BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 December, 2008, 10:25 GMT 15:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ ایک پاور فل شخصیت

شاہ رخ خان
اب کنگ خان نے دنیا کی پچاس طاقتور شخصیات میں اپنی جگہ بنا لی ہے
آسکر کی امید
آسکر ایوارڈ کے لیے فلموں کو نامزد کرنے والے پینل کے چیف اور ہالی وڈ فلمساز مارک جونسن کو عامر خان کی فلم ’ تارے زمیں پر‘ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے عامر کو فون کر کے ایسی فلم بنانے کے لیے مبارکباد دی۔کیا ہم اسے یہ مان لیں کہ فلم آسکر ایوارڈز کی فہرست میں نامزد ہو جائے گی؟

’پاور فل‘ خان
بالی وڈ کے خانوں نے انڈسٹری میں تو اپنی سلطنت قائم رکھی ہے لیکن اب کنگ خان نے دنیا کی پچاس طاقتور شخصیات میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔امریکی میگزین ’ نیوز ویک‘ نے دنیا کی طاقتور ہستیوں کے ایک فہرست شائع کی ہے جس میں امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوبامہ اگر نمبر ون پر ہیں تو شاہ رخ نے بھی اکتالیسوں نمبر پر جگہ پائی ہے۔بالی وڈ میں کنگ کون ہے اس پر چاہے جتنی بحث چھڑی ہو لیکن شاہ رخ نے ثابت کر دیا کہ وہ اصلی کنگ خان ہیں۔

چک دے
دس فلاپ فلموں اور تقریباً سو کروڑ روپیوں کے نقصان کے بعد اب یش چوپڑہ ایک بار پھر ہدایت کاری کی کمان سنبھالیں گے۔ہمیشہ کامیاب فلمیں دینے والی کمپنی جب فلاپ پر فلاپ فلمیں دینے لگے تو نام کے ساتھ بزنس بھی متاثر ہونے لگا۔بلیک میں اداکاری کا جادو جگانے والی رانی مکھرجی کی دو فلمیں لاگا چنری میں داغ، تارا رم پم فلاپ ہوئیں اور یش بینر نے مادھوری کے ساتھ فلم آجا نچ لے بنائی لیکن مادھوری کا جادو بھی نہیں چل سکا۔ اس کے بعد ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ہدایت کار اور جونئیر چوپڑہ آدتیہ نے ایک بار وہی جادو جگانے کے لیے شاہ رخ کے ساتھ رب نے بنا دی جوڑی بنائی لیکن اس نے بھی کچھ خاص اثر نہیں ڈالا۔نتیجہ ۔۔۔۔۔سینئر چوپڑہ نے اب کمان سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔چلئے اب شاید ہم ایک اچھی فلم کی توقع کر سکتے ہیں۔

سشمیتا سین
صرف دوستی ہے یا کچھ اور بھی

سشمیتا کی دعوت
خبر آئی کہ سشمیتا سین نے اپنے نئے دوست مدثر عزیز کو گھر پر مدعو کیا۔اب اس خبر پر کون چونکے گا۔مدثر تو روز ہی سشمیتا کے گھر جاتے ہیں اس میں نئی کون سی بات ہے؟ ہے بھئی ہے۔ نئی چونکانے والی بات یہ ہے کہ سشمیتا مدثر کے ساتھ ممبئی میں اپنے گھر نہیں بلکہ کولکاتہ میں اپنے والدین کے گھر مدثر کو ان سے ملانے لے گئی تھیں۔سش بے بی کیا ہم اب سمجھ لیں کہ آپ کے یہ چوتھے نمبر کے دوست ، نہیں پانچویں یا ۔۔۔۔۔خیر چھوڑو مدثر کے ساتھ آپ کی دوستی شاید شادی میں بدل جائے!۔۔۔۔۔امید پر دنیا قائم ہے۔۔۔۔۔۔

ریا سین نے کاٹنا سیکھا
ریا سین اب کاٹ سکتی ہیں؟ کسی کو نہیں بلکہ سبزی کو ۔جی ہاں اور وہ اس کے لیے اپنے فلمساز ریتو پورنو گھوش کی شکر گزار بھی ہیں۔’نوکا ڈوبی‘ بنگالی فلم میں ریا نے سبزی کاٹنا ، جھاڑو لگانا اور زمین پر پوچھا مارنا بھی سیکھا ہے۔ویسے ریا جب آپ کی ’ کام والی بائی‘ کسی روز چھٹی کر لےتویہ باتیں آپ کے کام آسکتی ہیں۔

سلمان خان اور قطرینہ کیف
قطرینہ سلمان کی اچھی دوست سمجھی جاتی ہیں
سلمان کا اظہار محبت
سلمان خان نے ایفل ٹاور کے نیچے سیکڑوں لوگوں کے سامنے اپنے قدموں پر جھک کر آخر اظہار محبت کر ہی دیا۔سچ ؟ قطرینہ بہت خوش نصیب ہے۔سب کا یہی تاثر تھا۔۔۔۔لیکن سسپنس اس وقت کھلا جب پتہ چلا کہ سلمان نے قطرینہ کو نہیں اپنی آنے والی فلم ’لندن ڈریمز‘ کی ہیروئین اسین کے ساتھ فلم کے ایک منظر کے لیے یہ شاٹ دیا۔اسین کی دل کی یہ خواہش فلم کے پردے پر تو پوری ہوئی لیکن بیچاری قطرینہ برسوں سے اس منظر کی حسرت دل میں ہی لیے بیٹھی ہیں۔۔۔

پرفیکٹ شوہر
عامر پرفیکٹ فنکار ہی نہیں ایک پرفیکٹ شوہر بھی ہیں تبھی تو اتنی مصروفیت کے باوجود انہوں نے اپنی بیگم کرن راؤ کی فلم دھوبی گھاٹ کی عکس بندی کے دوران تین دن نکالے۔کام اتنا زیادہ تھا کہ کرن کو وہیں قریب ایک فلیٹ لینا پڑا۔عامر نے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار میں ایک فلیٹ کرایہ پر لیا اور اپنی فلم گجنی کی تشہیر کا کام تین دنوں تک بند کیا ، خود کرن کے ساتھ اس علاقے میں رہے۔

ہیرا منڈی میں پاک
سنجے لیلا بھنسالی شاید اس وقت دونوں ممالک کے حالات سے بالکل گھبرائے ہوئے نہیں ہیں اسی لیے تو انہوں نے اپنی فلم ’ہیرا منڈی‘ کے لیے پاکستانی ہیرو عمران عباس کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم لاہور کے ریڈ لائٹ علاقے کی کہانی ہے۔اس کہانی پر پہلے ہی مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ فلم کجرارے بنا رہی ہیں اور اس میں گلوکار اداکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ پاکستانی ٹی وی اداکارہ مونا لیزا ہیں۔

ارجن رام پال
میں باپ نہیں بننا چاہتا

سونم کی چھلانگ
انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے چاہے اب تک ایک فلاپ فلم دی ہو لیکن اس کی جھولی میں بہت سے ستارے جگمگا رہے ہیں۔فلم دلی سکس کے ساتھ اب سونم کا چہرہ انٹرنیشنل برانڈ بن گیا ہے۔جی ہاں وہ لوریل پیرس کمپنی کی کاسمیٹک برانڈ سفیر بن گئی ہیں۔اب تک ایشوریہ رائے اس کی سفیر تھیں لیکن اب ان کی جگہ سونم نے لے لی ہے۔حالانکہ ذرائع کہتے ہیں ایشوریہ رائے کو ہٹایا نہیں گیا ہے اور کمپنی کو ایک نیا تازہ خوبصورت چہرے کی ضرورت تھی اس لیے سونم کا انتخاب کیا گیا لیکن کیا آپ نہیں سمجھ رہے ہیں کہ اب رفتہ رفتہ ایش کی چمک پھیکی پڑتی جا رہی ہے! آپ کو یاد ہے جب نکشتر ڈائمنڈ کے برانڈ سفیر ایش کی جگہ خوبصورت قطرینہ نے لے لی تھی؟

میں باپ بننا نہیں چاہتا
جی ہاں یہ کوئی اور نہیں ارجن رام پال کہہ رہے ہیں حالانکہ حقیقی زندگی میں وہ دو بچوں کے باپ ہیں لیکن فلم کے پردے پر وہ ایسا کوئی رول کرنا نہیں چاہتے اس لیے تو انہوں نے میگھنا گلزار کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی۔ٹھیک تو ہے جب فلم کے پردے پر چالیس سال سے زیادہ عمر کے ہیرو اٹھارہ سال کی کم سن کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوں تو بیچارے ارجن رام پال نے کون سے خطا کی ہے ؟

کونکنا سین بالی وڈ ڈائری
کرینہ کی بدقسمتی اور ہم جنس پرست کونکنا
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
کرینہ کا وعدہ اور نئی رومانٹک جوڑی
سشمیتا سین بالی وڈ ڈائری
بینظیر کے رول میں سشمیتا اور استاد عامر
پرینکابالی وڈ ڈائری
اس میں بیچاری پرینکا کا کیا قصور؟
اسی بارے میں
وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار
29 September, 2008 | فن فنکار
لندن میں بالی ووڈ ایکٹنگ سکول
11 September, 2008 | فن فنکار
کرشمہ کا ڈر اور ہند پاک محبت
08 September, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد