باغیوں سے باغی ہار گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں تامل باغیوں سے علیحدہ ہونے والا گروہ ہار گیا اور ٹائیگرز نے پورے مشرقی سری لنکا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ تامل باغیوں کے دو گروہوں میں کئی دن سے شدید لڑائی جاری تھی۔ تاہم منگل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق باغیوں سے علیحدگی اختیار کرنے والے کرنل کرونا علاقے سے فرار ہو گئے ہیں اور ان کے دستے منتشر ہوگئے ہیں۔ سری لنکا میں جنگ بندی کے عالمی نگرانوں کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اب حکومت اور باغیوں کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ کرنل کرونا نے گزشتہ ہفتے تامل باغیوں سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اس کے بعد سے ان کی بڑے دھڑے سے لڑائی شروع ہو گئی تھی۔ منگل کو بڑے دھڑے نےسو کم عمر فوجیوں کو رہا کر دیا تھا۔ اس سے پہلے سری لنکا میں کم عمر بچوں کو اتنی بڑی تعداد میں رہا نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے کے نمائندے اس موقعے پر موجود تھے۔ جنگ بندی کے نگرانوں نے ہفتے کو کرنل کرونا کی جگہ باغیوں کی طرف سے نامزد کیے گئے کمانڈر رمیش سے ملاقات کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||