BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 November, 2003, 06:05 GMT 11:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: قیام امن کی کوشش معطل
ناروے کے نائب وزیر اعظم
ناروے کے نائب وزیر اعظم نے سری لنکا میں صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا

ناروے کے مصالحت کاروں نے اپنی امن کوششیں سری لنکا میں صدر اور وزیر اعظم کے مابین جاری کشمکش کے خاتمے تک معطل کر دی ہیں۔

کولمبو میں سری لنکا کے اعلیٰ حکام اور تامل ٹائیگر باغیوں سے ملاقاتوں کے بعد ناروے کے نائب وزیر اعظم ویدار ہیلگیسن نے کہا کہ مصالحت کار اب صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فریقین جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ سری لنکا میں صورت حال کافی تشویش ناک ہے اور کہا کہ سری لنکا قیام امن سے مشروط بین الاقوامی امداد کھو سکتا ہے۔

سری لنکا میں سیاسی بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر چندریکا کمارا ٹنگا نے تین اہم وزیر کو برخاست اور ملکی پارلیمان کو معطل کر دیا اور وزیر اعظم رنیل وکراما سنگھے پر الزام لگایا کہ وہ باغیوں کو بہت زیادہ رعائتیں دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد