امن کی فاختہ اڑتے ہی مر گئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں بین الاقوامی مندوبین کے لئے منعقد کی جانے والی ایک تقریب اس طرح بد مزہ ہو گئی کہ اس میں امن کے نشان کے طور پر اڑائی جانے والی فاختہ اڑتے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی تقریب میں جیسے ہی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے فاختہ کو ہوا میں اڑایا وہ ایک اینٹ کی طرح نیچے گری اور مر گئی۔ بی بی سی کے کیمرہ مین کے مطابق امن کی فاختہ ہوا میں بہت زیادہ نمی اور گرمی کے باعث ہلاک ہوئی ہو گی۔ سال کے ان دنوں میں سری لنکا میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔ کیمرہ مین سری یانتھا والپولا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی تقریب میں مندوبین اور سیاستدانوں نے سات کے قریب فاختائیں اڑانی تھیں۔
’کیونکہ پرندوں کو ہوا میں شدید نمی میں تقریباً تیس منٹ تک انتظار کرنا پڑا اس لیے وہ بالکل بے جان ہو گئے تھے۔ ’بدقسمتی سے جو پرندہ سفید دستانے پہنے ہوئے ایک فوجی نے پبلک سکیورٹی کے وزیر کو دیا وہ اڑتے ساتھ ہی مر گیا۔‘ اور ہوا میں فاتحانہ انداز سے اڑنے کی بجائے امن کی فاختہ ’اینٹ‘ کی طرح نیچے گری اور مر گئی۔ یہ واقعہ دوسرے حکومتی وزراء اور مندوبین کی موجودگی میں پیش آیا جن میں بحرالکاہل میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جیمز کیمبل کی موجودگی میں پیش آیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||