پارلیمان میں تشدد: دو راہب زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی پارلیمان میں حکمران جماعت کے ارکان نے مبینہ طور پر بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے دو راہبوں کے ساتھ مار پیٹ کر کے انہیں زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ سری لنکا کی پارلیمینٹ کے اندر پیش آیا جہاں راہبوں کو مارا پیٹا گیا۔ زخمی ہونے والے راہبوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب حکمران جماعت فریڈم الائنس کے اراکینِ پارلیمان نے ایک راہب اکمیمانا کے حلف کے موقع پر بلند آواز میں بولنا شروع کر دیا۔ جب حزبِ اختلاف کے راہب نے احتجاج کو نظر انداز کیا تو لڑائی شروع ہوگئی اور دوسرے راہب بھی زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جولائی کی بیس تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحاد کو امید تھی کہ راہب ان کی پارٹی کا ساتھ دیں گے کیونکہ انہیں اب بھی سادہ اکثریت ثابت کرنے کے لئے چھ ارکان کی حمایت درکار ہے۔ تاہم جب انہیں راہبوں سے حمایت نہ مل سکی تو صورتِ حال بگڑ گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||