کولمبو دھماکہ میں چار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں چار افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب انتہائی حساس علاقے کے تھانے میں تفتیش کے لیے لائی گئی عورت نے جسم سے بندھے بارود سے خودکش دھماکہ کیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس پولیس سٹیشن میں دھماکہ ہوا ہے وہ شہر کے انتہائی حساس علاقے میں واقع ہے کیونکہ وہاں اہم سرکاری عمارتیں ہیں۔ اس دھماکے کی شبہ تامل ٹائیگرز پر کیا جا رہا ہے جنہوں نے گزشتہ روز ان خودکش حملہ آواروں کی یاد منائی تھی جو ملک میں خانہ جنگی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے یا پھر یہ حکومت اور باغیوں کے مابین جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان ہے۔ سن انیس سو ستاسی کے بعد سے دو سو چالیس سے زیادہ خودکش حملہ آورر مختلف کاررائیوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ اگرچہ دو ہزار دو میں تامل ٹائیگرز اور حکومت میں جنگ بندی ہوئی تھی تاہم قیام امن کی کوششیں اس وقت سے رکی ہوئی ہیں۔ تامل ٹائیگرز سری لنکا کے شمالی اور مشرقی حصے میں ایک آزاد تامل ریاست کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||