BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 December, 2008, 09:25 GMT 14:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بڑے بجٹ کی فلاپ فلموں کا سال

عامر خان
’گھجنی‘ نے ملٹی پلیکس سنیما کے دور میں ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ قائم کر دیا

بالی وڈ میں سال دو ہزار آٹھ کو اگر بڑے بجٹ کی فلاپ اور بے معنی کامیڈی کی کامیاب فلموں کا سال کہا جائے تو بے جا نہیں ہو گا۔البتہ سال کے آخر میں شاہ رخ کی فلم’رب نے بنا دی جوڑی‘ نے اگر انڈسٹری کو تھوڑا سنبھالا تو وہیں عامر خان کی’گھجنی‘ نے ریکارڈ توڑ بزنس کی ابتداء کر دی۔

اس سال ایسی کوئی فلم ناظرین نہیں دیکھ سکے جسے کہا جائے کہ وہ ایک اچھی تخلیقی فلم تھی۔ دو سو سے زیادہ فلمیں بنانے والی اس بھارتی فلمی صنعت کے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے۔

شاہ رخ خان کی اس برس ایک فلم ہی کامیاب ہو سکی

اس سال جہاں کروڑوں روپے سے بننے والی فلمیں درونا ، لو سٹوری دو ہزار پچاس، قرض، ٹشن ، گاڈ تسی گریٹ ہو ، تھوڑا پیار تھوڑا میجک اور یوراج بری طرح فلاپ ہوئیں وہیں اے ویڈنیسڈے ، ویلکم ٹو سجن پور اور رام گوپال ورما کی ' پھونک جیسی چھوٹے بجٹ کی فلمیں حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔

اکشے کمار کی فلمیں ہمیشہ باکس آفس پر کامیاب رہتی ہیں لیکن اس سال ان کی فلم ’ٹشن‘ فلاپ ہو گئی البتہ بے معنی کامیڈی کے باوجود اکشے کی ’سنگھ از کنگ‘ اور اجے دیوگن کی ’گول مال ریٹنز‘ نے اچھا بزنس کیا۔

شاہ رخ خان کے لیے یہ سال کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا ان کا ٹی وی شو’ کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘ ، تقریباً فلاپ ہی تھا لیکن سال کے آخر میں ان کی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ باکس آفس پر کامیاب رہی۔

سلمان خان کے لیے پورا سال فلاپ فلموں کا تھا۔ان کی اس سال کئی فلمیں آئیں لیکن سب باکس آفس پر منہ کے بل ڈھیر ہو گئیں۔گاڈ تسی گریٹ ہو ، یوراج ، اور ہیلو فلاپ ثابت ہوئیں البتہ’ہیروز‘ کی کہانی کو جس میں سلمان خان کے ساتھ پریتی زنٹا ،سنی دیول اور بابی دیول تھے کچھ حد تک لوگوں نے پسند کیا۔

’جانے تو یا جانے نہ‘ ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی

سلمان خان کا ٹی وی شو ’دس کا دم‘ البتہ لوگوں میں کافی مقبول ہوا اور اس برس صرف یہی کامیابی سلمان کی جھولی میں آئی ہے۔

ابھیشک کی ’درونا‘ جس سے صرف ابھیشیک ہی نہیں ان کے پاپا یعنی امیتابھ بچن کو بھی بہت امیدیں تھیں، سپر فلاپ فلم ثابت ہوئی لیکن جان ابراہام کے ساتھ ان کی فلم ’دوستانہ‘ نے اچھا بزنس کیا۔ کرن جوہر پروڈکشن کمپنی کی اس فلم نے فلمی دنیا میں ’ہم جنس پرستی‘ کے موضوع کو ایک اچھے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔

اس سال عامر خان کے بھانجے عمران خان نے نئے ہیرو کے زمرے میں اچھا آغاز کیا۔ ان کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ بےحد مقبول ہوئی۔ کالج طلباء اور جوانوں میں اس کے نغمے آج بھی بے حد مقبول ہیں۔

اے آر رحمان نے بطور موسیقار اپنی چھاپ چھوڑ۔ ان کی منفرد موسیقی کی وجہ سے انہیں ان کی فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ کی موسیقی پرگولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس برس مدھر بھنڈارکر کی فلم ’فیشن‘ ، فرحان اختر کی فلم ’راک آن‘ اور عمران ہاشمی کی فلم ’جنت‘ کا ذکر نہ کیا جائے تو ناانصافی ہو گی۔ مدھر سے جتنی توقعات تھیں فلم اس درجہ کی نہیں تھی پھر بھی موضوع اچھا تھا۔ فرحان اختر نے ہدایت کاری اور اداکاری میں تو اپنا لوہا منوا لیا تھا لیکن ان کا ایک نیا فن سامنے آیا اور وہ تھا گلوکاری کا۔ ان کی آواز اور انداز کو بہت پسند کیا گیا۔

سلمان خان کا جادو تو نہ چلا مگر قطرینہ کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا

ان چند فلموں کو اگر الگ کریں تو سارا سال بے جان اور فلاپ فلموں کے بعد دسمبر میں شاہ رخ کی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ نے باکس آفس پر ہنگامہ مچایا۔ فلموں کے تجارتی تجزیہ نگار امود مہرہ کے مطابق ’رب نے بنا دی جوڑی نے‘ ہندستان اور غیر ممالک میں نوے کروڑ روپے کا بزنس کیا لیکن فلم ’گھجنی‘ نے اس سال باکس آفس پر ریکارڈ قائم کر دیا۔

عامر خان کی فلم ’گھجنی‘ ایک ایسی فلم ثابت ہوئی جس نے ملٹی پلیکس کے دور میں ابتدائی بکنگ کی تاریخ قائم کر دی۔ ستر فیصد سے زائد ٹکٹ پہلے سے بک کر لیے گئے تھے۔اس لیے یہ رقم چار گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس فلم کے لیے عامر نے تشہیر کا نیا انداز اپنایا انہوں نے اپنے کسرتی جسم اور اپنے ہیئر سٹائل کو اس انداز میں پبلسٹی دی کہ بیشتر تشہیری کمپنیوں نے انہیں اپنا استاد مان لیا۔

بڑے بڑے بالی وڈ ستاروں کے لیے یہ سال فلاپ رہا۔ رانی مکھرجی کی تمام فلمیں فلاپ ہوئیں۔ امیتابھ بچن بھی اپنی فلموں کے ذریعہ کوئی چھاپ چھوڑنے میں ناکام ہی رہے۔ایشوریہ رائے کی فلم جودھا اکبر کامیاب رہی لیکن ان کے ہاتھ سے کئی بڑے اشتہار چلے گئے البتہ قطرینہ کیف اور کرینہ کپور کو اس سال کی کامیاب اداکارائیں کہا جا سکتا ہے۔ عامر اور شاہ رخ کے بعد انیل کپور کی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کی کامیابی نے ان کے سر پر تاج رکھا ہے۔

اکشے کمار فلم ’سنگھ از کنگ‘ کے ایک منظر میں

پوری دنیا میں آئے اقتصادی بحران سے بالی وڈ بزنس بھی بچ نہ سکا۔ کئی بڑی فلمی کمپنیوں نے اپنے کئی بڑے منصوبے بند کر دیے۔ ایکتا کپور نے سنجے دت کی کمپنی کے ساتھ بنائی گئی دو فلموں’ کڈنیپ‘ اور ’ای ایم آئی‘ کے فلاپ ہونے کے بعد پانچ سو کروڑ کا معاہدہ توڑ دیا جبکہ کئی بڑے ستاروں نے اپنی فیس میں کٹوتی کا اعلان کیا۔

اس سال بے جان سی فلموں کے بعد آئندہ برس چند اچھی فلمیں قطار میں ہیں جن میں اکشے کی ’چاندنی چوک ٹو چائنا‘، ’بلیو‘، ’ایٹ بائی ٹین‘ اور ’دے دھنا دھن ہیں۔ عامر خان کو چند برسوں سے دسمبر مہینہ ہی پسند آتا ہے اس لیے بھی تو آئندہ برس ایک بار پھر وہ اپنی فلم ’ تھری ایڈئٹس‘ کو دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کریں گے البتہ شاہ رخ خان کی اپنی فلم’بلو باربر‘ اور کرن جوہر کمپنی کے ساتھ ’مائی نیم از خان‘، سلمان کی ’وانٹڈ ڈیڈ اور الائیو‘ کے بعد ’لندن ڈریمز‘ سے ان کے پرستاروں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

دنیا میں ہندستانی فلمی صنعت کا اپنا ایک مقام ہے اور اسے ہر برس سب سے زیادہ فلمیں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔تجارتی نقطہ نظر سے بھی اس انڈسٹری کو ایک درجہ حاصل ہے اس کے باوجود فلاپ فلمیں ہی ناظرین کی جھولی میں آتی ہیں۔ مہرہ کے مطابق آئندہ برس تجارتی نظریہ سے تو بہتر ثابت ہو گا لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ فلمساز تیکنیکی جدیدیت کے ساتھ فلم کی سکرپٹ اور کہانی پر کچھ زیادہ زور دیں تو شاید کم بجٹ کے ساتھ ناظرین صحیح معنوں میں تفریح کا لطف اٹھا سکیں۔

عامر خانبالی وڈ ڈائری
ڈیڑھ ہزارعامرخان اور سٹارز کے لکی نمبر
کونکنا سین بالی وڈ ڈائری
کرینہ کی بدقسمتی اور ہم جنس پرست کونکنا
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
کرینہ کا وعدہ اور نئی رومانٹک جوڑی
بی آر چوپڑہفرزندِ لاہور
بی آر چوپڑہ آخری دم تک لاہور کو نہ بھلا سکے
عامر خانبالی وڈ ڈائری
عامر خان اور قطرینہ ریس میں سب سے آگے
ملکہ شہراوتبالی وڈ ڈائری
وادی ميں شوٹنگ، اکشے کا گانا اور بیمار ملکہ
فائل فوٹوبالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
اسی بارے میں
بم دھماکوں اور تشدد پر فلمیں
05 September, 2008 | فن فنکار
امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی
11 September, 2008 | فن فنکار
وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار
29 September, 2008 | فن فنکار
پاکستانی فنکاروں کو دھمکی
05 December, 2008 | فن فنکار
شاہ رخ ایک پاور فل شخصیت
22 December, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد