BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: صدر کا خفیہ حلف
سریلناک کی صدر کماراٹنگا اور ان کے سیاسی حریف وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھے
صدر اور وزیر اعظم کے اختلافات کی وجہ سے تامل باغیوں سے مذاکرات متاثر ہوئے ہیں

سری لنکا کے وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھے نے ملک کی صدر چندریکا کماراٹنگا پر مغرور ہونے کا الزام لگایا ہے۔

صدر کماراٹنگا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ایک خفیہ تقریب میں ان کی حلف برداری کے ذریعے ان کے عہدے کی مدت میں سن دو ہزار چھ تک توسیع ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم کے ترجمان نے ایک بیان میں صدر کے اقدام کو غیرجـمہوری اور غیر قانونی قرار دیا۔

سری لنکا میں وزیر اعظم اور صدر کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ملک میں تامل باغیوں کے ساتھ صلح کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

گزشتہ سال یہ بات چیت اس وقت تعطل کا شکار ہو گئی تھی جب ملک کی صدر نے وزیر اعظم پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے بعض وزارتیں واپس لے لی تھیں۔

وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کسی بھی عہدیدار کو اختیار نہیں ہے کہ وہ خود فیصلہ کرے کہ کب ان کے عہدے کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگار فرانسس ہیرِسن کا کہنا ہے کہ صدر شاید اپنی سیاسی زندگی کو طول دینا چاہتی ہیں جو کہ معمول کے مطابق دو بار عہدہ رکھنے کے بعد ختم ہونی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد