سری لنکا: پارلیمان تحلیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں صدر چندریکا کماراتنگا نے پارلیمان تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ملک میں نئے سرے سے انتخابات کرائے جا سکیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب ملک میں قانون ساز اسمبلی کی دو سو پچپن نشتوں کے لئے نئے انتخابات اپنی مدت سے چار سال پہلے کرائے جائیں گے۔ ملک کے وزیراعظم رنیل وکراماسنگھے اور صدر کماراتنگا کے مابین اسی وقت سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جب وکراما سنگھے نے دسمبر دو ہزار ایک میں حکومت سنبھالی تھی۔ گزشتہ ماہ جب صدر نے ایک خفیہ تقریب میں اپنی مدت صدارت میں اضافہ کرنے کے لئے کہا تھا تو وزیراعظم نے ان پر مغرور ہونے کا الزام لگایا تھا۔ جبکہ صدر کو اعتراض تھا کہ وزیراعظم تامل باغیوں کو حد سے زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔ صدر نے حال ہی میں کابینہ کے تین وزراء کو بھی برطرف کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||