انٹرٹینمنٹ‘ کے لیے فلم ڈائریکٹ کریں گے۔ ویسے یہ فلم ہندی نہیں بلکہ انگریزی میں ہوگی۔ رونی سکریو والا کے سونی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اشتراک اور اب ریلائنس کے اس اقدام سے یہ تو ثابت ہوا کہ بالی وڈ تجارتی سطح پر ترقی کر رہا ہے لیکن اصل خوشی کی بات یہ ہے کہ اب انگریزی فلموں کی نقل کے بجائے کچھ اوریجنل کام ہونے جا رہا ہے۔

لارا کی کھادی کی ساڑیاں
لارا دتہ فلم ’بلو باربر‘ میں اداکار عرفان خان کی بیوی بنی ہیں جوگاؤں میں رہتا ہے اور انتہائی غریب ہے۔ لارا کو اپنے کردار کے لیے ساڑھیاں پہننی تھیں اس لیے انہوں نے فیشن ڈیزائنر نیتا للا نے اپنے لیے ساڑھیاں ڈیزائن کرا لیں۔ لیکن ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب ہدایت کار پریہ درشن نے ان کے لیے پرانی کھادی کی ساڑھیاں خریدیں۔

لارا دتہ سابقہ مس یونیورس ہیں

اور تو اور انہیں فلم میں باقاعدہ چولہا جلا کر لکڑیوں پر کھانا بنانا پڑا، ننگے پیر بھی چلایا گیا۔اب ہمیں یقین ہے کہ گلیمرس لارا کے چہرے پر غربت کا درد حقیقی طور پر جھلکے گا۔

خوش قسمت وپل
وپل شاہ واقعی خوش قسمت ہیں۔اکشے اور قطرینہ کے ساتھ ’نمستے لندن‘ اور ’سنگھ از کنگ‘ جیسی کامیاب اور ہٹ فلمیں دینے کی وجہ سے سلمان خان اور اجے دیوگن کو لے کر بننے والی ’لندن ڈریمز‘ ابھی سیٹ پر بھی نہیں گئی اور اسے ایک سو بیس کروڑ روپے میں خرید بھی لیا گیا۔

چُھٹتی نہیں ہے منہ سے ۔۔۔
ہمارے بالی وڈ سٹارز بیچارے بہت پریشان ہیں اور آج کل بس ایک ہی شعر دہرا رہے ہیں کہ،’چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی‘۔ تاہم اب بات مے کی نہیں سگریٹ کی ہے۔ اجے دیوگن نے جو روزانہ سو کے قریب سگریٹ پھونکا کرتے تھے، سگریٹ نوشی بند کر دی تھی لیکن تین ماہ بعد ہی واپس شروع کر دی۔ عامر خان نے بھی ایک بار سگریٹ نوشی بند کی لیکن پھر شروع۔اسی طرح سلمان ، شاہ رخ اور سنجے دت ہیں۔ہاں یہاں آپ تعریف کر سکتے ہیں آپ چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان کی جنہوں نے ڈاکٹروں کی صلاح کے بعد جو چھوڑی تو آج تک نہیں پی۔

سونم کا انکار

سونمم کی پہلی فلم’سانوریا‘ باکس آفس پر ناکام رہی تھی
سونم نے رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ دونوں کی پہلی فلم سانوریا حالانکہ باکس آفس پر ناکام ہوئی تھی لیکن دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا اب اس کے بعد کئی فلمسازوں نے سونم اور رنبیر کو ساتھ لے کر فلم بنانے کی پیشکش کی لیکن سونم ہیں کہ مانتی ہی نہیں۔

سونم کی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سونم کو کسی بھی فلم کا سکرپٹ اچھا نہیں لگ رہی ہے اس لیے وہ یہ فلمیں قبول نہیں کر رہی ہیں لیکن بے بی خبریں تو یہی ہیں کہ آپ کا رنبیر کے ساتھ فلمیں کرنے سے انکار کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ آپ کی دوستی کو ٹھکرا کر دیپکا کو اپنانا ہے؟

عامر بنے گائیڈ
فلم فنا میں گائیڈ بنے عامر خان کا کردار حکومت کو اتنا پسند آیا کہ اب وہ عامر کو اپنی سیاحت مہم کا نہ صرف چہرہ بنا کر پیش کر رہے ہیں بلکہ اب عامر ٹیکسی رکشہ ڈرائیوروں کو غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ کس طرح پیش آنا ہے اس پر لیکچر دینے کے علاوہ راستہ صاف رکھنا کوڑے کرکٹ کو کہاں پھینکنا ہے اور اپنی تاریخی عمارتوں کو کس طرح محفوظ رکھنا ہے اس پر لیکچر دیں گے۔

شیکھر کا انکار
شیکھر کپور نے ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئیل کی ہدایت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بونی کپور اس سے پریشان ہیں کیونکہ انہوں نے شیکھر کو ہی ذہن میں رکھ کر اس منصوبے کو شروع کیا تھا۔ انہی کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپرہٹ ہوئی تھی۔شیکھر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم ’پانی‘ پر کام کر رہے ہیں اس لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

شاہ رخ خان اور سلمان خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا
قطرینہبالی وڈ ڈائری
قطرینہ کا ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار
کرینہ کپوربالی وڈ ڈائری
کرینہ کا بوسہ اور سری دیوی کا انکار
سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض
سیف علی خانبالی وڈ ڈائری
سیف کی شادی میں رکاوٹ اور عامر کا دم
امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
مقبول فداحسین کی پسند امرتا، پریشان وویک
 پریتی بالی وڈ ڈائری
قطرینہ سب سے پرکشش اور پریتی کا آئٹم نمبر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد