BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 September, 2004, 11:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیرس: سڑکوں کے نیچے کیا ہے؟

خفیہ سنیما
پیرس کے نیچے سرنگوں کا جال بچھا ہوا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے ایک عجیب دریافت کی ہے۔ شہر کے ایک عجائب گھر کے نیچے ایک پوری طرح سے کام کرنے والا سنیما دریافت کیا گیا ہے۔

بجلی سے چلنے والے اس سنیما میں ایک ’بار‘ یا شراب خانہ بھی ہے۔

پیرس کی زمین کے نیچے سینکڑوں میل لمبی خفیہ سرنگیں ہیں جو لاطینیوں نے ایک سے دوسری جگہ شہر کی تعمیر کے لیے پتھر لے جانے کے لیے بنائی تھیں۔

1700 کی صدی میں پیرس کے باشندوں نے ان سرنگوں کو مرنے والوں کی آخری آرام گاہ بنا دیا تھا مگر آج کل ان سرنگوں کا استعمال ایک نئے طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

ان سرنگوں میں جانے کے لیے ایک قانونی دروازہ ہے جو کہ پلیس ڈنفر روشیرو پر واقع ہے اور پیرس میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ان سرنگوں میں اپنی خفیہ دنیا بسا رکھی ہے۔

ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہیں فن کار پیٹرک الک جن کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر واقع یہ خفیہ سنیما صرف ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیرس کی سڑکوں کے نیچے ایک الگ ہی دنیا بسی ہوئی ہے اور جس گروہ نے یہ سنیما بنایا ہے اس جیسے بہت سارے گروہ پیرس کی سڑکوں اور گلیوں کے نیچے سرگرم ہیں۔

مسٹر الک کا کہنا ہے کہ یہ مہم 1980 کی دہائی میں شروع ہوئی تھی اور تب سے ان سرنگوں میں ناچ گانے کے جشن اور فن کاروں کی نمائشیس منعقد کی گئیں ہیں۔ اب تک یہ دنیا بالکل خفیہ تھی۔

حال ہی میں ایک تربیتی مہم کے دوران پیرس کی پولیس کو اس خفیہ سنیما کا پتا چلا۔ اس کے دروازے پر ایک کیمرہ لگا ہوا تھا اور اندر شراب کی بوتلیں اور کچھ پرانی فلموں کی نقلیں تھیں۔

جب پولیس وہاں دوبارہ گئی تو انہیں ایک پرچہ ملا جس پر لکھا تھا :’ہمیں ڈھونڈنے کی کوشش نہ کرنا‘۔

مسٹر الک کا کہنا کہ حفاظتی لحاظ سے ان سرنگوں کے باشندوں کو پولیس خطرہ نہیں مانتی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد